حلقہء فکروفن کی جانب سے پیر فاروق بہاؤ الحق شاہ کے اعزازمیں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (وقاروامق) سعودی عرب میں عالمی حلقہء فکروفن کی جانب سے معروف علمی اور سماجی شخصیت پیر فاروق بھاؤالحق شاہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ج میں سفارتی افسران سمیت کمیونٹی اراکین شریک ہوئے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اعزازی تقریب میں شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیر فاروق بھاؤ الحق شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پوری قوم ایک ساتھ یکجان ہوکر آگے بڑھی ملک نے ترقی اور کامیابی کی منازل طے کیں، پاک بھارت معرکے میں دشمن کے خلاف پوری قوم نے عزم اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور ہماری بہادر افواج نے دشمن کو ایسی عبرت ناک شکست دی کہ آج پوری دنیا میں پاکستان جس مقام پر کھڑا ہے اس کی دوسری کوئی مثال نہیں ملتی اس لیے ضروری ہے کہ پوری قوم یکجان ہو کر آگے بڑھے اور ملکی قیادت اور سیاسی جماعتیں ملکی ترقی اور خوشحالی کی پالیسیوں کو پروان چڑھائیں،۔ عالمی حلقہ فکروفن کے صدر وقار نسیم وامق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کامران حسانی، قاضی اسحاق میمن، شیخ ارشد، عدنان اقبال بٹ، مظہر اقبال بھٹی، ڈاکٹر خالد بخش، فریاد چوہدری، وسیم ساجد، رانا عبدالرؤف، سید ثاقب زبیر، رانا عمر فاروق اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی سمت متعین ہوئی ہے اور تعلقات قیادتوں سے ہوتے ہوئے دونوں اقوام کے درمیان استوار ہوئے ہیں۔ سفارت خانہ پاکستان کے پریس اتاشی حسیب سلطان اور قونصلر توصیف خاور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں عالمی حلقہ فکروفن کا ادب کی ترویج سمیت دیگر سرگرمیوں میں اہم کردار رہا ہے۔ تقریب کی صدارت مخدوم امین تاجر نے کی جبکہ اس موقع پروقار نسیم وامق اور کامران حسانی نے حب الوطنی سے بھرپور شعری کلام جبکہ قلبِ عباس نے ہدیہء نعتٌ پیش کیا، بابائے ریاض قاض اسحاق میمن نے مہمانانِ خصوصی کو سندھی اجرک کا روایتی تحفہ پیش کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل