ایران کی پاک، افغان کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
*تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان، اسماعیل بقائی، نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو پاک افغان سرحدی کشیدگی پر تشویش ہے، اور ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو فوری طور پر مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے تاکہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایران، اپنے ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور امن قائم کرنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔
اس سے قبل سعودی عرب اور قطر نے بھی پاک افغان کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا تھا کہ وہ تحمل سے کام لیں اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔