کولمبو: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے 12ویں میچ میں انگلینڈ ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو89رنز سے شکست دے دی، جس سے انگلینڈ ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرتے ہوئے سیمی فائنل کی دوڑ کی طرف رواں دواں ۔ آر آر انٹرنیشنل اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلے گئے اس دلچسپ میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے، جبکہ سری لنکاکی ٹیم  42.

4 اوورز میں 164 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ انگلینڈ کی اننگز کی بنیاد رکھنے میں ٹیمی بومنٹ 32 اور ہیتھر نائٹ نے 29 رنز سے  اچھا آغاز دیا، لیکن اصل سکور میں اضافہ  کا باعث نیٹ  برنٹ تھیں، جنہوں نے اپنی 10ویں ون ڈے انٹرنیشنل سنچری (117 رنز، 117 گیندوں پر، 9 چوکے، 2 چھکے) سکور کرتے ہوئے انگلینڈ کو قابل دفاع سکور پر پہنچایا۔  سری لنکا کی انوکا راناویرا نے 33 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کر کے  انگلینڈ کو روکنے کی بھرپور کوشش کی مگر نیٹ برنٹ کے 100 رنز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا ۔جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن جم کر نہ کھیل سکی اور بالآخر 45.4 اوورز میں 164 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

یہ جیت انگلینڈ کو پوائنٹس ٹیبل میں سیمی فائنل کی طرف جبکہ سری لنکا کو سیمی فائنل سے باہر کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ نیٹ برنٹ کو ملا، جنہوں نے بیٹ اور بال دونوں سے شاندار کارکردگی دکھائی۔دوسری جانب، سری لنکا کی کپتان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ہم نے پلان اچھا ایگزیکیوٹ کیا، لیکن ڈراپ کیچز اور بیٹنگ کی ناکامی کے باعث میچ ہار دیا۔”

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سری لنکا کی کرتے ہوئے

پڑھیں:

گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا پولیو مہم پر خصوصی پیغام

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے پولیو مہم کے لئے اپنے خصوصی پیغام میں والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائے ۔

(جاری ہے)

گورنرسند ھ نے صوبہ بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو فری سندھ ہمارا ہدف ہے ۔ گورنرسندھ نے پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ مضامین

  • گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا پولیو مہم پر خصوصی پیغام
  • ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلی
  • شکاگو میراتھون 2025 میں پاکستانی رنرز کی شاندار کارکردگی
  • کیمبرین پٹرول 2025 میں پاکستان آرمی کی شاندار کامیابی، گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
  • پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ، دوسرے روز کی پہلی اننگز 378 رنز پر مکمل
  • ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ریکارڈ ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دیدی
  • ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے بھارت کا331رنز کا ہدف حاصل کرکےعالمی ریکارڈبنالیا
  • ویمنز ورلڈکپ: انگلینڈ نے سری لنکا کو 89 رنز سے شکست دے دی
  • ویمنز ورلڈ کپ: نیٹ سیور برنٹ اور ایکلسٹن کی عمدہ پرفارمنس، انگلینڈ کی سری لنکا کو 89 رنز سے شکست