کیمبرین پٹرول 2025 میں پاکستان آرمی کی شاندار کامیابی، گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: پاکستان آرمی کی ٹیم نے عالمی فوجی مشق “کیمبرین پٹرول 2025” میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ عالمی سطح کی سب سے مشکل فوجی مشقوں میں سے ایک ہے جو برطانیہ کے علاقے ویلز میں 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہی۔
اس مشق میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستان آرمی کی ٹیم نے کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کی بدولت گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں نے 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر کا دشوار گزار فاصلہ طے کیا اور مختلف عسکری فرائض اور ٹاسک انجام دیے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کامیابی پوری قوم اور پاک فوج کے لیے باعثِ فخر ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ تربیت اور عزم و حوصلے کے ساتھ وطنِ عزیز کا پرچم بلند رکھتی ہے اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کارکردگی جاری رکھے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔