Jasarat News:
2025-10-13@17:39:59 GMT

سری نگر:جماعت اسلامی،حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سرینگر: مقبوضہ کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے جماعت اسلامی اور کل جماعتی حریت کانفرنس (APHC) سے وابستہ چند افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر مربوط چھاپے مارے ہیں۔

 پولیس ترجمان کے مطابق یہ چھاپے سرینگر کے مختلف علاقوں میں ان افراد کے گھروں پر مارے گئے جن کا تعلق مبینہ طور پر ان کالعدم تنظیموں سے ہیں۔

چھاپے جن مقامات پر مارے گئے ان میں مشتاق احمد بٹ عرف گوگا صاحب عرف مشتاق الاسلام، مرحوم اشرف صحرائی، معراج الدین کلوال عرف راج کلوال (جو فی الحال این آئی اے کی حراست میں ہے) اور ضمیر احمد شیخ کے مکانات شامل ہیں۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ کارروائیاں مکمل قانونی تقاضوں کے تحت انجام دی گئیں اور دوران تلاشی مختلف مواد، بشمول لٹریچر اور تصاویر، ضبط کی گئیں جو مبینہ طور پر کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں سے متعلق ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں وادی کشمیر میں شدت پسندی اور علیحدگی پسندی کے ڈھانچے کو توڑنے کے لیے جاری ایک وسیع تر مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد ان نیٹ ورکس کی جڑوں تک پہنچنا ہے جو ایسے عناصر کو تقویت دیتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ”سرینگر پولیس امن و قانون کی بحالی کے لیے پر عزم ہے اور ایسے تمام افراد یا گروپوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی جو غیر قانونی یا ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں گے۔“

یاد رہے کہ اشرف صحرائی کا انتقال 5 مئی 2021 کو جموں کے ایک اسپتال میں ہوا تھا جہاں وہ علالت کے باعث زیر علاج تھے۔ وہ 80 برس کے تھے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

راولپنڈی پولیس نے تحریک لبیک کے 65 کارکن گرفتار کر لیے 

جامعہ غوثیہ ضیاء العلوم مسجد میں چھاپے کے دوران  راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری نے 65 تحریک لبیک کے کارکن گرفتار کر لیے۔

مسجد جامعہ غوثیہ ضیاء العلوم میں پولیس تعینات کرکے مسجد سیل کر دی گئی،  تھانہ سول لائن پولیس نے ایس ایچ او کی نگرانی میں کارروائی کی۔

دوسری جانب شہر بھر کے راستے دوسرے دن بھی مکمل بند ہیں، مری روڈ پر داخلہ کی گلیاں بھی مکمل سیل ہیں۔

ٹرانسپورٹ اڈے، گڈز ٹرانسپورٹ، ہول سیل منڈیاں، الیکٹرانکس، جیولری مارکیٹس بھی بند ہیں، تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز یونیورسٹیاں بھی مکمل بند ہیں، میٹرو بس سروس دوسرے دن بھی بند ہے، بائیکیا سروس بھی بند کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کا ممکنہ احتجاج؛ راولپنڈی کنٹینر سٹی بن گیا، ہزاروں اہلکار تعینات، میٹرو سروس معطل، معمولات زندگی مفلوج

ادھر اڈیالہ جیل سے کسی بھی ملزم کو دوسرے دن بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا، راستوں کی بندش سے عدالتوں میں ملزمان کی پیشیاں نہ ہوسکیں۔

ضلع کچہری صبح سے ہی ویران رہی،  راستے بند ہونے سے ججز نئی تاریخیں ڈال کر چیمبروں میں چلے گئے، وکلاء کی بھی عدم حاضری رہی، بند راستوں کے باعث کسی کی غیر حاضری نہیں لگائی گئی،  ضلع راولپنڈی کی 82 عدالتوں میں آج مجموعی 9284 کیسز زیر سماعت تھے۔

سرکاری پرائیویٹ دفاتر میں بھی حاضری معمول سے انتہائی کم رہی جب کہ راستوں کی مکمل بندش سے ایمبولینسیں بھی اسپتالوں تک محدود ہیں۔

مری چوک سے فیض آباد تک  راستے بند  ہیں، ٹی ایل پی کی کوئی ریلی شہر و کینٹ میں موجود نہیں، فیض آباد پر اسلام آباد اور دیگر شہروں کے رابطے منقطع ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں شاہدرہ کے مقام پر شیلنگ دوبارہ شروع ہوگئی، تحریک لبیک کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑی چھین لی،  شاہدرہ پل پر ٹی ایل پی کارکنوں نے قبضہ کیا، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی گئی جب کہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

مظاہرین نے پولیس اہلکار کو پکڑ لیا درگت بنادی، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں چلائی رہی ہیں۔

شاہدرہ میدان جنگ بن گیا، شدید شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی آواز سے علاقہ مکین پریشان 
ہوگئے اور ہر طرف خوف کے سائے منڈلانے لگے، تحریک لبیک کے کارکنوں نے پولیس کو پیچھے دکھیل دیا، کارکنوں کا قافلہ شاہدرہ کراس کرنے لگا، شدید شیلنگ کے بعد پولیس اچانک پیچھے چلی گئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرادیا گیا، ایس ایچ او، مذہبی جماعت کے 3 کارکنوں سمیت 5 افراد جاں بحق
  • وادی کشمیر میں جماعت اسلامی اور حریت کانفرنس سے وابستہ افراد کے گھروں پر چھاپے
  • مریدکے: مذہبی جماعت کے کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک ایس ایچ او شہید، 48 اہلکار زخمی ہوئے
  • کراچی : جماعت اسلامی صفورہ ٹاؤن کے کو آرڈینیٹر حماد اللہ بھٹو کی قیادت میں وفد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے نوجوان عدنان مگسی کے والد اکبر مگسی سے تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کر رہا ہے
  • جماعت اسلامی کے وفد کی شہید عدنان مگسی کے والد سے تعزیت
  • جماعت اسلامی رہنمائوں کا حنیف شیخ سے ہمشیرہ کے وفات پر تعزیت کا اظہار
  • اورنگی ٹاؤن میں یوسی 4کے جماعت اسلامی کے چیئرمین عطائے ربی جامع مسجد دیارحبیب کے قریب سیوریج کی نئی لائن کے کام کا معائنہ کررہے ہیں
  • راولپنڈی پولیس نے تحریک لبیک کے 65 کارکن گرفتار کر لیے 
  • ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، 7 اہلکار شہید