2025-08-16@11:19:41 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«کہ پولیو»:
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 19 ہوگئی۔ این آئی ایچ ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل کے رہائشی پانچ ماہ کے بچے کو پولیس کو تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد صوبے سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ملک بھر سے سال 2025 کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی۔ قومی مرکز برائے انسداد پولیو نے خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقے سے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر صورتحال کو تشویشناک قرار دیا جبکہ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی قیادت میں جنوبی اضلاع کے لیے انسدادِ پولیو کا...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ(فائل فوٹو)۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس میں ہر سطح پر احتساب کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر ایسا بچہ جسے پولیو کے قطرے نہ پلائے جائیں، وہ ممکنہ مریض ہو سکتا ہے۔ پولیو معمول کے اقدامات سے ختم نہیں ہوگا بلکہ اس کے لیے ہدف کا چناؤ، فوری اور مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ سندھ کا کوئی بھی بچہ غیر محفوظ نہ رہے۔انہوں نے 26 مئی سے یکم جون 2025 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ڈویژنل کمشنرز، اسلام آباد سے نیشنل ایمرجنسی آفیسر کوآرڈینیٹر کیپٹن انورالحق...
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان کیسز کی تصدیق کی ہے۔ بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ سے 28 ماہ کے ایک بچے میں جبکہ لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی سے 26 ماہ کی ایک بچی میں وائرس پایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، بنوں اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان...
اسلام آباد: ملک بھر کے 44 اضلاع سے حاصل کردہ 34 ماحولیاتی نمونوں میں سے 22 میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں پولیو وائرس کی مؤثر نگرانی جاری ہے، نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے تحت 44 اضلاع سے 56 ماحولیاتی نمونے جمع کیے گئے جن میں سے 34 ماحولیاتی نمونے منفی نکلے جبکہ 22 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ فروری اور اپریل کی مہمات کے نتیجے میں وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے، رواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم 21 سے 27 اپریل تک کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی، مہم کے دوران 4 کروڑ 53 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، ...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچا وکا سب سے موثر ہتھیاراحتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری، بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، ویکسین ہر بچے کی بنیادی ضرورت اور والدین کی ذمہ داری ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز، ویکسی نیٹرزاور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گھر گھر ،گلی گلی پہنچ رہی ہیں، پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن کیمپین ہر بچے،...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو رواں سال پولیو کی دوسری مہم تھی۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر سات روزہ قومی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، یہ مہم 21 اپریل سے 27 اپریل تک ملک بھر میں جاری رہے گی جس کا مقصد پاکستان سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، انسداد پولیو ٹیم سے بھر پور تعاون کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر ہاؤس میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔قومی انسداد پولیو مہم سے خطاب میں شہباز شریف نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کےلیے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے، تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پولیو نے ایک بار پھر سر اٹھایا، ہماری انسداد پولیو ٹیم دن رات مصروف ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اجتماعی تعاون...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیےپولیوکاخاتمہ ضروری ہے،حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر کیا، وزیراعظم نے بچوں کو قطرےپلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیے پولیو کاخاتمہ ضروری ہے اور حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو...
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا۔کراچی میں نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔ پولیو کی ویکسین میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے: مصطفیٰ کمالوفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پولیو کی ویکسین یونیسف خریدتا ہے اور اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ...

ملک میں پولیو ویکسین سے انکار کرنیوالے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں;وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں پولیو ویکسین سے انکار کرنے والے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ34 ہزار میں 27 ہزار والدین کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے، آپشن موجود ہےکہ جو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرے اس کے خلاف مقدمہ درج کرائیں لیکن وہ ذاتی طور پر پولیس کارروائی کے حق میں نہیں۔مصطفیٰ کمال نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، پولیو ویکسین نہ پلانے والا معاشرے کا دشمن ہے۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح مصطفیٰ کمال...
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی مہم کا افتتاح کردیا. ان کا کہنا تھا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی. تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں اور اس تقریب میں معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم پاکستان کے کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نہ صرف اس مرض سے محفوظ کریں گے .بلکہ پولیو کے خاتمے کے لیے یہ ٹیم شبانہ روز محنت کرتے...
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات نے تاحال صحت مراکز کیلئے سائٹس اور این او سی جاری نہیں کی، مارچ تک گیٹس فاونڈیشن کو اراضی فراہم نہ کی گئی تو منصوبہ ختم ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بل گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بل گیٹس فاونڈیشن نے پولیو کے 55 ہائی رسک ایریاز کیلئے 15 صحت مراکز کی مفت تعمیر کی پیشکش کی ہے، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق صحت مراکز کیلئےمحکمہ بلدیات کی 4 جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات نے تاحال صحت مراکز کیلئے سائٹس اور این او سی جاری نہیں کی، مارچ تک گیٹس فاونڈیشن کو اراضی فراہم نہ...