کراچی: پولیو کیخلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے: آصفہ بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔
انسدادِ پولیو مہم سے متعلق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے ملک بھر میں 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز انسدادِ پولیو مہم میں شریک ہیں۔ آئیں سب ساتھ کھڑے ہوں اور پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنائیں۔
واضح رہے کہ آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ملک بھر میں 5 سال تک کے ہر بچے کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش
’جیو نیوز‘ گریبکراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان کے ایم سی کا کہنا ہے کہ کراچی چڑیا گھر میں 16 نومبر کو تین شیر کے بچوں کی پیدائش ہوئی، ڈاکٹرز نے بچوں کا معائنہ کر کے مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ میئر کراچی نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ شیر کے بچوں کی فی الحال عوامی نمائش نہ کی جائے اور بچوں کو ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد مرحلہ وار عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ شہر اور جنگلی حیات سے محبت کرنے والوں کے لیے خوشی کی خبر ہے، چڑیا گھر میں بہتری کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آگئے۔