کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے 3 بچوں کو جنم دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی چڑیا گھر میں خوشی کی فضا اُس وقت قائم ہوئی جب شیرنی نے تین صحت مند بچوں کو جنم دیا۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق یہ پیدائش 16 نومبر کو ہوئی، جس کے فوراً بعد چڑیا گھر کے ماہر ڈاکٹروں نے بچوں کا معائنہ کیا اور انہیں مکمل طور پر صحت مند قرار دیا۔ حکام کے مطابق عملے کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شیرنی اور اس کے بچوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
مزید بتایا گیا کہ شیر کے یہ بچے فی الحال عوامی نمائش کے لیے پیش نہیں کیے جائیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نومولود بچوں کو ابتدائی دنوں میں پرسکون ماحول کی ضرورت ہوتی ہے، لہٰذا ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد ہی اُنہیں بتدریج عوام کے سامنے لایا جائے گا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورے شہر اور جنگلی حیات سے محبت کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، اور نئی نسل کی پیدائش اسی کا ثبوت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چڑیا گھر
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔