ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
ضلع خیبر کے علاقے علی مسجد، باڑا، جمرود اور پشاور میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی مسلسل کامیاب کارروائیاں جاری ہیں جس میں حال ہی میں ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں اے این ایف کی گزشتہ چند دنوں میں 6 کامیاب کارروائیاں ہوئی ہیں۔
ان علاقوں سے آئس، ہیروئن، چرس اور افیون کی 72 کلوگرام سے زائد مقدار ضبط کی گئی جبکہ کاروائی کے دوران 5 منشیات فروش گرفتار، جس میں ایک سرکاری ملازم بھی شامل ہے۔
منشیات گاڑیوں کے مختلف حصوں اور استعمال شدہ کپڑوں میں چھپائی گئی تھیں ، اے این ایف نے 5 گاڑیاں جن میں منشیات چھپائی گئی تھیں، قبضے میں لے لیں۔ اے این ایف نے انٹر سٹی بس سروس کے کارگو میں گھریلو سامان میں چھپائی گئی آئس اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔
آئس اور ہیروئن افغانستان سے لائی گئی تھیں جو کہ تیراہ اور خیبر کے راستے اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خیبر کے
پڑھیں:
شہری علاقوں سے فوج کو سرحدوں پر بھیجا جائے،عبدالواسع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا کہ شہری علاقوں سے فوج کو سرحدوں پر بھیجا جائے، اس سے امن بحال ہوگا۔لاہور میں اجتماع عام کے لاکھوں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن کا دور دورہ تھا، ڈالروں کے لیے فوجی آپریشن کیا گیا۔ پاک افغان سرحد پر امن تھا کاروبار تھا، بارڈر دوبارہ کھولے جائیں۔