پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار تک گر گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار تک گر گیا۔
دوران ٹریڈنگ بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 2972 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 126 پر آگیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 57 تک کی نچلی سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار
پڑھیں:
پاکستان ریلویز کے لگژری سیلون کے کرایوں میں حیرت انگیز کمی
—فائل فوٹوپاکستان ریلویز کے لگژری سیلون کے کرایے میں حیرت انگیز کمی کر دی گئی۔
ریلوے کے ترجمان کے مطابق کراچی سے راولپنڈی کے لیے ریلوے کے سیلون کا کرایہ 5 لاکھ روپے سے کم کر کے 1 لاکھ 72 ہزار روپے کر دیا گیا۔
ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور کا کرایہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم کر کے 1 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔
ریلوے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1 لاکھ 5 ہزار روپے سے کم کر کے 44 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس مئی میں پاکستان ریلوے کے لگژری سیلون میں سفر کے لیے عوام کو اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔
اس فیصلے کے مطابق ریلوے کے 5 لگژری سیلون کرایے پر عوام الناس کو بھی میسر کر دیے گئے ہیں۔
اس سے قبل یہ لگژری سیلون وزیرِ اعظم، وزیرِ ریلوے، چیئرمین ریلوے، سی ای او اور آئی جی ریلوے کے لیے مختص تھے۔