چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان و وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سول ڈیفنس کی خدمات صوبہ بھر میں پہنچائی جا رہی ہیں۔  سول ڈیفنس رضاکار ہر مشکل گھڑی اور ہنگامی حالات میں ہم وطنوں کے کام آتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وطن سے محبت اور ہم وطنوں کی خدمت کا جذبہ لئے1 لاکھ 43 ہزار سے زائد شہریوں نے سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کروا لی۔ اس کار خیر میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی شامل ہیں اور اب تک 85 ہزار 910 مردوں کیساتھ 57 ہزار78 خواتین نے بطورسول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی ہے۔ اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے محکمہ داخلہ نے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا ہے۔

سول ڈیفنس کے آفیشل یوٹیوب چینل کی افتتاحی تقریب محکمہ داخلہ پنجاب میں ہوئی جس میں چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان و وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے خصوصی شرکت کی۔  صوبائی وزراء نے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی کے ہمراہ چینل کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی احسان علی جمالی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عاصمہ اعجاز چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری پولیس کنور انوارعلی خاں، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن رومان بورانہ، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تسنیم علی خاں، محکمہ داخلہ اورسول ڈیفنس افسران نے شرکت کی۔
 
تقریب کے شرکاء کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کی جانب سے قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں ملک و قوم کی خدمت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان و وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سول ڈیفنس کی خدمات صوبہ بھر میں پہنچائی جا رہی ہیں۔  سول ڈیفنس رضاکار ہر مشکل گھڑی اور ہنگامی حالات میں ہم وطنوں کے کام آتے ہیں۔

صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی سول ڈیفنس کے تربیتی کورس کروائے جائیں گے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم شہریوں تک فوری اور قابلِ اعتماد معلومات پہنچانے میں مددگار ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ سول ڈیفنس ریزیلئنس کور محفوظ، باخبر اور ذمہ دار پنجاب کی جانب ایک قدم ہے۔ عوامی آگاہی، تربیتی مواد اور ہنگامی رہنمائی بروقت پہنچانے میں مدد ملے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سول ڈیفنس رضاکار ایڈیشنل سیکرٹری اور ہنگامی نے کہا کہ

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم