پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز یونین انتخابات، غازی گروپ کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے انتخابات 2025-27میں غازی گروپ نے ایک بار پھر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پورا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب کر لیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے 5 ہزار سے زائد ملازمین نے اپنی قیادت کا اعتماد غازی گروپ پر ظاہر کرتے ہوئے آئندہ دو سالوں کے لیے قیادت کی ذمہ داری انہی کے سپرد کر دی۔
غازی گروپ 1981 سے پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔
الیکشن کے نتائج درج ذیل ہیں:
صدر چوہدری بشارت محمود نے 1593 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدمقابل ناصر رحمت نے 890 ووٹ لیے۔
سیکرٹری جنرل طیب اعجاز خان نے 1500 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے حریف طارق محمود نیازی کو 824 ووٹ ملے۔
سینئر نائب صدر تنویر اعوان 1507 ووٹ، نائب صدر حماد بٹ 1518 ووٹ، جوائنٹ سیکرٹری اظہر اقبال بلوچ 1493 ووٹ، فنانس سیکرٹری محمد ظہیر اعوان 1574 ووٹ، سیکرٹری انفارمیشن عثمان رضا 1452 ووٹ، اسپورٹس سیکرٹری (نیو کیمپس) فواد علی 1513 ووٹ،اسپورٹس سیکرٹری (اولڈ کیمپس) خرم شہزاد 1551 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔
اس کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے 15 ایگزیکٹو ممبران بھی کامیاب قرار پائے۔
غازی گروپ کی یہ تاریخی کامیابی پنجاب یونیورسٹی کی انتخابی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ نو منتخب صدر چوہدری بشارت محمود اور سیکرٹری جنرل طیب اعجاز خان نے کہا کہ جامعہ پنجاب کے ملازمین نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے، ان شاء اللہ ہم اس پر پورا اتریں گے۔ ملازمین کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 44 فیصد ہاؤس ریکوزیشن، 15 فیصد ڈسپرٹی ریڈکشن الاؤنس، ملازمین کی سینیارٹی، کم فٹنس پروموشن، ڈی کلاس ملازمین کی ترقی، ٹیکنیکل سٹرکچر کا نفاذ اور رہائشی کالونی میں بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ غازی گروپ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملازمین کی عزتِ نفس کا مکمل تحفظ کرے گا اور خدمت کے سفر کو پہلے سے زیادہ جذبے کے ساتھ جاری رکھے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پنجاب یونیورسٹی ملازمین کی غازی گروپ
پڑھیں:
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 5 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 7 امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 سے محمد طفیل اور این اے 185 سے محمود قادر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 96فیصل آباد سے طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر کامیاب ہوئے ہیں تاہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا گیا ہے۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی پنجاب کی نشستوں پرکامیاب 7 امیدواروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پی پی 73 سے میاں سلطان علی ، پی پی 87 سے علی حیدر نور ، پی پی 98 سے آزاد علی تبسم، پی پی 115 سے محمد طاہر پرویز ، پی پی 116 سے احمد شہریار، پی پی 203 سے محمد حنیف اور پی پی 206 میاں علمدار عباس سے کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔واضح رہےکہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والوں میں 12 سے امیدواروں کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایک امیدوار کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔