PTCLملازمین کے لیے ویلفیئر لون اسکیم کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملازمین کے لیے ویلفیئر لون اسکیم کے سلسلے میں قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی۔ جس میں پی ٹی سی ایل مینجمنٹ کی طرف سے وائس پریزیڈنٹ انڈسٹریل ریلیشنز عمران فضل اور ڈائریکٹر انڈسٹریل ریلیشنز محمد فرقان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔ جبکہ پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کی طرف سے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان، چیئرمین سردار اورنگزیب، وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، چوہدری منیر، آزاد قادری، ملک اعجاز، پیر بادشاہ آفریدی، وسیم منہاس، طارق قریشی، شبیر قریشی، ناہید خان ،میاں جدید گل، معراج خان، نے کئی رہنماؤں کے ہمراہ شریک تھے۔
قرعہ اندازی کے ذریعے سیکڑوں ملازمین کو بلاسود قرضے دیے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ نے انتظامیہ پر زور دیا کہ طے شدہ چارٹر آف ڈیمانڈ کو بورڈ آف ڈائریکٹرز سے جلد از جلد منظور کروائے تاکہ ملازمین مطمئن ہوکر اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے سر انجام دے سکیں۔ انتظامیہ کی طرف سے وائس پریذیڈنٹ انڈسٹریل ریلیشنز پی ٹی سی ایل عمران فضل نے CBA کی کارکردگی کو سراہا اور یقین دلایا کہ جلد ہی بورڈ کی منظوری کے بعد طے شدہ پیکیج ملازمین کو مل جائے گا۔ ہم ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی سی ایل
پڑھیں:
حکومت کا سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافےکا فیصلہ کر لیا ہے،وزارت خزانہ نے ہاؤسنگ رینٹ الاؤنس میں اضافے کی منظوری دےدی،سمری حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائےگی۔
ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے ہوگا، اضافے کا اطلاق مستقل اور کانٹریکٹ سرکاری ملازمین پرہوگا،وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر لاگو ہوگا،موجودہ الاؤنس 2008 کی بنیادی تنخواہ پر دیا جا رہا تھا۔