ڈیفنس میں فلیٹ سے بزرگ خاتون کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں فلیٹ سے بزرگ خاتون کی لاش ملی ہے، پولیس نے واقعے کو خود کشی قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز2ایکسٹینشن اسٹریٹ نمبر 12 فلیٹ میں بزرگ خاتون مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے ہلاک ہوگئی‘ خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں خاتون کی شناخت61 سالہ صبا زوجہ مصطفیٰ کمال کے نام سے کی گئی، خاتون2 شادی شدہ بچوں کی ماں تھی، ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ خاتون کے پہلے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے اور دوسرے شوہر حیات ہیں پولیس کو واقعے کی اطلاع متوفیہ خاتون کے بیٹے رضوان کی جانب سے دی گئی، خاتون نے مبینہ طور پرخود کشی کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ متوفیہ خاتون نے خود کشی کرنے سے قبل ایک خط بھی تحریرکیا جس میں خاتون نے کہنا ہے کہ ان کے شوہر کروڑپتی ہونے کے باوجود انہیں گزر بسر کرنے کے لیے صرف30 ہزار روپے دیتے ہیں اتنی رقم میں کوئی کیسے گزر بسر کرسکتا ہے، ایس ایچ او نے بتایا کہ خط میں خاتون نے اپنی ازدواجی زندگی میں درپیش مشکلات کا ذکر کیا ہے۔ انھوں نے بتایاکہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد موفیہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خاتون کی خاتون نے کی لاش
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔