اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 1,200 پوائنٹس سے زائد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے ابتدائی اوقات میں کے ایس سی 100 انڈیکس میں 1,200 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔
صبح 11 بج کر 10 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 164,406.62 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 1,218.09 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ
کاروبار کے دوران تمام شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری دیکھی گئی، جن میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری کا شعبہ شامل تھے۔
Market is up at midday ????
⏳ KSE 100 is positive by +1096.
— Investify Pakistan (@investifypk) November 27, 2025
اے آر ایل، ماری گیس، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل سمیت انڈیکس کے بڑے اور اثر انداز شیئرز تمام کے تمام مثبت رخ میں ٹریڈ کرتے رہے۔
گزشتہ روز بدھ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت رجحان پر بند ہوئی، جہاں ہیوی ویٹ اسٹاکس میں ادارہ جاتی خریداری کے باعث تمام بڑے انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟
بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس 1,496.04 پوائنٹس یعنی 0.93 فیصد اضافے کے ساتھ 163,188.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔
عالمی سطح پر، ایشیائی اسٹاکس میں بھی جمعرات کے روز اضافہ ہوا جبکہ ڈالر کی قدر میں نرمی دیکھی گئی۔
توقعات بڑھ رہی ہیں کہ امریکی فیڈرل ریزرو اگلے ماہ شرحِ سود میں کمی کر سکتا ہے۔
ہفتے میں تعطیلات کے باعث عالمی مارکیٹس میں سرگرمیاں محدود ہیں۔ اس کے باوجود اسٹاک مارکیٹس عمومی طور پر مثبت رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئل اینڈ گیس آٹوموبائل اسٹاک ایکسچینج انڈیکس پاور جنریشن ریفائنری سیمنٹ شرح سود فیڈرل ریزرو کمرشل بینکس ماری گیس یو بی ایلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئل اینڈ گیس آٹوموبائل اسٹاک ایکسچینج انڈیکس پاور جنریشن ریفائنری فیڈرل ریزرو ماری گیس یو بی ایل اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس میں
پڑھیں:
مرکنٹائل ایکسچینج میں49.954 بلین روپے کے سودے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میںمنگل کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 49.954 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 60،588 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 21.352 بلین روپے رہی۔ اس کے بعد کوٹس کے سودوں کی مالیت9.242 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت7.632 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت5.294 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت2.123 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت1.889 بلین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 562.434 بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 525.497ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 662.921ملین روپے، جاپان ایکویٹی 225 کے سودوں کی مالیت 122.881 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت293.612 ملین روپے، ایلومینیم کے سودوں کی مالیت17.925 ملین روپے، پلاڈیمکے سودوں کی مالیت 199.696بلین روپے اور برینٹ کے سودوں کی مالیت 19.141 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں9 لاٹس کے سودے ہو۔