’پاکستان کو پولیو فری بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے‘، ورلڈ پولیو ڈے پر خاتون اول کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں متحد ہو کر پاکستان کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان بھرپور جدوجہد جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 1994 میں پاکستان میں پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا، اور آج بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن قومی انسدادِ پولیو مہم کی رہنمائی کر رہا ہے۔
خاتونِ اوّل نے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم سے میرا ذاتی تعلق ہے۔ یہ سفر میری والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے شروع کیا تھا۔ انہوں نے بطور وزیرِاعظم مجھے پولیو کے قطرے پلا کر پاکستان کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خلاف نمایاں پیش رفت کی ہے، مگر ابھی ہدف مکمل حاصل نہیں ہوا۔ ان کے مطابق ہر وہ بچہ جس تک ویکسین نہیں پہنچتی، خطرے میں ہے، لہٰذا ہر گھر اور کمیونٹی تک رسائی ناگزیر ہے۔
خاتونِ اوّل نے پولیو مہم میں شامل کارکنوں، ویکسینیٹرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، خصوصاً خواتین ویکسینیٹرز کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے والدین، سرپرستوں اور کمیونٹی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ انسدادِ پولیو مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ پاکستان کو پولیو سے ہمیشہ کے لیے پاک کیا جا سکے۔
آخر میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ متحد ہو کر ہم اپنے بچوں کو ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل دے سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آصفہ بھٹو پاکستان پولیو پولیو ڈے خاتون اول.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا صفہ بھٹو پاکستان پولیو خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے پولیو مہم نے کہا کہ پولیو کے
پڑھیں:
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔