2025-10-24@11:45:51 GMT
تلاش کی گنتی: 139205

«اور آخر»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کے معاملے میں سپریم کورٹ سے ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں عدالتِ عظمیٰ سے کسی فیصلے کی ضرورت نہیں۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، ٹی ایل پی پر پابندی انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت لگائی گئی ہے، اس لیے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت سیاسی جماعتوں پر پابندی کے لیے درکار عدالتی ریفرنس کی کوئی ضرورت نہیں پڑتی۔ حکام کے مطابق، انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت وفاقی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی تنظیم کو کالعدم قرار دے، اگر اس کے خلاف دہشتگرد سرگرمیوں یا عوامی امن و امان...
    ہنگو میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے سے ایس پی آپریشنز سمیت 3 اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے ہنگو کے علاقے غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑایا تاہم اس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد جب ایس پی آپریشنز اسد زبیر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر جا رہے تھے تو درابن کے مقام پر پولیس کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ڈی ایس پی خانزیب مہمند کے مطابق دھماکے میں ایس پی اسد زبیر اور دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری ) تحریک لبیک کو شیڈول ون کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے شیڈول کیا ہے شیڈول اوّل (First Schedule) سے مراد وہ سرکاری فہرست ہے جس میں ایسی تنظیمیں شامل کی جاتی ہیں جنہیں حکومت پاکستان انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (Anti-Terrorism Act 1997) کے تحت کالعدم (Proscribed) یا زیرِ نگرانی (Under Observation) قرار دیتی ہے۔جب کسی جماعت کا نام شیڈول ون میں ڈال دیا جائے تو قانونی طور پراس جماعت کی سرگرمیاں بند سمجھتی جاتی ہیں اس کے دفاتر ۔ اکاؤنٹس سیل یا فریز ہو جاتے ہیں اور اس جماعت پر جلسے جلوس چندہ وغیرہ پر پابندی لگ جاتی ہےاس کا نام تمام اداروں یعنی نیکٹا، پولیس، FIA وغیرہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے...
    نجی تعمیراتی کمپنی خضدار کو ضلع واشک کے علاقے بسیمہ سے ملانے والی سڑک کی تعمیر پر کام کر رہی تھی۔ جن کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا اور 20 مزدوروں کو اغواء کرکے لے گئے تھے تاہم بعد میں دو مزدوروں کو چھوڑ دیا گیا، جبکہ 18 تاحال لاپتہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے 18 مزدوروں کو اغواء کر لیا، جبکہ کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران اغوا ہونے والے مزدوروں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ شب ضلع خضدار میں نال کے علاقے کلیڑی میں پیش آیا، جہاں درجنوں مسلح افراد...
    وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجنئیر امیر مقام کی 78ویں یوم تاسیس پر کشمیری قوم کو مبارکباد کشمیری قوم کے اکابرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،وفاقی وزیر امور کشمیر آزادکشمیر کا خطہ آزاد کروانے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،انجینئر امیر مقام آزادکشمیر کا خطہ آزاد کروانے میں خیبر پختون خواہ کے بہادر لوگوں نے بھی کشمیریوں کی مدد کی ،وفاقی وزیر امور کشمیر پاکستانی اور کشمیری عوام یک جان دو قالب ہیں ،انجینئر امیر مقام پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ،وفاقی وزیر امور کشمیر بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ اور ظالمانہ قبضہ کر رکھا ہے ،انجینئر امیر مقام بھارتی...
    ایف سی خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کی جانب سے اسپین کئی میں بائی پاس روڈ کی تعمیر مکمل کرلی گئی۔ اسپن کئی بائی پاس روڈ کی تکمیل سے جنوبی وزیرستان کے عوام کا ایک اور مطالبہ پورا ہوگیا۔ 9 اگست کے کنونشن میں محسود اور برکی قبائل کے مشران اور عمائدین نے بائی پاس روڈ کا مطالبہ کیا تھا۔ ایف سی خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے جنوبی وزیرستان کے مشران سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔ کیڈٹ کالج اسپین کئی کے قریب بائی پاس روڈ کا منصوبہ مکمل کر کے عوامی سہولت فراہم کر دی گئی، بائی پاس سڑک عوام کی آمدو رفت آسان اور روزمرہ زندگی میں سہولت فراہم کرے گی۔ منصوبہ تعلیم، صحت اور تجارت میں بہتری کے ساتھ علاقے...
    تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی چھ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونیو الی پروازوں میں کراچی سے کوالالمپور جانے والی ایئرپلن کی پرواز ڈی سات 109 اورکراچی سے مسقط جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324شامل ہیں۔کراچی سے بیجنگ جانیوالی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 اورکراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 206 بھی منسوخ ہوگئیں۔ کراچی سے اسلام آباد جانیوالی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125اورکراچی سے لاہور جانیو الی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
    یونیسیف کے ڈاکٹر طفیل دوہری ملازمت کے الزام میں گرفتار، انٹی کرپشن کا چھاپہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز پشاور:محکمہ انٹی کرپشن نے ایمرجنسی آپریشن سنٹر برائے انسداد پولیو خیبرپختونخوا پر چھاپہ مار کر اقوام متحدہ کے ادارہ اطفال (یونیسیف) کے پولیو پروگرام سے وابستہ ڈاکٹر طفیل کو بیک وقت دو ملازمتیں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انٹی کرپشن حکام کو اطلاع ملی تھی کہ یونیسیف کے انسداد پولیو پروگرام کے ہیلتھ سپیشلسٹ ڈاکٹر طفیل غیرقانونی طور پر خیبر میڈیکل کالج پشاور کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن میں بطور ٹرینی میڈیکل آفیسر بھی کام کر رہے ہیں اور جنوری 2023ء سے دونوں جگہوں سے مالی مراعات لے رہے تھے۔...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے 27 اکتوبر کو جموں و کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف ’یومِ سیاہ‘ منانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں 27 اکتوبر کو صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یومِ سیاہ کے موقع پر یہ خاموشی کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی جدوجہدِ آزادی کے احترام کے طور پر اختیار کی جائے گی۔ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے تمام سرکاری و نجی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریبات اور آگاہی مہمات...
    ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے سندھ نے خبردار کیا ہے کہ اگر انسدادِ پولیو مہم میں تسلسل برقرار نہ رہا تو آئندہ تین سالوں میں کیسز کی تعداد بیس ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کراچی کے نجم الدین آڈیٹوریم میں ای او سی سندھ کی جانب سے عالمی یوم انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیرِ صحت و بہبودِ آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں۔ تقریب میں سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، عالمی ادارۂ صحت، یونیسف اور دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ای او سی سندھ کے آرڈینیٹر ارشاد سوڈھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیو ورکرز کی خدمات کو فرنٹ...
    افغان خودکش بمبار وسیم کا اعترافی ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد سرحد پار تحریک طالبان پاکستان کا بھرتی اور تربیتی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ افغان خود کش بمبار وسیم ارخی گوشتہ، ننگر ہار کا رہنے والا ہے جس نے 2023 میں مدرسہ انوار القرآن جلالہ آباد میں داخلہ لیا۔ اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں افغان خودکش بمبار وسیم نے بتایا کہ جماعت الاحرار کے ایک کارندے نے خودکش بمبار کی تربیت کے لیے مجھے راضی کیا اور اگست 2023 میں شونکڑے، کنٹر کے ایک مدرسے میں خودکش حملے کی تربیت حاصل کی۔ Afghanistan & IAG: The Breeding Ground of Terrorism ???? Falsely blaming others while terrorism flourishes within their own borders & among their...
    کوئٹہ: ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے مختلف کارروائیوں میں افغان شہریوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جو افغان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان میں عدیل علی، ثناء اللہ، عبدالخالق اور تین افغان شہری شامل ہیں جنہیں کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم عدیل علی کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے جس میں انسانی اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی بات چیت، تصاویر اور شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزم عدیل علی کی نشاندہی پر ثناء اللہ اور عبدالخالق کو ایئرپورٹ روڈ سے گرفتار کیا...
     وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق لگاتار چوتھا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جہاں پنجاب کی سرزمین سے اسلحہ اور اسمگلنگ کلچر کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ سَرینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025 متعارف کرایا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سَرینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025 کو نافذِ عام کیا جائے گا۔ اس ایکٹ کو 3 مراحل میں لاگو کیا جائے گا اور اس کا بنیادی مقصد غیر قانونی اسلحہ کی واپسی، تلفی اور اسلحہ قوانین کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ غازی خان: پنجاب پولیس نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے اجلاس میں ہدایت دی...
    ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس صوبے میں امن و امان کیلئے سرگرم ہے۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر سے شوٹرز اور گینگز مافیاز کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پنجاب میں 70فیصد جرائم کم ہو چکے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلی تقریر میں واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ریڈ لائن ہے،صوبے میں متحرک گینگز کے خلاف کارروائیاں اور گرفتاریاں کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں گلابی تھیم پر مبنی خصوصی کٹ پہن کر میدان میں اترے گی۔ یہ اقدام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پنک ربن پاکستان کے ساتھ چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کے حصے کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کے مطابق، راولپنڈی میں 28 اکتوبر کو کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران نہ صرف پاکستان ٹیم بلکہ جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑی اور میچ آفیشلز بھی گلابی ربن پہنیں گے، تاکہ چھاتی کے سرطان سے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ قومی ٹیم اس روز...
    مشہور کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی میں شرکت کرنے والا  (KBC) سیزن 17 میں 10 سالہ بچہ اشیت بھٹ حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس وقت بحث کا مرکز بن گیا جب اس نے بالی ووڈ اداکار و میزبان امیتابھ بچن سے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا، شو کے دوران ان کے رویّے کو ناظرین نے غیر شائستہ قرار دیا۔ شدید آن لائن ردِعمل کے بعد کم عمر امیدوار نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے طرزِ عمل پر معافی مانگی ہے۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے پانچویں جماعت کے طالبعلم اشیت بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں کہا کہ وہ اپنے رویّے پر نادم ہیں اور امیتابھ بچن سمیت کون بنے گا کروڑ...
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کا اہم اجلاس صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں ایم ڈی کیٹ 2025 کے شفاف اور منظم انعقاد کے لیے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رجسٹرار، امتحانی شعبہ کے سربراہان، اور مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی گئی کہ ایم ڈی کیٹ 2025 کے انتظامات جلد مکمل کیے جائیں۔ امتحانی مراکز میں امیدواروں کے لیے مناسب سہولیات، موسمی انتظامات، اور والدین کے لیے علیحدہ انتظار گاہیں قائم کی جائیں گی۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ نصاب یکجا کرکے ایم ڈی کیٹ پیپر بنایا ہے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال امتحانی شفافیت کو یقینی بنانے کے...
    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 70 فیصد جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور صوبے میں سرگرم تمام گینگز کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں:پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کا منفرد اعزاز، آئی جی پنجاب بھی ملاقات پر مجبور آئی جی پنجاب کے مطابق پولیس فورس نے شوٹر مافیا، گینگ مافیا اور ’ڈالہ کلچر‘ کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم...
      استنبول (ویب ڈیسک )ترکیہ اپنے تحت غزہ جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے پوری کوشش کررہا ہے۔ترک صدر طیب اردوان نے امریکا سمیت دیگر ممالک پر زور دیا ہےکہ وہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔ ایک بیان میں ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ اپنے تحت غزہ جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے پوری کوشش کررہا ہے اور ہم غزہ ٹاسک فورس کی ہر طرح سے مدد کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حماس معاہدے کی پاسداری کر رہی ہے، اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے، اسے روکنے اور معاہدے کی پاسداری کے لیے امریکا سمیت دیگر کو اسرائیل پر دباؤ ڈالنا...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشتگردی کے ایک افسوسناک واقعے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جمعے کے روز نامعلوم دہشتگردوں نے غلمینہ چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع کی جانب روانہ ہوئی۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ پہلے دھماکے کی اطلاع ملنے پر ایس پی آپریشنز اسد زبیر اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو اسی دوران دوسرا دھماکہ ہوگیا۔ دوسرا دھماکہ سڑک کنارے نصب بم سے کیا گیا، جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دھماکے میں ایس پی سمیت دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ پولیس کو...
      اسلام آباد(نیوز رپورٹر)افغان خودکش بمبار وسیم کا اعترافی ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد سرحد پار تحریک طالبان پاکستان کا بھرتی اور تربیتی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔افغان خود کش بمبار وسیم ارخی گوشتہ، ننگر ہار کا رہنے والا ہے جس نے 2023 میں مدرسہ انوار القرآن جلالہ آباد میں داخلہ لیا۔اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں افغان خودکش بمبار وسیم نے بتایا کہ جماعت الاحرار کے ایک کارندے نے خودکش بمبار کی تربیت کے لیے مجھے راضی کیا اور اگست 2023 میں شونکڑے، کنٹر کے ایک مدرسے میں خودکش حملے کی تربیت حاصل کی۔ افغان خودکش بمبار نے بتایا کہ شونکڑے کنٹر کا تربیتی مرکز مولوی بصیر کے زیر انتظام ہے جو ٹی ٹی پی...
      اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹر کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹر کانفرنس نے بات چیت کا اہم موقع فراہم کیا، حکومت اور عوام کی طرف سے شریک مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، کانفرنس دو طرفہ اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے بھی اہم ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا خطہ موجودہ بیلٹ روڈ انیشیٹیو تک روابط کا محور رہا ہے، معیشت کی بڑھتی اہمیت نے اس قدیم گزرگاہ کی اہمیت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 95 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی منڈی میں اس کمی کا براہِ راست اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑا، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے گھٹ گئی۔پاکستانی مارکیٹ میں 24 قیراط سونا اب 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے فی تولہ میں دستیاب ہے، جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 714 روپے کی کمی کے بعد نیا ریٹ 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے ہوگیا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن...
    پشاور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ مل کر 18ماہ حکومت کرنا بھیانک خواب تھا، (ن) لیگ کے ساتھ مل کر حالیہ حکومت بنانا ملک کی خاطر تھا جس کا ہمیں نقصان ہوا آٹے کی کے پی ترسیل نہ ہونے کا معاملہ وزیراعلی پنجاب کے ساتھ اٹھاؤں گا۔ یہ بات انہوں ںے جمعہ کے روز گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ گورنر ہاؤس پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ میرا پشاور کا پہلا دورہ ہے، اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات بہت مفید رہی، ہم اٹھارہ ماہ کی حکومت میں پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ یکجا تھے جو پیپلز پارٹی کے...
    دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے جس میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی پر بات ہوگی۔  ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ افغان طالبان پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کے خدشات دور کریں اور وہ عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی میزبانی ترکیہ کر رہا ہے، دوحہ مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، افغانستان دوحہ مذاکرات میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرے۔ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے مغربی کنارے کے حصوں کو ضم کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتا ہے، ہم فلسطین کاز کے لیے اپنی بھرپور...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کی محنت، عزم اور حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز کی جرأت اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم انسدادِ پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خلاف برسرِ پیکار ٹیمیں اکثر مشکل حالات میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خدمات انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور قوم ان کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: ’پاکستان کو پولیو فری بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے‘، ورلڈ پولیو ڈے پر خاتون...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ہنگو میں دھماکے کے نتیجے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ڈی پی او خانزیب مہمند نے اس واقعے سے متعلق تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کے قریب کمرہ تباہ ہوگیا۔چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا تھا۔ ٹانک: مسلح افراد نے گرلز پرائمری اسکول دھماکے سے تباہ کردیاعلاقے کے عمائدین کے مطابق ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی غیر تسلی بخش ہے اور کسی کا جان و مال محفوظ نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق ایس پی آپریشن کی گاڑی کےقریب دوسرا دھماکا بھی ہوا...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹر کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹر کانفرنس نے بات چیت کا اہم موقع فراہم کیا، حکومت اور عوام کی طرف سے شریک مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، کانفرنس دو طرفہ اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے بھی اہم ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا خطہ موجودہ بیلٹ روڈ انیشیٹیو تک روابط کا محور رہا ہے، معیشت کی بڑھتی اہمیت نے اس قدیم گزرگاہ کی اہمیت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے میں...
    — اسکرین گریب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے قومی مفاد میں (ن) لیگ سے اتحاد کیا ہے۔گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرا سی غیر ذمےداری سے سسٹم ڈی ریل ہو جائے گا، مجبوری میں حکومت میں بیٹھنا پڑا، اس سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا ہے، لیکن پاکستان کا نقصان نہیں ہونے دیا۔ اگر پیپلز پارٹی ان کے ساتھ پاکستان کے لیے نہیں بیٹھتی تو آج آپ بھی ہمیں غیر ذمےدار ٹھہراتے۔سلیم حیدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے...
    — فائل فوٹو  آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور پہلے نمبر پر رہا۔عالمی ویب سائٹ کے مطابق  لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس آج 255 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔  پنجاب کے بیشتر علاقے آج بھی شدید فضائی آلودگی کا شکارآج صبح لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور قصور میں فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آلودگی کے لحاظ سے کراچی 165 پارٹیکولیٹ میٹرز ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔عالمی ویب سائٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تیسرے اور ایک اور بھارتی شہر کولکتہ چوتھے نمبر پر ہے۔ماہرین صحت نے موجودہ صورتحال میں شہریوں کو احتیاط برتنے پر زور دیا۔
      واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ امن معاہدے کو خطرے میں ڈالا تو ٹرمپ انہیں سبق سکھائیں گے، اسرائیلی ہمیں جوبائیڈن کی طرح نہیں سمجھ سکتے، جن کے دور میں نیتن یاہو نے بائیڈن سے بارہا اختلافات پیدا کیے اور سیاسی فائدے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ تناؤ پیدا کیا۔دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیلی ہمیں جو بائیڈن کی طرح نہیں سمجھ سکتے‘، ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے جو بائیڈن کے دورِ صدارت میں بارہا اختلافات پیدا کیے اور بعض اوقات سیاسی فائدے کے لیے...
    پاکستانی اداکارہ امر خان دیوالی کی تقریب میں شرکت کے دوران بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے اپنے ہندو ساتھیوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں کئی فنکاروں کو ماتھے پر بندی لگائے اور روایتی انداز میں دیوالی مناتے دیکھا گیا۔ تاہم امر خان کے لباس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ انہوں نے گہرے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی مگر اس کا بلاؤز حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا گیا جس پر متعدد صارفین نے...
    مریکا اور دیگر ممالک غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، ترک صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز انقرہ :ترک صدر طیب اردوان نے امریکا سمیت دیگر ممالک پر زور دیا ہےکہ وہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔ ایک بیان میں ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ اپنے تحت غزہ جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے پوری کوشش کررہا ہے اور ہم غزہ ٹاسک فورس کی ہر طرح سے مدد کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس معاہدے کی پاسداری کر رہی ہے، اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے، اسے روکنے اور معاہدے کی پاسداری کے لیے امریکا...
    بلوچستان کے ضلع دُکی میں پوست کی غیرقانونی کاشت کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور محکمہ داخلہ بلوچستان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، زمینداروں کے نام ڈپٹی کمشنر دُکی کی سفارش پر فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے۔ اس اقدام کا مقصد پوست کی کاشت کی روک تھام اور انسدادِ منشیات کے قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: طالبان کی پابندی کے باوجود افغانستان میں پوست کی کاشت میں کئی گنا اضافہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے وضاحت کی ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کسی بھی دہشت گردانہ سرگرمی یا تنظیم میں ملوث نہ ہونے کی ضمانت دیں گے۔ یہ ضمانت 5 لاکھ...
      کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کی رونقیں ایک بار پھر سے بحال ہو رہی ہیں، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شہر کی مرکزی شاہراہوں اور پیدل چلنے والے راستوں کی صفائی و دھلائی کا کام شروع کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے احکامات پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے صفائی کا آغازکیا ہے، رات گئے فیرئیر ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن میں سڑکوں کی صفائی اور دھلائی کی گئی۔ دوسری جانب میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کی رونقیں ایک بار پھر سے بحال ہو رہی ہیں، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع...
    پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں اونچی آواز میں گانا لگانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی دکان پر اونچی آواز میں میڈم نور جہاں کے پنجابی گانے لگائے ہوئے تھے۔پولیس اہلکار گشت کے دوران جاوید نگر بائی پاس کے قریب پہنچے تو وہاں پر کچھ دکانداروں نے شکایت کی کہ ملزم فاروق نے اپنی دکان پر اونچی آواز میں گانے لگا رکھے ہیں جس سے ارد گرد کے لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔پولیس نے دفعہ 144 اور پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم فاروق کو گرفتار کر کے اس کا ایمپلی فائر اور سپیکر بھی قبضے میں لے لیا۔ملزم کے خلاف تھانہ صدر...
    بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے اسپن غر پہاڑ کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع شام 5 بجے موصول ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ، لیویز فورس اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آگ پہلے جنگلی گھاس اور جھاڑیوں میں لگی جو بعد میں شدت اختیار کرتے ہوئے شنگھڑ کے وسیع علاقے تک پھیل گئی اور اب ژوب کی حدود کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کیمپ آفس اسلام آباد میں آگ بھڑک اٹھی...
    تائیوان(ویب ڈیسک)تائیوان میں منعقدہ سالانہ ٹیکنالوجی نمائش میں اس سال مصنوعی ذہانت اور جدت کے موضوعات نمایاں رہے، میلے میں جدید خودکار روبوٹ، ہوائی ڈرونز اور ذہین نظام شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے۔ٹیکنالوجی نمائش میں تین سو سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی اور اپنی جدید ایجادات پیش کیں، مصنوعی ذہانت میں جدت اب کے عنوان کے تحت روبوٹ سازی، خودکار نگرانی اور اعداد و شمار کے تحفظ جیسے جدید شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ایکسپو میں پیش کئے گئے ورچوئل کارز، روبوٹس اور ڈرون سسٹمز شرکاء کے لیے غیر معمولی کشش کا باعث بنے، جدید روبوٹس اور اوتارز ایسے نظام سے لیس ہیں جو 24 گھنٹے بلا تعطل معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ماہرین کے...
    نیتن یاہو نے غزہ معاہدے کو خطرے میں ڈالا تو ٹرمپ انہیں خود سبق سکھائیں گے، امریکی اہلکار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ امن معاہدے کو خطرے میں ڈالا تو ٹرمپ انہیں سبق سکھائیں گے، اسرائیلی ہمیں جوبائیڈن کی طرح نہیں سمجھ سکتے، جن کے دور میں نیتن یاہو نے بائیڈن سے بارہا اختلافات پیدا کیے اور سیاسی فائدے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ تناؤ پیدا کیا۔دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیلی ہمیں جو بائیڈن کی طرح نہیں سمجھ سکتے‘، ان کا...
      ہنگو (نمائندہ خصوصی )ہنگو میں دھماکے کے نتیجے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ڈی پی او خانزیب مہمند نے اس واقعے سے متعلق تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کے قریب کمرہ تباہ ہوگیا۔ چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا تھا۔پولیس کے مطابق ایس پی آپریشن کی گاڑی کےقریب دوسرا دھماکا بھی ہوا جس سے ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لکی مروت میں سیکورٹی فورسز نے ایک بھرپور اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مضبوط ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔یہ کارروائی 24 اکتوبر کی شب خفیہ معلومات کی بنیاد پر لکی مروت کے نواحی علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کو خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی جو علاقے میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور انتہائی عسکری مہارت کے ساتھ کارروائی انجام دی۔ اس دوران خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمپوزٹ سرکل میرپورخاص نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے فنڈز میں خردبرد میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی کے دوران 21 ملزمان کو حراست میں لیا گیا جن میں بی آئی ایس پی کے 3 اہلکار بھی شامل ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار سرکاری اہلکاروں میں شاہنواز، سہیل ایوب اور اشفاق حسین شامل ہیں، جبکہ دیگر ملزمان میں احسن علی، امر سنگھ، شہزاد علی، نعیم، گیان، خمیسو، امان اللہ، سفیر انور، کنور، جاوید علی، نارائن، جعفر علی، محمد بخش، جمن، عبدالحمید، رجب اور کاشف علی شامل ہیں۔ کارروائی میرپورخاص کے ناگوری ہال میں واقع بی آئی ایس پی سینٹر پر کی گئی...
    سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملنے دیں، کوئی قیامت نہیں آ جائے گی: گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملنے دیا جائے خان سے ملاقات سے روک کر اچھا نہیں کیا گیا۔جمعہ کو پشاور میں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی کے ساتھ ملاقات سے روکنے کے حق میں نہیں۔انہوں نے حکومتی اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ الیکشن کے بعد حکومت بنانے کے لیے دونوں جماعتوں نے ملنا ہی تھا تاہم اس سے...
      واشنگٹن (ویب ڈیسک )اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا اہم بیان سامنے آ گیا۔اسرائیلی دورہ مکمل کرکے واپس جاتے ہوئے تل ابیب ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے اسے سیاسی حربہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بے معنی علامتی ووٹ تھا، جس کا کوئی عملی اثر نہیں، اگر یہ سیاسی حربہ تھا تو یہ بہت ہی بیوقوفانہ تھا ، میں ذاتی طور پر اسے غزہ امن معاہدے کی توہین سمجھتا ہوں۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی یہ ہے کہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں کیا جائے گا اور یہ مؤقف برقرار...
    تونسہ میں پنجاب خیبرپختونخوا سرحدی پٹی پر دہشتگردوں سے سرکاری سکول کا قبضہ واپس لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق سکول کھول کر تدریسی عمل دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔چند روز قبل دہشت گردوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول کے گیٹ پر رقص کیا تھا اور علاقے میں راستے پر بارودی سرنگ بچھائی تھی۔بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس کی سربراہی میں سرحدی پٹی پر آپریشن کیا گیا، اس دوران بارودی سرنگوں کی صفائی کی گئی اور سکول کا قبضہ واپس لے کر تدریسی عمل کا دوبارہ آغاز کروا دیا گیا۔ڈی پی او نے سکول کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور انہیں تسلی بھی دی۔
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت سمیت ہر طرح کی آمد و رفت معطل کر دی گئی، صرف غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیاں سمیت ہر طرح کی آمد و رفت بدستور مکمل طور معطل ہے۔ صرف غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت سمیت ہر طرح کی آمد و رفت کی بحالی سے متعلق فی الحال کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔
    پاکستان مسلم مڈل پاور کے طور پر ابھر رہا ہے، بھارت خطے میں تنہائی کا شکارہے، مشاہد حسین سید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز لاہور:سینٹر فار ایرو سپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز (کَیس) لاہور نے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا “علاقائی تعاون اور منی لیٹرل ازم: تغیر پذیر علاقائی نظم میں پاکستان کے تزویراتی انتخاب”۔ علمی و فکری حلقوں، ماہرین، طلبا اور دانشوروں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ کَیس ایک خود مختار تحقیقی ادارہ ہے جو قومی سلامتی کے وسیع تر تناظر میں محققین اور ماہرین کیلئے علمی تقریبات کا تسلسل سے اہتمام کرتا ہے۔ تقریب کے افتتاحی کلمات سفیر محمد ہارون شوکت، ڈائریکٹر کَیس لاہور نے پیش کیے۔ ...
    ترجمان دفتر خارجہ ایمبیسڈر طاہر اندرابی نے جمعرات کو صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ کل، 25 اکتوبر کو ترکیہ میں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، سرحدی سیکیورٹی اور انسدادِ دہشتگردی کے امور زیرِ غور آئیں گے۔ فلسطین پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ بین الاقوامی عدالت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فراڈ کے الزامات میں تاجروں کی گرفتاری کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اب کسی بھی تاجر کے خلاف کارروائی سے قبل تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے باضابطہ مشاورت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے کاروباری و تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی فہرست بھی جاری کردی ہے، جو ملک بھر کے مختلف چیمبرز اور ایسوسی ایشنز سے تعلق رکھتے ہیں۔جمعرات کے روز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر نمبر 02 آف 2025 کے تحت ایک جامع طریقہ کار متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد تاجروں پر غیر ضروری...
      نئی دلی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مسافر بس موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئی، حادثے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے قصبے کرنول میں ایک مسافر بس موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئی، بس حیدر آباد سے بینگلورو جارہی تھی۔بھارتی حکام نے بتایا کہ آگ لگنے سے بس میں سوار 20 مسافر اور بائیک رائیڈر ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس کچھ دور تک موٹرسائیکل کو گھسیٹے ہوئے لے گئی اور اس دوران پیٹرول لیک ہونے اور چنگاریوں کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جو بس کے فیول ٹینک تک جاپہنچی اور پوری...
    ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہوگا۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 1994ء میں پاکستان میں پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا، اور ان کا وژن آج بھی اس مہم کی رہنمائی کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں:  پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم سے ان کا ذاتی تعلق ہے، کیونکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بطور...
    چینی صدر کی روڈریگو پاز پیریرا کو بولیویا کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے روڈریگو پاز پیریرا کو بولیویا کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔جمعہ کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور بولیویا اچھے دوست اور ساتھی ہیں ۔سفارتی تعلقات کے قیام کے 40 برسوں میں چین اور بولیویا کے تعلقات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ فریقین نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اورباہمی دلچسپی سے متعلق امور میں تفہیم اور حمایت جاری رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کے ذریعے نتائج حاصل کئے ہیں۔ دونوں ممالک کی دوستی عوام...
    چینی صدر جنوبی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جنوبی کوریائی صدر لی جے من کی دعوت پر، چین کے صدر شی جن پھنگ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک جنوبی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے اور گیونجو میں ایشیاء پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے بتیسویں غیر رسمی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈاکٹر راشد محمود نت وہ مسیحا جو بینائی سے محروم چہروں پر امید کی روشنی جگا رہے ہیں سعودی عرب سے...
    اہلحدیث یوتھ فورس ملتان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں اہمیت کا حامل ملک ہے مگر اندرونی اور بیرونی سطح پر کچھ لوگوں کو اس کی عزت وقار اور مقبولیت کبھی بھی قابل قبول نہیں رہی، افواج پاکستان کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں عزت ملی ہے جو کہ بعض لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔ اسلام ٹائمز۔ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے کہا ہے کہ ملک پاکستان میں انتشار کسی صورت قابل قبول نہیں ملک میں استحکام ناگزیر ہے، ہم ملک میں قیام امن کے لیے افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، افغانستان نہ صرف غلط فہمی کا شکار ہے بلکہ انڈیا کے ہاتھوں...
    ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں متحد ہو کر پاکستان کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان بھرپور جدوجہد جاری رکھے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 1994 میں پاکستان میں پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا، اور آج بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن قومی انسدادِ پولیو مہم کی رہنمائی کر رہا ہے۔ خاتونِ اوّل نے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم سے میرا...
    ڈاکٹر راشد محمود نت وہ مسیحا جو بینائی سے محروم چہروں پر امید کی روشنی جگا رہے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آنکھوں کی بینائی اللہ تعالیٰ کی ایک انمول نعمت ہے، مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں لاکھوں افراد آج بھی علاج معالجے کی سہولتوں سے محروم ہیں۔ انہی ضرورت مندوں کے لیے روشنی کی کرن بن کر سامنے آئے ہیں معروف ماہرِ امراضِ چشم اور صدر چوہدری نت حسین ٹرسٹ آئی ہسپتال ڈاکٹر راشد محمود نت، جو اس وقت تین امراضِ چشم ویلفیئر ہسپتالوں کے بانی ہیں۔ ان ہسپتالوں میں غریب اور نادار مریضوں کا آنکھوں کا علاج بالکل مفت کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر راشد محمود نت نے روزنامہ سب نیوز سے...
    بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر مسلح افراد نے حملہ کر کے 13 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ حملہ آور جاتے ہوئے تعمیراتی مشینری اور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر گئے۔ لیویز حکام کے مطابق مغوی مزدوروں کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: مستونگ میں 9 مزدور اغوا، مسلح افراد نامعلوم مقام پر لے گئے اغوا کیے گئے مزدور خضدار اور واشک کے درمیان سڑک کی تعمیر کے کام میں مصروف تھے۔ یہ ایک ہفتے کے دوران مزدوروں کے اغوا کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل...
      راولپنڈی(نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک اور تمام بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں، عدالت نے ملزمہ علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈی جی نادرا اور ڈی جی پاسپورٹ کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے گورنر اسٹیٹ...
    اسلام آباد کی پرسکون سرکاری عمارتوں کے بیچ میں جمعرات کی دوپہر ایسا واقعہ پیش آیا، جس نے نہ صرف دارالحکومت بلکہ پورے ملک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ہلچل مچا دی۔ مذکورہ افسر، عادل اکبر (ایس پی انڈسٹریل زون، اسلام آباد پولیس) جو کہ ایک سینیئر اور تعلیم یافتہ افسر سمجھے جاتے تھے، اپنے سرکاری اسلحے سے گولی لگنے کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیں:پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب پولیس ذرائع کے مطابق عدیل اکبر اس وقت ڈیوٹی پر مامور تھے جب اچانک فائر کی آواز سنائی دی اور ساتھی افسران موقعِ وقوعہ پر پہنچے تو انہیں خون میں لت پت پایا گیا۔ انہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا،...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں سمیت 6 اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیاں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے مختلف علاقوں میں کیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عدیل علی، ثناءاللہ اور عبدالخالق شامل ہیں، جبکہ 3 افغان شہری بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔ ملزمان کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ مزید پڑھیں: فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار ایف آئی اے کے مطابق ملزم عدیل علی کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے جن میں انسانی اسمگلروں سے متعلق چیٹس،...
      سلووینیا (ویب ڈیسک)سلووینیا کی وزیرخارجہ نے کہا کہ یورپ اسرائیل کے احتساب کے لیے اس پر پابندیاں لگانے کی کارروائی شروع کرے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سلووینیا کی وزیرِ خارجہ ٹینجا فیجون نے کہا کہ غزہ میں ہونے والا موجودہ امن اس عمل کی ضمانت فراہم نہیں کرتا کہ اسرائیل اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔ٹینجا فیجون نے غزہ میں جنگ بندی، فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کر دی۔تاہم انہوں نے کہا کہ غزہ میں صورتحال اب بھی نازک اور خطرناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں غذا، ایندھن، دوائیوں، پناہ گاہوں کی تعمیر اور دیگر ہنگامی امداد کے لیے ضروری...
    فائل فوٹو اقوامِ متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان نے عالمی امن، ترقی اور انسانی وقار کے فروغ کے لیے اپنے عزم کو ایک بار پھر دہرا دیا۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوامِ متحدہ عالمی تنازعات کے حل، انسانی بحرانوں سے نمٹنے اور ماحولیاتی چیلنجز پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مساوات، عدم مداخلت، حقِ خودارادیت اور تنازعات کے پُرامن حل کے اصولوں پر مبنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 1960 سے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور عالمی امن کے قیام کےلیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔دفترِ خارجہ نے...
    — فائل فوٹو  پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت وزیراعلیٰ کا آئینی اور قانونی حق ہے۔بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بانیٔ پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے۔ راولپنڈی: وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پہلے دھرنا دیا پھر ختم کر دیاراولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ داہگل ناکے پر دھرنا دیا بعد میں ختم کر دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ  عدالتی حکم کے باوجود منتخب وزیراعلیٰ کو ملاقات سے روکا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو روندنا ملک میں لاقانونیت کو فروغ دے رہا ہے۔بیرسٹرسیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پنجاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست آرکنساس کے مشہور کریٹر آف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک میں ایک عام تفریح نے ایک شخص کی زندگی بدل دی۔خبر رساں اداروں کے مطابق اس کے ہاتھ زمین کے اندر سے ایک 2.71 قیراط وزنی سفید ہیرا لگ گیا جب کہ انڈیانا کے علاقے پاؤلی سے تعلق رکھنے والے ڈیوی وائٹ اپنی اہلیہ کے ہمراہ پارک کی سیر کو آئے تھے۔یہ دونوں میاں بیوی اپنی تعطیلات کے دوران اس پارک میں دو دن قیام کے بعد اتنے متاثر ہوئے کہ واپسی کے راستے میں دوبارہ یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔ڈیوی وائٹ کے مطابق دوسری بار آنے پر وہ اپنے ساتھ کچھ اسکرینز بھی لے آئے تاکہ زمین میں چھان بین کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ...
    ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح پر تعاون کو وسعت دینے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریبات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی موقع کو شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی دوستی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ فرنچائز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کی جانب سے بھجوایا گیا قانونی نوٹس پھاڑ کر کہا کہ اگر کسی کو یہ توقع ہے کہ اس طرح کی دھمکیوں سے وہ خاموش ہو جائیں گے تو یہ ایک بڑی غلط فہمی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کے علی ترین کا پی سی بی کو دوٹوک جواب، لیگل نوٹس پھاڑ دیا تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے علی ترین کے بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے۔ کئی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں ایک دہائی بعد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی قیادت میں عدالتی اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے نمایاں نتائج دیئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق 2024 کے آغاز میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 446 تھی جو اکتوبر 2025 تک کم ہو کر 56 ہزار 169رہ گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے عہدہ سنبھالتے ہی مقدمات میں کمی کو اولین ترجیح قرار دیا۔جوڈیشل ریفارم ایکشن پلان کے تحت عدالتی نظام میں جدیدیت اور شفافیت پر توجہ دی گئی۔ڈیجیٹل فائلنگ، آن لائن کیس ٹریکنگ اور...
    پاکستانی اداکارہ امر خان دیوالی کی تقریب میں شرکت کے دوران بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے اپنے ہندو ساتھیوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں کئی فنکاروں کو ماتھے پر بندی لگائے اور روایتی انداز میں دیوالی مناتے دیکھا گیا۔ تاہم امر خان کے لباس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ انہوں نے گہرے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی مگر اس کا بلاؤز حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا گیا جس پر متعدد صارفین نے...
     گرفتار اشتہاری ملزم جاوید خان نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 68 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے، بدنام زمانہ اشتہاری ملزم بابر حسین نے سال 2023 میں 3 شہریوں کو اسپین ملازمت کا جھانسہ دے کر 45 لاکھ 94 ہزار روپے ہتھیائے، ملزم ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کو 3 مقدمات میں مطلوب تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے ملتان زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار، ملزمان میں خورشید احمد، بابر حسین، جاوید خان اور محسن عباس شامل، ملزمان کو مظفرگڑھ، بہاولپور اور ملتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے...
     ویب ڈیسک :نادرا نے شہریوں کےلئے فیس جمع کرانے کا عمل مزید آسان بنا دیا. اب شہری راست کیو آرکوڈ کے ذریعے فوری اور بغیر کسی اضافی چارجز کے فیس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق ملک بھر کے تمام نادرا مراکز سے جاری ہونےوالی ٹوکن سلپس پر راست ادائیگی کا آپشن دستیاب ہے، شہری اپنے بینک اکانٹ ایپ یا موبائل والٹ سے کیو آرکوڈ سکین کر کے چند سیکنڈز میں فیس ادا کر سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا  نادرا حکام کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد فیس جمع کرانے کے عمل کو تیز، محفوظ اور کیش لیس بنانا ہے تاکہ رجسٹریشن مراکز پر...
    دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں پروگرام دین ودنیا موضوع: رہبر معظم کا کھلاڑیوں اور نوجوانوں سے خطاب مہمان: حجہ الاسللام و المسلمین جناب جری حیدر صاحب میزبان: محمد سبطین علوی پیش کش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات گفتگو: سافٹ وار کی اہمیت جوانوں کے اذہان پر تسلط کے مختلف طریقے مشرق وسطی کے بارے میں ٹرمپ کی بکواسیات اور رھبر کا تجزیہ غزہ جنگ کا شریک جرم امریکہ...
     پاکستانی کرکٹرز کو پی سی بی نے بگ بیش لیگ کیلئے گرین سگنل دیدیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے کرکٹرز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ قومی کرکٹرز اور کرکٹ آسٹریلیا کو اس حوالے سے مطلع کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کرکٹرز کو این او سی جاری ہو چکے ہیں انہیں بی بی ایل کھیلنے کی اجازت ہو گی۔ پی سی بی نےچند ہفتے قبل لیگز کے لیے کھلاڑیوں کے این او سی ہولڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ 7 قومی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ کے لیے معاہدے ہیں۔ بابراعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے بی بی ایل میں معاہدے ہیں۔ شاداب خان ، محمد رضوان ، حسن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ قطری وزیر پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے چھٹے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے روابط باہمی احترام، مشترکہ عقائد اور اقدار پر مبنی ہیں۔انہوں نے قطر کو پاکستان کا قریبی دوست اور ایک بااثر علاقائی شراکت دار قرار دیا،...
    سعودی عرب سے متعلق توہین آمیز بیان پر انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے معافی مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز انتہا پسند اسرائیلی وزیر خزانہ نے سعودی عرب سے متعلق اپنے بیان کو ’نامناسب‘ تسلیم کرلیااسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے سعودی عرب سے متعلق اپنے ’نامناسب‘ بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بیزلیل سموتریچ نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر سعودی عرب، اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بدلے ایک آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرتا ہے تو وہ ’ریگستان میں اونٹوں پر سواری جاری رکھے‘۔سموتریچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ’میرا سعودی...
    اسلامی دنیا نے اسرائیل کے دو نئے متنازع مسودہ قوانین پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ان قوانین کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے پر نام نہاد  اسرائیلی خودمختاری نافذ کرنا اور وہاں غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنا ہے، جسے اسلامی ممالک نے متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔ اسلامی ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمان کی یہ کارروائی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کے برخلاف ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں بشمول مشرقی یروشلم میں کسی بھی قسم کی آبادیاتی...
    برطانیہ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات اور مساجد پر حملوں کے بعد حکومت نے مسلمانوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم اور تاریخی اقدام اٹھایا ہے، جسے ملکی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ مساجد اور اسلامی مراکز پر نفرت انگیز حملوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ فراہم کرے گی تاکہ ان کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ اعلان وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ شبانہ محمود کے ہمراہ مشرقی سسیکس کی ایک مسجد کے دورے کے دوران کیا، جہاں رواں ماہ کے آغاز میں ایک شخص نے مسجد کے دروازے کے...
    نیویارک: غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت نے صحت کا نظام تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق کم از کم 15 ہزار فلسطینی مریض ایسے ہیں جنہیں فوری طور پر بیرونِ ملک منتقل کیے جانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ان میں کینسر، دل کے امراض، زخموں اور طویل المیعاد بیماریوں میں مبتلا مریض شامل ہیں، جنہیں علاج کے لیے جانا ہے لیکن اسرائیلی پابندیاں ان کی زندگی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے بتایا کہ غزہ میں اسپتالوں اور طبی مراکز کی تباہی نے پورے نظامِ صحت کو مفلوج کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں موجود...
    یورپی یونین نے یوکرین کی اقتصادی اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک جامع مالی معاونت پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جسے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، یورپی رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ یوکرین کو آئندہ دو برسوں کے دوران مسلسل مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جنگ سے متاثرہ معیشت کو مستحکم کر سکے اور اپنے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنائے۔ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کی مالی اور فوجی مدد نہ صرف انسانی ہمدردی کا تقاضا ہے بلکہ یورپ کے امن و استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، امداد...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات میں تاریخی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبہ شروع کیا، جس کے نتیجے میں 2015ء میں زیرِ التوا مقدمات 25 ہزار 686 سے بڑھ کر 2024ء میں 60 ہزار 446 تک پہنچ گئے تھے۔ اکتوبر 2024ء میں عہدہ سنبھالنے والے چیف جسٹس نے مقدمات میں کمی کو اولین ترجیح قرار دیا، جس کے بعد جوڈیشل ریفارم ایکشن پلان کے تحت عدالتی نظام کی جدیدیت اور شفافیت پر توجہ دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل فائلنگ، آن لائن کیس ٹریکنگ اور الیکٹرانک تصدیق شدہ نقول کا آغاز کیا گیا۔ رجسٹریوں اور بینچوں کے درمیان...
    لاہور: منہاج یونیورسٹی لاہور میں قائم ہونے والا پاکستان کا پہلا تصوف سینٹر روحانیت، سکونِ قلب اور بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک نیا باب کھول رہا ہے۔ تین سال کی محنت سے تعمیر ہونے والا یہ مرکز صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک فکری و روحانی تجربہ گاہ ہے جہاں جدید دنیا کے ذہنی دباؤ اور مادی دوڑ سے تھکے ہوئے انسان کو باطنی سکون اور خود شناسی کی راہ دکھائی جاتی ہے۔ یہ سینٹر کسی ایک سلسلۂ تصوف سے وابستہ نہیں بلکہ قادری، چشتی، نقشبندی، سہروردی، شاذلی، رفائی اور دیگر سلاسل کی مشترکہ تعلیمات پر قائم ہے۔ اس کی عمارت پاکستان، ایران اور ترکی کے اسلامی فنِ تعمیر کا حسین امتزاج ہے،گنبد،...
    اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پولینڈ کے وزیرِ خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اسحاق ڈار نے پولش وزیرِ خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں پاکستان آمد پر خوشی ہے۔ اسحاق ڈار کے مطابق، پولش وزیرِ خارجہ نے اپنا پہلا دورہ 2011 میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران پولش شہری کوئٹہ اور کراچی میں...
    وفاقی وزارتِ داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے. وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11 (بی)کی ذیلی شق 1 (اے) کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قراردیاواضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے جعمرات کو وزیراعٖظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں متفقہ طور پر ٹی ایل پی کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دینے کی منظوری دی تھی۔ اس سے قبل...
    فلسطینی ذرائع کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے اس اجلاس میں غزہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے حماس وفد کی قیادت کی جبکہ فتح کی جانب سے یہ وفد فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ کی قیادت میں شریک ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور فتح کے نمائندوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ فلسطینی صورتِ حال اور غزہ میں فائر بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے اس اجلاس میں غزہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے حماس وفد کی قیادت کی جبکہ فتح کی جانب سے یہ وفد فلسطینی...
    تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 34 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 9 ہزار 400  کیوسک اور اخراج 9 ہزار 400  کیوسک، خیرآباد پل آمد 16 ہزار  400 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 400 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 13  ہزار 700 کیوسک  اور اخراج 7 ہزار کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد آمد  63 ہزار 800  کیوسک اور اخراج  57 ہزار  600 کیوسک، چشمہ آمد  47 ہزار کیوسک اوراخراج 45 ہزار کیوسک، تونسہ...
    وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے نزدیک ٹی ایل پی دہشتگردی میں ملوث پائی گئی ہے، لہٰذا تنظیم پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی گئی تھی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2016 میں قائم ہونے والی یہ تنظیم ملک بھر میں شرانگیزی اور پُرتشدد احتجاجی مظاہروں میں ملوث رہی ہے، جن کے باعث سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جانیں...
    مظفرآباد پریس کلب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی حیثیت ایک جارح کے سوا کچھ نہیں کیونکہ اس نے کشمیریوں کی خواہشات کے برخلاف ان کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے جب 1947ء میں اس روز بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین، انسانی اقدار اور تقسیمِ برصغیر کے فارمولے کو پامال کرتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر پر فوجی جارحیت کے ذریعے قبضہ جمایا۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے مظفرآباد پریس کلب میں ذرائع...
    علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اورتجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اورتجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا۔ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرزکانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اورعوام کی جانب سے شریک مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہیں، ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس نے بات چیت کا اہم موقع فراہم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس دوطرفہ اورعلاقائی روابط کے فروغ کے لیے اہم ہے، عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اورروابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہورہی...
    ٹی ایل پی جماعت نہیں مائنڈسیٹ، اس کیخلاف موثر جنگ لڑنا ہوگی: عظمیٰ بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی ایک جماعت نہیں مائنڈسیٹ ہے، اس کیخلاف موثر جنگ لڑنا ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک “مائنڈسیٹ” قرار دیا جانا چاہیے اور اس کے خلاف مؤثر معنوں میں جنگ لڑنی ہو گی، سابقہ پابندیوں اور اقدامات کے باوجود یہ گروپ دوبارہ مختلف ناموں اور شکلوں میں سامنے آتا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے امریکی پابندیوں کے بعد روسی خام تیل کی خریداری عارضی طور پر معطل کر دی ہے، جس سے عالمی توانائی منڈیوں میں نئی بے یقینی پیدا ہو گئی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، روس کی دو بڑی توانائی کمپنیوں پر واشنگٹن کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد چین کی سرکاری کمپنیوں نے روسی خام تیل کے نئے معاہدوں پر عمل روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پابندیوں کے خدشے کے پیشِ نظر چینی بینک بھی روس سے منسلک مالی لین دین میں محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔اسی طرح بھارت کی آئل ریفائنریز نے بھی روسی تیل کی درآمد میں بتدریج کمی لانے پر آمادگی ظاہر کی...
    ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، فواد چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی تھی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت لندن اور کینیڈا میں جاتی ہے اور ہم عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت چیزیں ہوئی ہیں، اس پر بات کرنی ہے۔ ایک خواب تھا کہ امریکا پاکستان جیسے ملک کی حمایت...
    ویب ڈیسک: ملکہ ترنم نورجہاں کے اونچی آواز میں گانے سننے والے شہری کو گرفتارکرلیاگیا۔پولیس  کے مطابق پتوکی کے علاقے حبیب آباد سے اونچی آواز میں گانا چلانے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کا ایمپلی فائر اور سپیکر بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار شخص کے خلاف پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ملکہ ترنم نورجہاں کے مشہور گانے سن رہا تھا۔دوسری جانب اس شخص کی گانے سننے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔   سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا 
    لاہور: ڈی جی ویجیلنس نے ریلوے لاہور اور مغلپورہ میں 10 کروڑ رشوت پر مشتمل 200 سے زائد کوارٹرز کی بوگس الاٹمنٹ کی انکوائری مرتب کر کے رپورٹ وزارت ریلوے کو ارسال کر دی جبکہ ملوث ریلوے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پاکستان ریلویز ذرائع کے مطابق ڈی جی ویجیلنس، ڈی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری نے ریلوے میں بوگس الاٹمنٹ کے حوالے سے مختلف ذرائع سے ملنے والی شکایت پر ابتدائی انکوائری رپورٹ مرتب کرکے وزارت ریلویز کو ارسال کردی جس میں محکمہ ریلوے لاہور اور مغلپورہ ورکشاپس میں تقریباً 10 کروڑ روپے رشوت پر مشتمل 200 سے زائد کوارٹرز کی بوگس اور غیر قانونی الاٹمنٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انکوائری میں لاہور...
    محکمہ اطلاعات سندھ نے چار فلمی منصوبے مکمل کرلیے ہیں جنہیں حتمی شکل دے کر جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان منصوبوں میں تین دستاویزی فلمیں اور ایک فیچر فلم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات کے کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ کے اراکین قاضی اسد عابد، اداکارہ ژالے سرحدی، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈی جی اطلاعات معز پیرزادہ اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ اطلاعات کے تحت مکمل ہونے والے فلمی منصوبے سندھ...
    پشاور: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے ملزم عارف اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔  پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عارف اللہ کو مہمند سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے تھانہ پنڈیالی کی حدود شیش محل کے پہاڑ کے قریب سے حراست میں لیا تھا، ملزم کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتہ دار شاہ نواز کو سہولت فراہم کررہا تھا، ملزم کے مطابق شاہ نواز ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے۔  عدالت...