Jasarat News:
2026-07-24@10:37:03 GMT

ایک جماعت سیاسی دجال کا کردار ادا کررہی ہے‘ بلاول

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (نمائندہ جسارت) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، اس کی کوشش ہے عوام اور افواج کے درمیان دراڑ پیدا کرے۔ لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانا میرا یا میری پارٹی کا مطالبہ نہیں، میں کسی سیاسی پارٹی پر پابندی کے حق میں بھی نہیں ہوں، سیاسی پارٹی کو خیبر پختونخوا میں اپنا رویہ بہتر کرنا ہوگا، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں خلل ڈالا تو مسائل بنیں گے، سیاسی جماعت دہشت گردوں کی سہولت کار بنی تو پھر گورنر راج لگانا مجبوری بن جائیگا ، خیبر پختونخوا میں جنگی حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں۔ بلاول زرداری نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کی طرف سے جو خدشات ہیں وہ سچ ثابت ہو رہے ہیں، افغانستان سے دہشت گرد پاکستان آ کر دہشت گردی کرتے ہیں، یہ پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے، ہماری افواج اس چیلنج کا مقابلہ کررہی ہیں، پاکستان کے اندرونی چیلنجز سے بھی نمٹا جارہا ہے ، افسوس ایسی سیاسی قوتیں بھی ہیں جو اس وقت ادارے پر حملہ کرتی ہیں، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کو دائرے میں رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مئی کی جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست بھارت کو ہضم نہیں ہورہی، وہ ایک بار پھر پاکستان پر وار کرنیکی سازشیں کر رہا ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جیت پوری دنیا نے تسلیم کی، پاک آرمی، پاک فضائیہ اور بحریہ میں اتنی طاقت ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو بھرپور جواب دے سکتے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، اس کی کوشش ہے عوام اور افواج کے درمیان دراڑ پیدا کرے، ہم ان کو کہنا چاہتے ہیں کہ اپنے کردار کو ٹھیک کریں۔ ایک سوال پر بلاول کا کہنا تھا کہ مریم نواز اگر سندھ سے انتخاب لڑیں تو ہم ویلکم کریں گے، سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب میں حصہ لینا چاہیے۔

سیف اللہ نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیاسی جماعت

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار