وفاقی ٹیکس محتسب، شکایات نمٹانے کا 21 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے شکایات نمٹانے کا 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ادارے نے گزشتہ چار برسوں کے دوران 64 ہزار 664 شکایات نمٹاکر کارکردگی میں تاریخی اضافہ کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق ایف ٹی او کو موصول ہونے والی شکایات میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔ سال 2021 میں 2,867 شکایات موصول ہوئیں جو بڑھ کر 2024 میں 12,742 تک پہنچ گئیں جبکہ 2025 میں مجموعی طور پر 35,716 شکایات سامنے آئیں۔
رپورٹ کے مطابق ایف ٹی او کی سفارشات پر 98 فیصد عملدرآمد کیا گیا جبکہ صدرِ پاکستان نے 97 فیصد فیصلوں کی توثیق کی جو ادارے کی شفاف اور مؤثر کارکردگی کا ثبوت ہے۔ ایف ٹی او کی کوششوں سے 23 ارب روپے سے زائد کی ریکوریاں بھی ممکن ہوئیں۔
شکایات کے ازالے کے لیے درکار وقت کم ہو کر اوسط 34 دن رہ گیا ہے جو ماضی کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔ عالمی سطح پر بھی پاکستانی امبڈزمین کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے، او آئی سی او اے کے ساتھ تعاون مزید مضبوط ہوا اور اسلام آباد میں عالمی اجلاس کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
سفارتی شکایات سیل نے مختلف ممالک کے سفارتکاروں کے ٹیکس سے متعلق مسائل فوری طور پر حل کیے جس سے پاکستان کے سفارتی تعلقات میں بہتری آئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش اور تنزانیہ نے بھی پاکستان کے ایف ٹی او ماڈل سے رہنمائی حاصل کی ہے۔
مزید برآں، انٹرن شپ پروگرام 2025 کے تحت 150 سے زائد نوجوانوں کو عملی تربیت فراہم کی گئی جس سے اوصافِ کار اور ٹیکس امور کی سمجھ بوجھ میں اضافہ ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایف ٹی او
پڑھیں:
نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :