ٹیکس اور سیس فیس سے متعلق 771 درخواستوں پرسماعت پیر تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-08-13
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی آئینی عدالت نے ٹیکس اورسیس فیس کے معاملے پر دائر 771 درخواستوں پر مزید سماعت اگلے سوموار تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے جوڈیشنل الائونس کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن میں شامل کرنے کے معاملے پر سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس ارشدحسین شاہ نے سوموار کے روز کیسز کی سماعت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹا ف رپورٹر)کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت کے دوران ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم لیاقت محسود پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ملزم لیاقت محسود کی درخواست ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔