data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان لگاتار 20 ویں انٹرنیشنل میچ میں ٹاس ہار گئے، جس کے بعد ٹاس ہارنے کا بدترین ریکارڈ بھارت کے نام ہوگیا۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں بھی بھارتی کپتان کے ایل راہول ٹاس ہار گئے، یوں بھارتی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل مقابلوں میں مسلسل 20 واں ٹاس ہاری جس کے بعد ٹیم کو بدقسمت قرار دیا جارہا ہے۔کے ایل راہول اور ٹمبا باووما ٹاس کیلیے میدان میں آئے، اس دوران بھارتی کپتان نے سکہ اچھالا تو لوگوں کا خیال تھا کہ اس بار شاید ٹاس کے معاملے میں قسمت کی دیوی بھارتی کپتان پر مہربان ہوجائے۔ تاہم پچھلی 19 باریوں کی طرح اس بار بھی ٹاس کا سکہ بھارتی کپتان سے روٹھا رہا اور ٹاس کا یہ سکہ ان کی پکار کے مخالف سمت میں گرا جس نے شائقین اور ماہرین دونوں کو حیران کردیا۔احمد آباد میں 2023 کے ورلڈ کپ فائنل میں جب روہت شرما بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان تھے تب سے بلیو شرٹس کے ساتھ یہ معاملہ شروع اور اب تک وہ ٹاس جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما نے صحیح طور پر ہیڈز کہا اور ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کے انتخاب کیا، اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ٹراٹ پر 20 بار ٹاس ہارنے کے امکانات 1,048,576 میں سے ایک ہوتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ قسمت ایسا ہی کھیل کھیل رہی ہے کہ وہ ٹاس جیتنے سے محروم ہے، راہول کے چہرے پر ٹاس ہارنے کے بعد مسکراہٹ آگئی انھوں نے کہا کہ سچ کہوں تو یہ سب سے زیادہ دبا ہے جو مجھے جھیلنا پڑا کیونکہ ہم نے طویل عرصے سے ٹاس نہیں جیتے۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھارتی کپتان ٹاس ہارنے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے