سیاسی دجال فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
لاہور:
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کردار ادا کر رہی ہے اور اداروں پر تنقید کر کے عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ وار کی سازش میں مصروف ہے اور مئی کی جنگ میں شکست آج تک بھارت کو ہضم نہیں ہوئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیاسی تنقید کے لیے پارٹی دستیاب ہے لیکن یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک جماعت دن رات فوج کو گالیاں دے اور ہم خاموش رہیں۔
انہوں نے افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کی کارروائیوں کو ملک کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا اور کہا کہ پاک فوج اس چیلنج کا مؤثر مقابلہ کر رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ بعض سیاسی قوتیں اداروں پر حملہ آور ہیں اور فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں خلل ڈالا گیا اور کوئی سیاسی جماعت دہشت گردوں کی سہولت کار بنی تو گورنر راج لگانا مجبوری بن جائے گی۔
چیئرمین بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی جماعت پر پابندی یا کے پی میں گورنر راج کے حق میں نہیں، اور اگر مریم نواز سندھ سے الیکشن لڑیں تو پارٹی انہیں خوش آمدید کہے گی۔
اجلاس میں پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے نوجوانوں نے بلاول بھٹو کو ملک کی سیاسی صورت حال اور سکیورٹی کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا، جنہیں چیئرمین نے دلچسپی سے سنا اور ان پر غور کیا۔
بلاول بھٹو نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ سیاسی شعور اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں، تاکہ دشمن کی سازشیں ناکام ہوں اور پاکستان کے ادارے مضبوط رہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کہا کہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :