data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپنے حلقہ کھڈیاں خاص، ضلع قصور میں چینی قونصل جنرل زاؤ شیریں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو دو سال مکمل ہو چکے ہیں اور معاشی سمت درست کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے ثمرات آج پوری قوم کے سامنے واضح ہیں۔ پاکستان کو ڈیفالٹ ہوتا دیکھنے والے عناصر مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور ایسے لوگوں کے ساتھ پیش آنے والے حالات پوری قوم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہم نے کھلی آنکھوں سے فساد، جلاؤ گھیراؤ اور پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کی منظم سازشیں دیکھیں، مگر آج ملک ایسے ذمہ دار قیادت کے ہاتھ میں ہے جو پاکستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہی ہے۔ دشمن نے پاکستان پر جنگ مسلط کی لیکن قوم اور افواجِ پاکستان نے اسے شکست دی۔ ہمارے سپہ سالار دہشت گردوں کو شکست دے کر ملک میں امن قائم کر رہے ہیں۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کو

پڑھیں:

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کر رہے ہیں، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی طرف لے جا سکتے ہیں، حالانکہ اس بارے میں ن لیگ سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگرچہ ن لیگ سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر کوئی بات نہیں ہوئی، لیکن صوبے میں جاری صورتحال ایسے ماحول کی طرف جا رہی ہے جہاں یہ آپشن زیرِ غور آ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، گورنر راج ہماری خواہش نہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری ملتان میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کے گھر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لیے پہنچے تھے، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، پی ٹی آئی وفاقی حکومت کو سخت فیصلوں پر مجبور کر رہی ہے اور یہ بھی ایک آئینی آپشن ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین میں گورنر راج کے نفاذ کے واضح اختیارات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس، کے پی میں گورنر راج کی صورت میں مزاحمت کا عزم

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ وہ اب اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں۔ اقتدار کے نشے میں انہوں نے سب کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دیں، آج وہ خود اپنے عمل کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔

27ویں آئینی ترمیم کی تعریف

27ویں آئینی ترمیم سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ اس کے منظور ہونے سے آئینی عدالت کے قیام کی راہ ہموار ہوئی، ایک ایسا خواب جو ان کی والدہ بینظیر بھٹو نے دیکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت میں تمام صوبوں کی مساوی نمائندگی ہے اور اس کے چیف جسٹس کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت این ایف سی ایوارڈ کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، جس سے صوبوں کا حصہ برقرار رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ 28ویں ترمیم کے حوالے سے حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ 27ویں ترمیم میثاقِ جمہوریت کے ایک اہم وعدے کی تکمیل ہے اور یہ پیپلز پارٹی کے سیاسی وژن کی عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا فیصلہ کتنا قریب ہے؟ فیصل کریم کنڈی نے بتا دیا

ملکی مالی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کی مشکلات کا ذمہ دار بیوروکریسی کی نااہلی، خصوصاً ایف بی آر کی کمزور ٹیکس وصولی کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام ایف بی آر کی ناکامیوں کا بوجھ کیوں اٹھائیں؟ بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ مل کر اقتصادی مسائل کے حل میں مدد کرے گی اور ٹیکس وصولی کے نظام میں اصلاحات کی تجاویز بھی دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلاول بھٹو پی ٹی آئی گورنرراج

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کر رہے ہیں، بلاول بھٹو
  • ہیری بروک نے دی ہنڈریڈ میں 4 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز کا ریکارڈ معاہدہ کر لیا
  • کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، گورنر راج ہماری خواہش نہیں، بلاول بھٹو
  • تعلیمی اداروں کے نزیدک شراب خانے کا قیام قابل مذمت ہے،جے یو آئی
  • سینیٹر مشتاق کو انگلی دکھانے والے پولیس آفیسر کو سہیل آفریدی نے ڈانٹ دیا
  • وزیر خزانہ کا اقتصادی استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • یورپی یونین کا پاکستان کے ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ تعاون جاری رکھنے کا اعلان
  • پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک ماہ میں 17 لاکھ لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی
  • صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم مرکزی انتخابی کمیشن کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں،ڈاکٹر عطا الرحمان،بلال قدرت بٹ،ذکر اللہ مجاہد،انجینئر اخلاق احمد بھی شریک ہیں