فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی، گورنر کے پی
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی، گورنر کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک سزا ہوئی اور کوئی چیز سامنے آئے تو اس پر بھی سزا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو 14 سال کورٹ مارشل ہوا، جو ریکارڑ پر ثبوت آئے اس بنا پر سزا ہوئی، ان کی ایک چائے کی پیالی سے اس صوبے کو کافی نقصان ہوا، جب سیاسی رہنماں کو سزا ملی تو جرنیل کو بھی ملی۔ سب سے پہلے ریاست ہے بانی اوپر سے آئی ہوئی مخلوق نہیں۔
پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے فیصل کریم نے کہا کہ صوبائی سیکریٹریٹ اڈیالہ منتقل ہوگیا ہے وہاں سے صوبہ چلایا جا رہا ہے، سیکرٹری پریشان ہیں کہ کس کی بات مانیں اور کس کی نہ مانیں۔ پنجاب حکومت بانی چیئرمین کو کہیں اور منتقل کر دیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں۔ گورنر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اداروں کے ساتھ ملکر امن قائم کریں تو ہر چیز بہتری کی طرف جائے گی، پی ٹی آئی اور دیگر بلایا جاتا تو نہیں آتے تھے تو آج آرمی کانفرنس میں کس منہ سے دعوت دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کیلیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کیلیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: سہیل آفریدی ایمان مزاری اورہادی چٹھہ کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے: عطا تارڑ فیض حمید سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے،رانا ثنااللہ قوم برسوں فیض حمید، جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی: خواجہ آصفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیض حمید کے ساتھ بھی سزا کو بھی
پڑھیں:
جب گورنر راج لگایا جائے گا تو اس کا جواز بھی ہوگا: عطا تارڑ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جب گورنر راج لگایا جائے گا تو اس کا جواز بھی ہوگا۔ گورنر راج کی گنجائش اس وقت پیدا ہوتی ہے جب گورننس کی کمی ہو۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر راج کی گنجائش اس وقت پیدا ہوتی ہے جب حکومت اپنے کام نہ کر رہی ہو۔عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت امن وامان، انسداد دہشت گردی میں ناکام اور گورننس ایشو ہوں تو گورنر راج آپشن ہے۔ لوگوں نے فوج مخالف بیانیہ کو مسترد کردیا ہے، لوگ پشاور جلسے میں نہیں گئے۔
شکارپور: پولیس مقابلے میں 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں سفارش بالکل ختم کردی گئی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں 66 فیصد لوگوں نے کہا کہ کسی کام کے لیے رشوت نہیں دی۔ ملک میں ٹرانسپیرنسی اور میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے، ملک کے ڈیفالٹ کی شرطیں لگتی تھیں، اب ہم استحکام سے ترقی کی طرف جارہے ہیں، عطاتارڑ
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے تحت ریفارم اور فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے معاشی استحکام آیا ہے، آئی ایم ایف نے ہمارے ریفارم سٹریکچر کی تعریف کی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2019ء میں پی ٹی آئی دور میں رپورٹ آئی کہ چینی کم ہے، ایکسپورٹ نہ کی جائے، ہم نے جب چینی ایکسپورٹ کی تو وافر مقدار میں تھی، آئی ایف ایم رپورٹ میں چینی کے حوالے سے پی ٹی آئی دور کا ذکر ہے۔
گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی کی ہدایت
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ڈی ریگولیشن کی طرف جا رہی ہے، وزیراعظم نے چینی کے ذخیرہ اندوزں کے خلاف کریک ڈاؤن کروایا، اب ملز سے نکلنے والی چینی کی ایک بوری پر کیو آر کوڈ درج ہے، اسے ٹریس کیا جاسکتا ہے۔
عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، چینی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور چینی کی قیمتوں میں استحکام بھی آیا ہے۔
مزید :