فیض حمید کے ساتھ ملوث افراد کو بھی سزا ملے گی، گورنر خیبر پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث پایا گیا تو اسے بھی سزا دی جائے گی۔
پریس کانفرنس کے دوران گورنر نے بتایا کہ فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا دی گئی، جو ثبوتوں کی بنیاد پر دی گئی، ایک چائے کی پیالی سے بھی صوبے کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور سیاسی رہنماؤں کو سزا ملنے پر جرنیل کو بھی سزا ملنی چاہیے، ریاست سب سے اوپر ہے، بانی یا مخلوق نہیں۔
پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ صوبائی سیکریٹریٹ اڈیالہ منتقل ہوگیا ہے اور وہاں سے صوبے کے امور چلائے جا رہے ہیں، سیکریٹریز کو یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ کس کی بات مانیں اور کس کی نہ مانیں، پنجاب حکومت بانی چیئرمین کو کہیں اور منتقل کرے تاکہ عوام سکون محسوس کریں۔
گورنر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اگر اداروں کے ساتھ مل کر امن قائم کرے تو حالات بہتر ہوں گے اور پی ٹی آئی اور دیگر جماعتیں جنہیں دعوت دی جاتی تھی لیکن نہیں آتیں، آج آرمی کانفرنس میں کس منہ سے دعوت دی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔