سکھر،لنڈابازار کے دکانداروںکا مطالبات کے حق میں مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر لنڈا بازار کے دکانداروں نے اپنے مسائل اور روزگار کے استحکام کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے میں نذیراحمد، ذاکر حسین، اسامہ عرف حاجی، واجد، عمران شیخ سمیت دیگر دکاندار بڑی تعداد میں شریک ہوئے ، احتجاج کرنے والے دکانداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لنڈا بازار صرف سردیوں کے موسم میں لگایا جاتا ہے اور یہی ان کی آمدنی اور گھر کے گزر بسر کا واحد ذریعہ ہے۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں لگاتار انتظامی رکاوٹیں اور بے جا تنگ کیا جانا انہیں شدید مالی مشکلات سے دوچار کر رہا ہے، مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں کاروبار کرنے کے لیے باقاعدہ اجازت، محفوظ جگہ اور مناسب سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ سکون سے اپنا روزگار چلا سکیں۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ اگر ان کا حقِ روزگار چھینا گیا تو وہ احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے دکانداروں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے دور میں لنڈا بازار کم آمدنی والے طبقے کی بڑی ضرورت ہے، لہٰذا اسے بند کرنا یا محدود کرنا عوام اور دکاندار دونوں کے لیے نقصان دہ ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھرپولیس کا ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں کے خلاف کریک ڈائون
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا ضلع بھر میں خصوصی کریک ڈاؤن، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں، کالے شیشے اور بغیر لائسنس ڈرائیور نشانے پر متعدد گاڑیاں سیز، درجنوں چالان،ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر سکھر پولیس نے ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، کالے شیشوں والی گاڑیوں، فینسی نمبر پلیٹس اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ڈرائیورز کے خلاف بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن کیا۔ اس کارروائی کے دوران سیکڑوں گاڑیاں چیک کی گئیں جبکہ درجنوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ضلع بھر میں سخت کارروائیاں، داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی،ترجمان سکھر پولیس کے مطابق یہ کریک ڈاؤن مختلف تھانہ حدود، داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں اور مرکزی پوائنٹس پر ایس ڈی پی اوز کی براہ راست نگرانی میں کیا گیا، جہاں ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ہمراہ چیکنگ میں مصروف رہے۔ایک ہی روز کے آپریشن کے نتائج کے مطابق 39 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دفعہ 550 CrPC کے تحت سیز،30 ڈرائیورز کے چالان ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر اس موقع پر کالے شیشے، گرین/بلو فینسی نمبر پلیٹس، بغیر نمبر پلیٹ، جعل ساز یا مشکوک گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنایا گیا۔ویری فیکیشن ایپ کے ذریعے مشکوک افراد کی جانچ کی گئی ۔