سردی کی شدت بڑھتے ہی لنڈا بازار میں خریداروں کا رش
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
شیرباز : سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سندھ کی تحصیل اوباڑو میں لنڈا بازار ایک بار پھر سج گیا، جہاں شہری بڑی تعداد میں گرم ملبوسات کی خریداری ،سستے داموں میں جوتے، جیکٹس، جرسیاں خریدنے میں مصروف ہیں۔
مقامی بازاروں میں گرم کپڑوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور خریداروں کے رش کے باعث رونقیں بڑھ گئی ہیں۔ شہری جیکٹس، سویٹر، ٹوپیاں، موزے اور کمبل سمیت مختلف گرم ملبوسات مناسب قیمتوں پر خرید رہے ہیں۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
بازار میں دکانداروں نے خواتین، مردوں اور بچوں کے لیے طرح طرح کے گرم کپڑوں کی اسٹالیں سجا رکھی ہیں۔ دکانداروں کے مطابق موسم سرد ہوتے ہی خریداروں کی تعداد بڑھ گئی ہے، جس سے کاروبار میں بھی بہتری آئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آنے والے دنوں میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، جس کے باعث گرم ملبوسات کی خریداری کا رجحان بھی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں سردی میں اضافے کی پیش گوئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251207-01-5
کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک )محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں 8 دسمبر سے قدرے سرد ہوائیں چلنے کے نتیجے میں خنکی بڑھ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان پر اثرانداز ہونے والے مغربی سلسلے کے سبب منگل سے شہرکے
درجہ حرارت میں دوبارہ ایک تا 2 ڈگری کمی متوقع ہے، جس کی وجہ سیموسم خنک ہوسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے کہا کہ مغربی سلسلے کی وجہ سے بلوچستان میں سرد موسم کراچی پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور شہر میں بیشتر اوقات شمال مشرقی بلوچستانکی ہوائیں خنکی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دسمبر کے وسط تک سردی کی انتہائی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم کم سے درجہ حرارت 12 سے 14 اور زیادہ سے زیادہ 27 تا 29 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔چیف میٹرولوجست نے بتایا کہ ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سسٹم کے نتیجے میں کراچی میں فی الوقت بارش کا امکان نہیں ہے۔