ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ ہے، کچھ دیر پہلے کراچی 232 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر تھا۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور 217 ایئر انڈیکس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق رحیم یار خان 422 اے کیوآئی کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر ہے، مظفر گڑھ کا ایئرانڈیکس 402، لاہور اور ملتان کا 393 ریکارڈ کیا گیا۔
شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی اور ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ تک بند کردی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا لودہ
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔
ادھر قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔