اے آئی کیمروں کا کمال: کراچی سے چھینی اور چوری شدہ 150 گاڑیاں کیسے ٹریس ہوئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
سندھ حکومت کے نئے منصوبے ایس 4 کے جدید اے آئی کیمروں کی مدد سے کراچی سے چھینی یا چوری کی گئی 150 سے زائد گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ایک خاتون سمیت 200 ملزمان کو چوری اور چھینا جھپٹی کے الزامات میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
یہ جدید اے آئی کیمرے چہروں اور نمبر پلیٹس کی شناخت کرتے ہیں اور مختلف شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر نصب کیے گئے ہیں۔ چوری شدہ گاڑیاں یا مطلوبہ ملزمان جیسے ہی ان راستوں سے گزرتے ہیں، کیمرے خود بخود ان کی نشاندہی کرتے ہیں۔
کراچی میں ایس فور کیمروں کے ڈیٹا بینک میں تمام چوری شدہ گاڑیوں اور ملزمان کا ریکارڈ شامل ہے، جس کے بعد سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول عملہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں برآمد اور ملزمان گرفتار کرتا ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
راولپنڈی : لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانت منظور
راولپنڈی میں نوجوان لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے مقدمہ میں عدالت نے دو مرکزی ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔
ملزمان انیس عرف درانی اور جلیل خان کے وکیل وقاص ملک نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے کسی قسم کی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی، ملزمان کا اس واقعہ میں کوئی کردار نہیں، مقدمے میں شامل تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔
ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ صوفیہ ملک نے منظور کی، عدالت نے دونوں ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد: بیوٹی سیلون میں کام کرنے والی لڑکی پر تشدد، بال کاٹ دیےپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بیوٹی سیلون کے مالکان اور بااثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ دیے گئے۔
یاد رہے کہ انیس خان اور جلیل خان کو گزشتہ روز 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوایا گیا تھا، تاہم آج سماعت کے دوران ان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی۔
ملزمان کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی تھی۔