خلیل الرحمان قمر کے ویڈیو کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج نے درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آمنہ عروج نے سیشن کورٹ لاہور میں این سی سی آئی اے کے مقدمے میں جیل سے اپنے وکیل کے ذریعے ضمانت کی درخواست دائر کی۔
مدعی خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا ہے۔
ملزمہ آمنہ عروج پر خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خلیل الرحمان قمر
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں انجینئر محمد علی مرزا کی درخواستِ ضمانت منظور
انجینیر محمد علی مرزا : فائل فوٹولاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے انجینئر محمد علی مرزا کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے انجینئر محمد علی مرزا کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
مقدمے کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے کی، انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف جہلم میں توہینِ مذہب کا مقدمہ درج ہے۔