2025-10-25@01:03:21 GMT
تلاش کی گنتی: 139510

«اور آخر»:

(نئی خبر)
    ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، فواد چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی تھی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت لندن اور کینیڈا میں جاتی ہے اور ہم عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت چیزیں ہوئی ہیں، اس پر بات کرنی ہے۔ ایک خواب تھا کہ امریکا پاکستان جیسے ملک کی حمایت...
    ویب ڈیسک: ملکہ ترنم نورجہاں کے اونچی آواز میں گانے سننے والے شہری کو گرفتارکرلیاگیا۔پولیس  کے مطابق پتوکی کے علاقے حبیب آباد سے اونچی آواز میں گانا چلانے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کا ایمپلی فائر اور سپیکر بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار شخص کے خلاف پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ملکہ ترنم نورجہاں کے مشہور گانے سن رہا تھا۔دوسری جانب اس شخص کی گانے سننے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔   سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا 
    لاہور: ڈی جی ویجیلنس نے ریلوے لاہور اور مغلپورہ میں 10 کروڑ رشوت پر مشتمل 200 سے زائد کوارٹرز کی بوگس الاٹمنٹ کی انکوائری مرتب کر کے رپورٹ وزارت ریلوے کو ارسال کر دی جبکہ ملوث ریلوے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پاکستان ریلویز ذرائع کے مطابق ڈی جی ویجیلنس، ڈی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری نے ریلوے میں بوگس الاٹمنٹ کے حوالے سے مختلف ذرائع سے ملنے والی شکایت پر ابتدائی انکوائری رپورٹ مرتب کرکے وزارت ریلویز کو ارسال کردی جس میں محکمہ ریلوے لاہور اور مغلپورہ ورکشاپس میں تقریباً 10 کروڑ روپے رشوت پر مشتمل 200 سے زائد کوارٹرز کی بوگس اور غیر قانونی الاٹمنٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انکوائری میں لاہور...
    محکمہ اطلاعات سندھ نے چار فلمی منصوبے مکمل کرلیے ہیں جنہیں حتمی شکل دے کر جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان منصوبوں میں تین دستاویزی فلمیں اور ایک فیچر فلم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات کے کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ کے اراکین قاضی اسد عابد، اداکارہ ژالے سرحدی، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈی جی اطلاعات معز پیرزادہ اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ اطلاعات کے تحت مکمل ہونے والے فلمی منصوبے سندھ...
    پشاور: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے ملزم عارف اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔  پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عارف اللہ کو مہمند سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے تھانہ پنڈیالی کی حدود شیش محل کے پہاڑ کے قریب سے حراست میں لیا تھا، ملزم کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتہ دار شاہ نواز کو سہولت فراہم کررہا تھا، ملزم کے مطابق شاہ نواز ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے۔  عدالت...
    گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کرنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرتے ہوئے تفتیش انسپکٹر لیول کے آفیسر کو سونپ دی جبکہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم پولیس ملازم بھی ہے۔ تھانہ گنجمڈی میں درج شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کے مقدمے کی تفتیش انسپکٹر انوسٹی گیشنز سٹی سرکل عامر خالد کو سونپ دی گئی۔ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہونے کے بعد تفتیش انسپکٹر کا اختیار ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ سمیت حبس بے جا میں رکھنے اور برہنہ کرکے ویڈیو بنانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ گرفتار 6 ملزمان کے نام بھی سامنے آگئے جن میں یاسر خان، ملک جنید ظہیر،...
    سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں ایک دہائی بعد نمایاں کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں ایک دہائی بعد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی قیادت میں عدالتی اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے نمایاں نتائج دیے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق 2024 کے آغاز میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 446 تھی جو اکتوبر 2025 تک کم ہو کر 56 ہزار 169رہ گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے عہدہ سنبھالتے ہی مقدمات میں کمی کو اولین ترجیح قرار دیا۔جوڈیشل ریفارم ایکشن پلان کے تحت عدالتی نظام میں...
    سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ، فی تولہ مزید سستا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں سونے کی قیمت مزید گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا پاکستان مین فی تولہ سونا 2000 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے پر آگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے کا ہو گیا۔ صرافہ ایسوی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 43 روپے کم ہوکر پانچ ہزار...
    ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ یکم اور 2 نومبر بروز ہفتہ اور اتوار سرکاری تعطیلات ہیں، اس لیے تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔   پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔،پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن جمعہ 31 اکتوبر 2025 کو جاری کی جائیں گی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا   سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط سے جاری مراسلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ضلعی اکاؤنٹس افسران کو ہدایت کی...
    تصاویر:سوشل میڈیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 2021 کے پُرتشدد مظاہروں میں شہید ہونے والے 12 پولیس افسران کے اہلِ خانہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں انسپکٹر شہزاد نواز سمیت اُن افسران کے اہلِ خانہ شامل تھے جو مذہبی تنظیم کے مسلح جتھوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔آئی جی پنجاب نے پولیس شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملکی سلامتی، عوام کے جان و مال اور قومی املاک کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کی قربانی سے کبھی دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں سرمایہ کاری اور ترقی کا عمل تیز ہونے لگتا ہے، کچھ مسلح جتھے...
    — فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے قطری وزیر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان قطر تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کے ایک اہم شراکت دار اور با اثر علاقائی ثالث کے طور پر قطر کے کردار کو سراہا۔انہوں نے توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دینا چاہئے، اس طرح کے معاملات میں انکار مفت میں ہیرو بنانے والی بات ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ورکرز ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران سردار سلیم حیدر نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہمارا پرانا تعلق ہے، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کا الیکشن کے بعد اتحاد بنا، 18ماہ کی جو گورنمنٹ تھی وہ بھی مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نے مل کر بنائی تھی، پیپلزپارٹی کیلئے یہ ایک بھیانک خواب تھا۔ ...
    پاکستان ریلوے نے لاہور میں 24 سے 27 اکتوبر تک شیڈول تمام نیلامیاں ملتوی کر دیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے شفافیت سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس پر نوٹس لینے کے بعد نیلامیوں کو ملتوی کرنے کا حکم دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 20 سے 23 اکتوبر تک ہونے والی گوداموں اور دیگر جائیدادوں کی تمام نیلامیاں اور 27 اکتوبر تک طے شدہ دیگر نیلامیاں اس بنیاد پر منسوخ کی ہیں کہ فی مربع فٹ پیشکش توقع سے کم تھی،اب ہم نیا بنچ مارک 300 روپے فی مربع فٹ مقرر کریں گے اور کوشش کریں گے کہ 350 روپے فی مربع فٹ تک...
    متحدہ عرب امارات کی تاریخ کے سب سے بڑے لاٹری انعام، 100 ملین درہم کے جیتنے والے خوش نصیب شخص کے پہلے جذباتی ردِعمل پر مشتمل آڈیو کال منظرِ عام پر آگئی۔ یہ بھی پڑھیں:دنیا کا پہلا امیر ترین ہندوستانی مسلمان کون؟ یو اے ای لاٹری نے جمعرات کی شب اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ آڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں وہ لمحہ سنا جا سکتا ہے جب خوش قسمت رہائشی کو معلوم ہوا کہ وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ہے۔ خوش نصیب کی پہلی کال ویڈیو میں ایک مختصر مگر پُرجوش گفتگو سنی جا سکتی ہے۔ لاٹری کے نمائندے شاہ نے جب جیتنے والے کو فون کر کے بتایا کہ ’آپ ہمارے 100 ملین درہم...
    دنیا بھر میں تیل کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے باعث الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی آئی ہے، تاہم پاکستان میں یہ رجحان اب بھی محدود ہے۔ حکومت اب تک صرف الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے لیے پالیسی تشکیل دے سکی ہے، جبکہ گاڑیوں کے لیے جامع ای وی پالیسی تاخیر کا شکار ہے۔ الیکٹرک موٹرسائیکل پر سبسڈی، 9 ہزار روپے ماہانہ قسط سیکریٹری صنعت سیف انجم نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے لیے پالیسی مکمل کر لی ہے۔ 2.5 لاکھ روپے مالیت کی الیکٹرک موٹرسائیکل پر 80 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی، جس سے ماہانہ 9 ہزار روپے قسط پر موٹرسائیکل حاصل کی جا...
    اسلام آباد پولیس میں تعینات سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عدیل اکبر نے گزشتہ روز مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر جان دے دی۔  اس واقعہ کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی ذہنی کیفیت پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں ان کی خود کشی اور آخری فون کال سے متعلق سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خودکشی کیوں کی؟ صارفین کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ یہ واقعہ واقعی خود کشی تھا یا کسی اور پہلو کا معاملہ ہے۔ خرم اقبال نے لکھا کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی وجہ...
     ویب ڈیسک :وزیراعظم نے 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کی ہدایت کر دی۔ یوم سیاہ سے متعلق وزیراعظم ہاؤس سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو ریاست جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔ اُس وقت مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ نام نہاد ’’الحاق‘‘ کے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جسے کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اورتجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرزکانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اورعوام کی جانب سے شریک مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہیں، ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس نے بات چیت کا اہم موقع فراہم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس دوطرفہ اورعلاقائی روابط کے فروغ کے لیے اہم ہے، عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اورروابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، ہمارا خطہ موجودہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تک روابط کا محور...
    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہونے سے سونا سستا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 95 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار روپے کی کمی آ گئی اور اس طرح کاروباری ہفتے کے آخری دن سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی۔ مقامی مارکیٹوں میں فی 10 گرام سونے  کی قیمت بھی ایک ہزار 714 روپے کم...
    لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی تھی، موجودہ پی ٹی آئی  قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت لندن اور کینیڈا میں جاتی ہے اور ہم عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت چیزیں ہوئی ہیں، اس پر بات کرنی ہے۔ ایک خواب تھا کہ امریکا پاکستان جیسے ملک کی حمایت اور تعریفیں کرے ۔ سعودی عرب نے پاکستان کی خدمات کو سراہا ، لیکن بین الاقوامی کامیابیوں کے باجود کوئی...
    مظفرآباد: آزاد کشمیر کے 78 یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم تاسیس کے موقع کی مناسبت سے  صبح کا آغاز دعائیہ تقریبات سے ہوا جس میں  پاکستان اور کشمیر کی سلامتی اور شہدا کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر زندہ آباد کے نعرہ بھی لگائے گئے۔
     (احمد منصور) لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج ہلاک اور 5 شدید زخمی کر دیئے۔  سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی، سکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔  سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا   نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں...
    بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ایک خوفناک حادثے کے دوران مسافر بس میں آگ لگنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹرسائیکل تیز رفتار بس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ ضلع کرنال کے قریب چنا ٹیکورو گاؤں میں پیش آیا۔ مزید پڑھیں: بھارت: صحافی راجیو پرتاپ کی موت، حادثہ یا منصوبہ بندی کے تحت قتل؟ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ بس میں سوار متعدد مسافر، جو اُس وقت سو رہے تھے، بس کے اندر ہی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس افسر وکرانت پاٹل کے مطابق، بس میں سوار 44 مسافروں میں سے 18...
    پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ 18 ماہ نون لیگ کے ساتھ حکومت پیپلز پارٹی کے لیے بھیانک خواب تھا، مجبوری میں بیٹھنا پڑا، پارٹی کو بھی نقصان ہوا، لیکن ہم نے ملک کا نقصان نہیں ہونے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں مجبوری کا رشتہ ہے، دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کو برداشت کرنے کو تیار نہیں، سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مل لیں گے تو کوئی آسمان نہیں گر جائےگا۔ پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم...
    ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت بیرونِ ملک سے موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر (Remittances) کے بہاؤ سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بالخصوص خلیجی ممالک (GCC) سے آنے والی ترسیلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ترسیلاتِ زر کے حجم میں اضافے اور ان کے جدید، تیز اور کم لاگت طریقوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ مزید پڑھیں: سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار انہوں نے زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے مؤثر استعمال سے ترسیلات کی منتقلی کا وقت کم اور ٹرانزیکشن لاگت میں کمی ممکن بنائی جائے تاکہ بیرونِ ملک پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ...
    راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے عزم کی تجدید کا موقع ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں تیز ترین ترقی کے جدید دور کا آغاز ہوچکا ہے، جہاں پائیدار ترقی اور موثر ابلاغ عوامی زندگیوں میں بہتری لانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا  مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار 3 ہزار مراکز صحت،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک اور حیران کن اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک گھریلو ملازم واجد علی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جو اپنی مالکن کے گھر سے طویل عرصے سے رقم، سونا اور دیگر قیمتی اشیا چُرا کر کروڑ پتی بن چکا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ  8 سال سے خاتون کے گھر میں ملازمت کر رہا تھا اور اسی دوران اس نے موقع پا کر بھاری مالیت کا سامان چرا لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے واجد علی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی یونین نے یوکرین کی اقتصادی اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک جامع مالی معاونت پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جسے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، یورپی رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ یوکرین کو آئندہ دو برسوں کے دوران مسلسل مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جنگ سے متاثرہ معیشت کو مستحکم کر سکے اور اپنے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنائے۔ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کی مالی اور فوجی مدد نہ صرف انسانی ہمدردی کا تقاضا ہے بلکہ یورپ کے امن و استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، امداد...
    ہوٹل والوں نے کام کی شرح میں 70 فیصد سے زائد کی کمی بیان کی ہے، جب کہ سرینگر کی شہرہ آفاق جھیل ڈل میں کشتیاں چلانے والے، ٹیکسی ڈرائیور، دستکاری بیچنے والے اور ہوٹل مالکان اپنی بقا کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ سیاحت سے وابستہ کئی کاروبار تباہی کے دہانے پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانے والا سیاحت کا شعبہ شدید بحران سے دوچار ہے۔ ہوٹل مالکان اور ٹرانسپورٹر شدید پریشان ہیں اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے ان کی روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلسل سیاسی غیر یقینی صورتحال اور مودی کی جابرانہ کارروائیوں کی وجہ سے علاقے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس نے علاقائی ممالک کو باہمی تعاون اور رابطوں کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے تمام بین الاقوامی مندوبین کو خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق، موجودہ دور میں دنیا بھر میں ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، اور پاکستان اس عمل میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا خطہ صدیوں سے بیلٹ اینڈ...
    آزاد کشمیر کے 78 یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس) آزاد کشمیر کے 78 یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔یوم تاسیس کے موقع کی مناسبت سے صبح کا آغاز دعائیہ تقریبات سے ہوا جس میں پاکستان اور کشمیر کی سلامتی اور شہدا کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر زندہ آباد کے نعرہ بھی لگائے گئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات میں تاریخی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبہ شروع کیا، جس کے نتیجے میں 2015ء  میں زیرِ التوا مقدمات 25 ہزار 686 سے بڑھ کر 2024ء  میں 60 ہزار 446 تک پہنچ گئے تھے۔ اکتوبر 2024ء  میں عہدہ سنبھالنے والے چیف جسٹس نے مقدمات میں کمی کو اولین ترجیح قرار دیا، جس کے بعد جوڈیشل ریفارم ایکشن پلان کے تحت عدالتی نظام کی جدیدیت اور شفافیت پر توجہ دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل فائلنگ، آن لائن کیس ٹریکنگ اور الیکٹرانک تصدیق شدہ نقول کا آغاز کیا گیا۔ رجسٹریوں...
    نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیرِاعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی ناکام سفارتی پالیسیوں نے بھارت کو عالمی طاقتوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا ہے اور ملک کی خودمختاری خطرے میں ڈال دی ہے۔ کانگریس رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت کے فیصلے ملکی سطح پر اعلان ہونے سے پہلے ہی بیرون ملک ظاہر ہوجاتے ہیں، جو مودی کی کمزور اور انحصار پسند خارجہ پالیسی کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود انکشاف کیا کہ مودی نے روسی تیل کی درآمد روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جب کہ بھارتی حکومت نے اس پر کوئی باضابطہ بیان...
     طاہر جمیل:ڈیری فارمر ایسوسی ایشن اور دودھ فروش یونین کے درمیان شدید اختلافات کے باعث شہر میں دودھ کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے یکم نومبر سے دودھ کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق بھینس کے دودھ کی ہول سیل قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 240 روپے، جبکہ گائے کے دودھ کی ہول سیل قیمت 15 روپے اضافے کے بعد 195 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا  اضافے کے بعد دودھ کا پرچون نرخ 270 روپے...
    سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک اور 5 کو شدید زخمی کر دیا۔ کارروائی 24 اکتوبر کو کی گئی جس میں فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا، جس کے دوران دہشتگردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔ آپریشن میں دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز علاقے میں امن و امان کی مکمل بحالی تک الرٹ ہیں۔...
    ایک پیغام میں سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا ہے عوام کا ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں جیمز اور منرلز والوں پر پابندی لگائی گئی، راستے میں روک کر انہیں اغوا کیا گیا، انہیں ڈرا دھمکایا جا رہا ہے، ہم اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے معدنیات سے منسلک تاجروں کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایک پیغام میں سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا...
    سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کامیاب کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 5 شدید زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔ سکیوڑٹی ذرائع کے مطابق 24اکتوبر کو کی جانے والی اہم کارروائی میں 8 خوارج مارے گئے جب کہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ فورسز کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔سکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی اس کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہیں مل سکا۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔نیشنل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت نے صحت کا نظام تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔عالمی ادارۂ صحت کے مطابق کم از کم 15 ہزار فلسطینی مریض ایسے ہیں جنہیں فوری طور پر بیرونِ ملک منتقل کیے جانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ان میں کینسر، دل کے امراض، زخموں اور طویل المیعاد بیماریوں میں مبتلا مریض شامل ہیں، جنہیں علاج کے لیے جانا ہے لیکن اسرائیلی پابندیاں ان کی زندگی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے بتایا کہ غزہ میں اسپتالوں اور طبی مراکز کی تباہی نے پورے نظامِ صحت کو مفلوج کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں موجود...
    اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی ک ملی بھگت،شیٹ نمبر 5پلاٹ نمبر 38پر تعمیراتی لاقانونیت برقرار رہائشیوں کی شکایات کے باوجود نگران ادارے خاموش،غیر مجاز عمارتیں بنیادی ڈھانچے کے لیے خطرہ شہر کی معروف ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کالونی کے مختلف حصوں میں بغیر منظوری کے نئی عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ موجودہ عمارتوں پر اضافی منزلیں بنا کر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔شیٹ نمبر 5 کے پلاٹ نمبر 38 پر تعمیراتی لاقانونیت برقرار ہے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ محکموں میں متعدد بار درخواستیں جمع کروائی ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ایک رہائشی محمد عمران کا کہنا تھا، ’’ہم...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی عصرِ حاضر میں انسانی زندگی کا سب سے نمایاں تغیر ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی ہے ۔ نت نئی برقی ایجادات، بالخصوص ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اسمارٹ ڈیوائسزاور مصنوعی ذہانت سے جڑے نظاموں نے زندگی کے تقریباً ہر پہلو کو بدل کر رکھ دیا ہے ۔ یہ آلات نہ صرف معلومات کے حصول، رابطے اور تفریح کے ذرائع بن چکے ہیں بلکہ تعلیم، طب، معیشت اور مواصلات کے میدان میں انقلاب برپا کر چکے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ سہولتیں انسانی ذہن کے لیے واقعی باعثِ ارتقاء ہیں یا رفتہ رفتہ ہماری فکری، سماجی اور اعصابی ساخت کو کمزور کر رہی ہیں؟ یہی سوال آج دنیا بھر کے ماہرینِ تعلیم اور نفسیات کے لیے ایک...
    پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد...
    لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کا معاملہ، عدالت نے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے پر متاثرہ خاندان کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی ایس پی سی آئی اے کو منگل کے روز ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو جے آئی ٹی تشکیل دے کر بچیوں کے اغوا کے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم فیصلے میں ماورائے عدالت حراستی قتل کو ’فساد فی الارض‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والا اہلکار اگر شہری کا قاتل بن جائے تو اسے سب سے سخت سزا ملنی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی قتل کیس کے 2 ملزمان ہلاک یہ فیصلہ بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف سی اہلکار کے ہاتھوں ایک شہری حیات کے قتل سے متعلق کیس میں سنایا گیا، جس میں عدالت نے مجرم شادی اللہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔ تربت میں ماں باپ کے سامنے بہیمانہ قتل عدالتی فیصلے کے مطابق ایف سی...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے ایک پارلیمانی جرگہ تشکیل دیا جانا چاہیے تاکہ تمام معاملات کو دلیل اور مکالمے کے ذریعے حل کیا جا سکے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمیں این ایف سی ایوارڈ پر سنجیدہ بات چیت کرنی چاہیے، کیونکہ مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہی وفاق اور صوبوں کے تعلقات کو مستحکم کر سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: جو آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی انہوں نے کہا کہ ماضی میں نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے درمیان اختلافات ہوئے، لیکن اب ہمیں ٹکراؤ نہیں بلکہ افہام...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد عوام کے پاس جانے اور عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا باقاعدہ آغاز آج ضلع چارسدہ سے کیا جا رہا ہے۔ ضلع چارسدہ کے علاقے رجڑ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ گزشتہ 2 دنوں سے ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کی نگرانی میں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے روٹ پر صفائی بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق، سہیل آفریدی آج دوپہر 3 بجے چارسدہ کا دورہ کریں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ ’وزیراعلیٰ کا دورہ سیاسی ہے‘ چارسدہ کے رہائشی سہیل آفریدی کے دورے اور جلسے سے کافی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ شاید وہ ترقیاتی...
    سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق موجودہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے متعارف کرائی گئی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ گزشتہ برس 2024 کے آغاز میں سپریم کورٹ میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 60,446 تھی، جو اب اکتوبر 2025 میں کم ہو کر 56,169 رہ گئی ہے۔ اصلاحات کا مقصد شفاف اور مؤثر عدالتی نظام اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشرفت عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں انصاف کی فراہمی کو زیادہ مؤثر، شفاف اور منصفانہ بنانے میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ بار کی عدالتی اصلاحات کے لیے تجاویز کیا ہیں؟ سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کو مزید...
    بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے اہلِ خانہ نے ان کی موت سے متعلق سی بی آئی کی تحقیقات کی کلوزر رپورٹ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ ’نامکمل اور گمراہ کن‘ ہے۔ مارچ 2025 میں سی بی آئی نے اپنی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت خودکشی تھی، اور ان کی سابقہ ساتھی ریا چکرورتی یا ان کے اہلِ خانہ کے خلاف کسی قسم کے جرم، اکسانے یا مالی بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ آنجہانی اداکار 8 جون سے...
    جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے تحت جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری کی عالمی میعار کے مطابق تجدید و ترقی میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ملکی معیشت  کے استحکام کیلئے معدنیات و کان کنی کے  شعبہ میں ایس آئی ایف سی  کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جس کے تحت معدنی شعبے کی ترقی کیلئے  جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری  جدید طرز پر  اپ گریڈ کر دی گئی ہے۔ اس سہولت سے  مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں معیاری معدنی تجزیاتی ڈیٹا  سے مستفید ہو سکیں گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جیولوجیکل سروے آف پاکستان عدنان عالم اعوان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری عالمی معیار کے مطابق  جدید ترین لیبارٹری ہے۔ ماریہ اعوان،...
    اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے سعودی عرب سے متعلق اپنے بیان کو ’’نامناسب‘‘ قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے بیان سے کسی کو دکھ یا تکلیف پہنچی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، بیزلیل سموتریچ نے چند روز قبل ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ اگر سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بدلے ایک آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرتا ہے، تو سعودیوں کو ’’ریگستان میں اونٹوں پر سواری‘‘ جاری رکھنی چاہیے۔ Israeli ultranationalist minister of finance Smotrich: "If Saudi Arabia is telling us that in return for normalization they want a Palestinian state - we will say: Friends,...
    راولپنڈی: 26نومبر احتجاج میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔ عدم پیشی پر عدالت نے ڈی جی نادرا کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک اور گورنر اسٹیٹ بینک کو تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔ عدالت نے سخت ریمارکس دیے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، ملزمہ کی حاضری...
    کراچی: ایس آئی یو پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے عرفان نامی نوجوان دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عرفان کو اس کے دیگر تین دوستوں کے ہمراہ بدھ کی صبح عائشہ منزل سے حراست میں لیا گیا تھا، جمعرات کی شام کو عرفان کے چچا کو فون کرکے ایس آئی یو کے دفتر بلاکر عرفان کی موت کے بارے میں بتایا گیا۔ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ورثا نے سی آئی اے سینٹر صدر کے باہر احتجاج کیا اور پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ورثا نے الزام عائد کیا کہ عرفان ایس آئی یو پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوا۔ ورثا نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عرفان کا آبائی تعلق بہاولپور...
    پاکستان نے مہاجرین کو سینے سے لگایا، ہندوستان ہرا نہیں سکتا: وزیراعظم آزاد کشمیر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز مظفر آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج اور آر ایس ایس کے جتھوں نے لاکھوں کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جبکہ پاکستان نے کشمیری مہاجرین کو سینے سے لگایا جس پر شکر گزار ہوں۔یوم تجدید عہد پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام نے ہندوستانی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، آزادکشمیر ایک پسماندہ علاقہ شمار ہوتا تھا، آج آزاد کشمیر ہر شعبہ میں ترقی کررہا ہے۔چودھری انوار الحق نے کہا کہ آج آزادکشمیر میں انسانی آزادی کی صورتحال مثالی ہے، آزادجموں وکشمیر میں ایک عدالتی نظام موجود...
    غیر قانونی بھارتی تارک وطن لوگوں کی زندگیوں کے دشمن بن گئے۔ کیلیفورنیا میں ایک غیر قانونی بھارتی تارکِ وطن جشانپریت سنگھ نے نشے کے زیر اثر ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے ٹرک سے کئی گاڑیوں میں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ خوفناک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 21 سالہ غیر قانونی بھارتی تارکِ وطن کے زیرِ قیادت ایک بڑا ٹرک کیلیفورنیا کی سڑک پر کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ ???? ALL of America should be FURIOUS right now. TOP: Indian illegal alien Jashanpreet Singh causes multiple deaths while driving a...
    ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹ چوہدری ناصر رفیق کے والد انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹ چوہدری ناصر رفیق کے والد انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری ناصر رفیق اور چوہدری احسن رفیق کے والد محترم چوہدری محمد رفیق ریٹائرڈ پمز ہسپتال رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ،ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ بعد نماز عشاء اے ڈی پی بی گراؤنڈ جی سیون ٹو اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار...
    سڈنی شیلڈن انگریزی زبان کا مشہور پاپولر ناول نگار ہے، اس کے تھرلنگ ناول دنیا کی بہت سی زبانوں میں ترجمہ ہوئے، وہ بیسٹ سیلر رائٹر رہا۔ چند سال پہلے اپنی موت سے قبل سڈنی نے اپنی بائیوگرافی بھی ایک ناول کے انداز میں لکھی۔ اس کتاب میں انکشاف کیا کہ 18 سال کی عمر میں سڈنی شیلڈن نے خودکشی کی کوشش کی، مگراتفاق سے عین وقت پر والد گھر آگیا اور اس نے پھر اپنی باتوں سے نوجوان سڈنی کو قائل کرلیا کہ اپنی زندگی کی کتاب بند کرنے کے بجائے اگلے برسوں میں آنے والے نئے چیپٹرز (ابواب) دیکھ لے۔ خوش قسمتی سے نوجوان سڈنی نے ایسا کیا اور پھر زندگی کی 65۔ 70 مزید بہاریں دیکھ کر...
    راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے مسلسل عدم پیشی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے اُن کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کے ساتھ بینک اکاؤنٹس بھی فریز کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے نادرا اور امیگریشن حکام کو اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی، جبکہ علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان ہر جگہ نظر آتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔ جج امجد علی شاہ نے واضح کیا کہ بارہا مواقع دیے گئے مگر ملزمہ پیش نہ ہوئیں، جس پر چوتھی...
    سنی کمار نامی شہری کی غیر قانونی طور پر ڈوپلیکیٹ سم نکال کر اس کے بینک اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے نکالنے کا فنانشل فراڈ سامنے آ گیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے موبائل سیلولر کمپنی اور نجی بینک کو زمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کو شہری سنی کمار نے شکایت درج کروائی تھی سنی کمار کے مطابق 29 ستمبر 2025 کو 7 سے 8 بجے کے درمیان وہ کراچی میں موجود تھا کہ اچانک اس کے سم کارڈ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ اگلے روز 30 ستمبر کو وہ کراچی میں واقع موبائل کمپنی کے بزنس سینٹر گیا جہاں اسے بتایا گیا کہ اس کے نام پر موجود سم...
    علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) 26نومبر احتجاج میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔ عدم پیشی پر عدالت نے ڈی جی نادرا کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک اور گورنر اسٹیٹ بینک کو تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ...
    اسلامی ممالک نے اسرائیل کی جانب سے دو متنازع مسودہ قوانین کی منظوری پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ متنازع قوانین کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے پر نام نہاد ’’اسرائیلی خودمختاری‘‘ مسلط کرنا اور غیر قانونی بستیاں قائم کرنا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی یروشلم، کی آبادیاتی ساخت اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ایک واضح کوشش ہیں، جنہیں عالمی برادری نے بارہا مسترد کیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے میں واضح طور...
    ویٹی کن: برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس اور پوپ لیو نے جمعرات کو ویٹی کن کے تاریخی سسٹین چیپل میں ایک ساتھ دعا کی، جو 1534ء میں انگلینڈ کے پوپ سے علیحدگی کے بعد پہلی بار کسی برطانوی بادشاہ اور پوپ کی مشترکہ عبادت تھی۔ اطلاعات کے مطابق، مقدس چیپل میں لاطینی اور انگریزی زبان میں عبادت کی گئی، جہاں مائیکل اینجلو کی مشہور پینٹنگ "دی لاسٹ ججمنٹ" کے نیچے دونوں رہنماؤں نے امن اور اتحاد کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پوپ لیو، انگلکن آرچ بشپ اسٹیفن کاٹریل، سسٹین چیپل کوائر اور دو شاہی گرجا گھروں کے گلوکاروں نے شرکت کی۔ یہ تاریخی لمحہ اس وقت آیا جب بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا ویٹی کن کے سرکاری دورے...
    سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن میں حیرت انگیز کمی نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔  ان دنوں شگفتہ اعجاز سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے بےحد کم وقت میں وزن اتنا کم کرلیا ہے کہ اب وہ لڑکی جیسی دکھائی دینے لگی ہیں۔  تاہم صرف شگفتہ ہی نہیں ان کی بیٹیاں بھی جن کا وزن زیادہ تھا اب بےحد پتلی نظر آرہی ہیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ان کی تصاویر نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔  سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ اور ان کی بیٹیاں یہاں تک کہ داماد بھی وزن کم کرنے کیلئے آف لیبل...
    پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان گزشتہ رات دیر گئے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:عالمی مقابلہ حسن: مریم محمد یو اے ای کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم وزارتِ خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، اقتصادی و تجارتی روابط کے استحکام، اور عالمی سطح پر مشترکہ اہداف کے حصول پر زور دیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ علاقائی استحکام...
    اقوامِ متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے اپنے خصوصی پیغام میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر کثیرالجہتی تعاون کے عزم کی تجدید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ پر پاکستان کا عالمی تعاون، انصاف اور پائیدار ترقی کا عزم انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے منشور میں درج اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے اور ان ہی اصولوں کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی کو استوار کرتا ہے۔ اقوامِ متحدہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کا مؤثر فورم وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ دنیا کا سب سے نمائندہ کثیرالجہتی ادارہ ہے، جو بین الاقوامی امن و سلامتی، انسانی بحرانوں، ترقیاتی تفاوت اور ماحولیاتی...
    آزاد جموں و کشمیر کا یومِ تاسیس ہر سال 24 اکتوبر کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ دن اُن بہادر مجاہدین اور شہداء کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے 1947 میں ڈوگرہ راج اور بھارتی تسلط کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام ہر صورت آزادی حاصل کرکے رہیں گے، صدر آزاد کشمیر یومِ تاسیس نہ صرف آزادی کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے بلکہ پاکستان اور کشمیر کے درمیان اخوت، قربانی اور قومی یکجہتی کی علامت کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ یہ دن اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیری عوام کا حقِ خود ارادیت اٹل اور ناقابلِ تنسیخ ہے۔...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بدعنوانی اور جانبداری کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ راشد لطیف نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ڈومیسٹک سطح پر ایسے کھلاڑیوں کو جان بوجھ کر آؤٹ نہیں دیا جاتا جنہیں سلیکشن کمیٹی یا اثر و رسوخ رکھنے والے افراد قومی ٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ مزید پڑھیں:  محمد رضوان کو مذہبی ماحول فروغ دینے پر کپتانی سے ہٹایا گیا، راشد لطیف کا دعویٰ ان کے بقول، جن کھلاڑیوں کو اوپر لانا ہوتا ہے، ایمپائر انہیں آؤٹ ہی نہیں دیتے تاکہ وہ اچھے رنز کر سکیں، اور جو پسندیدہ فہرست میں نہیں ہوتے، ان کے خلاف سخت فیصلے کیے جاتے ہیں،...
    کل اسلام آباد کی ایک مصروف شاہراہ پر ڈیوٹی پر موجود ہونہار اور لائق پولیس افسر عدیل اکبر کے ہاتھوں سے چلنے والی گولی کی گونج نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ کوئی کیسے اپنی جان لے لیتا ہے؟ کوئی اپنے ساتھیوں، اپنے پیاروں اور ایک بار ملنے والی زندگی سے یوں منہ کیسے موڑ لیتا ہے؟ ابھی کچھ دیر پہلے تو وہ ہشاش بشاش، مسکراتا ہوا اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ ماتحتوں کو چوکس رہنے کا کہہ رہا تھا، فل برائٹ اسکالرشپ پر امریکا جانے کی تیاری بھی کرنا ہوگی، بیٹی کو مرضی کے گفٹ دلانے کی فکر بھی ہوگی، خواب دیکھنے والی آنکھیں کیوں بجھ جاتی ہیں؟ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں، تحقیقات کے...
    جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم تین میچز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 28 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ بقیہ دونوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد 4 نومبر سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا۔ ون ڈے سیریز کے تمام میچز فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔ خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
    غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے باوجود غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جارہا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے امداد کی فراہمی پر مسلسل پابندیوں کے باعث فلسطینی خاندان خوراک، پانی اور پناہ گاہ کے لیے سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ غزہ کے جنوبی، وسطی اور شمالی تمام علاقوں میں لوگ ایک جیسے مصائب سے دوچار ہیں۔ متعدد خاندان خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ کچھ نے قبرستانوں میں پناہ لی ہے کیونکہ یہی جگہیں اب نسبتاً محفوظ اور خالی ہیں۔ ایک مقامی خاندان ابو عمّارہ کے مطابق ان کے 12 افراد ایک چھوٹے خیمے میں رہ رہے ہیں، اور اکثر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز  ملتان سلطانز  کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں علی ترین نے کہا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں فرنچائز معاہدہ ختم کرنے اور مجھے بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے تاہم وہ خاموش نہیں رہیں گے۔ علی ترین نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے، مسائل کے حل کے لیے ساتھ بیٹھنےکو...
    کراچی: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔ فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق جمعہ کے روز لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے، بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، کلکتہ تیسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر رہا۔ صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے لاہور میں ایئر کوالٹی 312، نئی دہلی میں 206، کلکتہ میں 174 اور کراچی میں 173 ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق چک جھمرہ کا فضائی معیار سب سے خراب رہا جہاں ایئر کوالٹی 664 ریکارڈ کی گئی۔ فیصل آباد میں ایئر کوالٹی 579، رائیونڈ...
    وزیراعظم سے قطری وزیرتجارت کی ملاقات؛ سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیر تجارت نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ قطری وزیر پاکستان – قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وزیراعظم نے ملاقات میں پاکستان قطر تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا جو کہ مشترکہ عقیدے، اقدار اور باہمی احترام...
    وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں وفاقی حکومت کے قرضوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ دستاویز کے مطابق پاکستان نے موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 514 ارب روپے بیرونی قرض لیا۔ جولائی تا ستمبر پچھلے سال کے مقابلے 150 ارب 51 کروڑ روپے زیادہ قرضہ ملا۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 364 ارب روپے قرض حاصل ہوا تھا۔ دستاویز کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 41 فیصد زیادہ بیرونی مالی معاونت ملی، تین ماہ میں ایک ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی حاصل ہوئی، نان...
    معروف فلپائنی ٹی وی میزبان کی 19 سالہ بیٹی امریکی شہر لاس اینجلس میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ لاس اینجلس کاؤنٹی کے حکام کے مطابق، ابتدائی ریکارڈز سے ظاہر ہوتا ہے کہ موت کی وجہ پھانسی لگانا ہے۔ خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایمان کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا ہے۔ فلپائنی ٹی وی میزبان کم اتیئنزا کے خاندان نے کہا کہ ایمان ایک حساس، باہمت اور محبت کرنے والی نوجوان لڑکی تھی جس نے اپنے اردگرد کے لوگوں کی زندگیوں میں خوشی، ہنسی اور روشنی بھری۔   View this post on Instagram   A post shared by Felicia Hung Atienza (@feliciaatienza) ایمان کے خاندان کا کہنا تھا کہ...
    غزہ: امدادی سامان کی ترسیل میں اسرائیلی رکاوٹیں، سیز فائر کے 2 ہفتے بعد بھی بھوک و پیاس برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز غزہ: امدادی سامان کی ترسیل میں اسرائیلی رکاوٹیں، سیز فائر کے 2 ہفتے بعد بھی بھوک و پیاس برقرار ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 11 ہزار حاملہ خواتین سمیت غزہ کی ایک چوتھائی آبادی بھوک سے متاثر ہیں،اسرائیلی فوج سیز فائر کے باوجود غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے لیے امداد میں اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث سیز فائر کے دو ہفتے بعد بھی بھوک و پیاس برقرار ہے۔ عالمی ادارہ صحت سمیت 41 تنظیموں کا کہنا ہےکہ اسرائیل قحط...
    اے ٹی پی (ATP) نے اعلان کیا ہے کہ 2028 سے سعودی عرب میں سالانہ بنیادوں پر ماسٹرز 1000 ٹینس ایونٹ منعقد کیا جائے گا، جو ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا اور سیزن کے آغاز میں ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ یہ اعلان اے ٹی پی کے چیئرمین انڈریا گاوڈنزی نے پیرس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مردوں کے ٹینس کے اعلیٰ درجے کے مقابلوں میں 1990 کے بعد پہلی بار توسیع ہے، اور سعودی عرب کے ایونٹ کے اضافے سے ماسٹرز کی مجموعی تعداد 9 سے بڑھ کر 10 ہو جائے گی۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے مجوزہ قانون کی مذمت نیا ٹورنامنٹ SURJ...
    واشنگٹن: امریکا نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر یوکرین میں جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں روسنیفٹ (Rosneft) اور لوک آئل (Lukoil) پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج روس پر بڑی پابندیاں لگائی گئی ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ امریکا آئندہ مزید سخت اقدامات کرنے جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن کے دور میں شروع ہوئی تھی، اور اب وہ...
     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اپنے ایشیائی دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ ملاقات جنوبی کوریا میں ہوگی، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔ ترجمان کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ جمعہ کی رات ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، پھر جاپان کا دورہ کریں گے اور آخر میں جنوبی کوریا پہنچ کر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ اس موقع پر ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سمٹ سے بھی خطاب کریں گے۔ مزید پڑھیں: دنیا میں نئی صف بندی کی ضرورت، چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کو روکا نہیں جاسکتا، چینی صدر شی جن...
    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل تقریباً طے پا چکی تھی، جس کے تحت عمران خان کی رہائی بھی متوقع تھی، تاہم رینجرز کے واقعے نے سارا معاملہ ختم کر دیا۔ شیر افضل مروت کے مطابق، 3 نومبر کو مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا جس کے لیے ایک 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کمیٹی میں علی امین گنڈاپور، بیرسٹر گوہر علی خان، محسن نقوی اور رانا ثناء اللہ شامل تھے، جب کہ بعد میں وہ خود بھی مذاکراتی عمل کا حصہ بن گئے۔ ????????????BREAKING ???????????? 26 نومبر سے پہلے عمران خان، حکومت اور اسٹبلشمنٹ کی ڈیل کی مکمل کہانی۔۔ شیر افضل مروت کی زبانی: ????????????????تین...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ قطری وزیر پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے چھٹے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے تعلقات کو مثبت، برادرانہ اور باہمی احترام پر مبنی قرار دیتے ہوئے توانائی، زراعت، آئی ٹی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے قطری سرمایہ کاروں کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے قطر اور ترکیہ کی ضمانت پر سیز فائر کیا، طالبان اب ٹھیک ہوجائیں گے،...
    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کی نئی پابندیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کبھی بھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکا کے غیر دوستانہ اقدامات روس اور امریکا کے تعلقات کو مزید کمزور کردیں گے۔ ان کے بقول، کوئی خوددار ملک دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرتا۔ پیوٹن نے تسلیم کیا کہ واشنگٹن کی نئی پابندیاں روسی معیشت پر کچھ اثر ڈال سکتی ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ روس اپنی پالیسیوں پر قائم رہے گا اور بیرونی دباؤ کے باوجود خودمختاری سے فیصلے کرے گا۔ یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز روس کی دو بڑی آئل...
    نیورولوجی اوپن ایکسس (Neurology Open Access) نامی جریدے میں شائع ہونے والی 2 نئی طبی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مسوڑھوں کی بیماری (Gum Disease) اور دانتوں میں کیڑا (Cavities) ہونا فالج (Stroke) اور دماغی نقصان (Brain Damage) کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا دیتا ہے۔ تحقیقات کے مطابق، جن بالغ افراد کو مسوڑھوں کی بیماری لاحق تھی، ان کے دماغ میں سفید مادے (White Matter) میں ایسی تبدیلیاں پائی گئیں جو عام طور پر سوزش (Inflammation) اور خون کی نالیوں کے سخت ہونے (Atherosclerosis) سے منسلک ہوتی ہیں۔ مطالعے کے مرکزی محقق، ڈاکٹر سووک سین (Souvik Sen) جو یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا میں نیورولوجی کے پروفیسر ہیں کے مطابق مسوڑھوں کی بیماری سوزش میں اضافہ کرتی...
    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے رکن ممالک میں پانی کی قلت سے نمٹنے اور پانی کے بہتر انتظام کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق او آئی سی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ رکن ممالک کو پانی صاف کرنے (ڈی سیلینیشن) کی صلاحیتوں میں اضافہ، زیرِ زمین پانی کے بہتر انتظام، اور قابلِ تجدید وسائل کے استعمال پر توجہ دینی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:عرب اسلامی اجلاس میں اسرائیل کے خلاف مضبوط فیصلے کیے جائیں، سیکریٹری جنرل او آئی سی یہ بیان جدہ میں حال ہی میں منعقد ہونے والی ’او آئی سی وزرائے پانی کانفرنس‘ کے دوران دیا گیا، جس کا موضوع ’ویژن سے اثر تک‘ تھا۔ پانی کی...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کی جانب سے روس کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر عائد نئی پابندیوں کو ’سنگین مگر غیر فیصلہ کن‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا روسی معیشت پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کی گئی تازہ پابندیاں روسی تیل کمپنیوں روس نیفٹ (Rosneft) اور لوک آئل (Lukoil) کو نشانہ بناتی ہیں۔ یہ پابندیاں ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد روس کے خلاف عائد کی جانے والی پہلی بڑی کارروائی ہیں۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کا روس پر بڑا وار: 2 بڑی روسی آئل کمپنیوں پر سخت پابندیاں عائد، پیوٹن سے ملاقات منسوخ پیوٹن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ پابندیاں ہمارے لیے...
    ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے حوالے سے جاری تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت میں ردعمل کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارت مخالف ریمارکس پر نئی بحث بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں محسن نقوی کے ساتھ موجود ایک شخص کو یہ کہتے سنا گیا کہ ’پورا انڈیا ٹرافی کے پیچھے بھاگ رہا ہے‘۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جملہ بھارت مخالف تصور کیا جا رہا ہے، جس نے ٹرافی تنازع کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ شائقین اور بی سی سی آئی کے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ فرنچائز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کی جانب سے موصول ہونے والا لیگل نوٹس پھاڑ کر ردِ عمل ظاہر کیا، جبکہ ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ علی ترین کے بیانات لیگ کی بہتری کے لیے تھے، نہ کہ کسی منفی مہم کا حصہ۔ علی ترین نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا کہ پی سی بی نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا، جس میں ان سے تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا، بصورتِ دیگر فرنچائز معاہدہ منسوخ اور انہیں بلیک لسٹ...
    اقوام متحدہ کے عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے سربراہ ٹیڈروس اذہانوم گیبریسوس نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دو ہفتے بعد بھی غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کا بحران ’انتہائی تباہ کن‘ صورت اختیار کر چکا ہے، جب کہ امدادی تنظیموں نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ امدادی سامان کو “من مانی” بنیادوں پر روکے ہوئے ہے۔ خوراک کی شدید کمی اور ناکافی امداد عالمی ادارۂ خوراک (WFP) کے مطابق غزہ میں روزانہ 2000 ٹن امدادی سامان کی ضرورت ہے، مگر صرف 750 ٹن کے قریب خوراک داخل ہو رہی ہے، کیونکہ اسرائیل نے صرف دو کراسنگ پوائنٹس، کرم ابو سالم اور الکرارہ کھولے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے سرکاری دورے کے دوران مصر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی سلامتی، باہمی دفاعی تعاون اور مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصری وزارتِ دفاع کے دورے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مصری افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعدازاں انہوں نے گمنام سپاہیوں کی یادگار اور مصر کے سابق صدر انور السادات کی قبر پر پھول چڑھائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید اور مصری افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ...
    دفاعی تجزیہ کار اور بین الاقوامی امور کے ماہر میجر جنرل (ر) زاہد محمود  کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پورے خطے کے لیے خطرہ ہے اور اس کی کارروائیاں نہ صرف پاکستان بلکہ خود افغانستان کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، قطر اور ترکیہ کے مشکور ہیں، خواجہ آصف وی نیوز کو دیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا کہ افغان حکومت اگر ٹی ٹی پی کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کی عالمی ساکھ بھی بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد گروہوں کو خاموشی سے برداشت...
    خیبر پختونخوا کی معروف وکیل مہوش محب کاکاخیل نے حال ہی میں ویانا، آسٹریا میں ’جسٹیشیا وومن ان لا ایوارڈز 2025‘ اپنے نام کر کے  پاکستان کا نام روشن کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مہوش محب کاکاخیل نے فخر کا اظہار کیا کہ انہیں سائبر کرائمز اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبے میں نامزد کیا گیا اور یہ باوقار ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کو اپنے، دیگر خواتین اور پورے خیبر پختونخوا کے لیے ایک اعزاز اور فخر کی بات قرار دیا کیونکہ انہیں پوری دنیا سے اس کے لیے منتخب کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ...
    داعش خراسان اس وقت جنوبی ایشیا، وسط ایشیا اور مشرق وسطیٰ سمیت عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: داعش سے منسلک گروہ کا کانگو میں چرچ پر حملہ، 21 افراد ہلاک یہ تنظیم داعش کے عالمی نیٹ ورک سے منسلک ہے اور افغانستان، پاکستان، ایران، تاجکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں میں اپنی جڑیں پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے جس سے سرحد پار دہشتگردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد داعش خراسان نے مشرقی افغانستان میں اپنے ٹھکانے مضبوط کیے ہیں اور افغان حکومت کے لیے ایک بڑا داخلی سلامتی کا چیلنج بن چکی ہے۔ پاکستان میں یہ گروہ مذہبی مقامات، سیکیورٹی فورسز اور اقلیتوں پر مہلک حملے کر...
    نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف سیکریٹری کو ایسے افسران کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی ہے کہ جو حکومتی پالیسی کے برخلاف صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ ہدایت چیف سیکریٹری اور انتظامی افسران کے ساتھ اپنے پہلے اجلاس میں دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس بار صوبے میں حقیقی تبدیلی لائی جائے گی، انتظامی افسران کو حکومتی پالیسیوں کے مطابق کام کرنا ہوگا، اور جو اس میں رکاوٹ بنے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے صوبے کو پی ٹی آئی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم سے شکوہ سہیل آفریدی نے...
     اسلام ایک کامل اور جامع دین ہے جو انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کے ہر پہلو کی راہ نمائی کرتا ہے۔ اسلام نے جہاں عبادات اور عقائد پر زور دیا ہے وہیں معاشرتی نظام کو بھی بڑی اہمیت دی ہے، خصوصاً خاندانی نظام کو انسانیت کی فلاح کی بنیاد قرار دیا ہے۔ خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس پر معاشرہ قائم ہوتا ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے انسان کو تنہا زندگی گزارنے کے لیے پیدا نہیں کیا، بل کہ اسے ایک خاندانی، معاشرتی اور باہمی تعلقات سے بھرپور نظام عطا فرمایا ہے۔ انسانی زندگی کا آغاز بھی ماں باپ سے ہوتا ہے اور اس کا دائرہ بہن بھائیوں، چچا، ماموں، خالہ، پھوپھی، دادا، دادی، نانا، نانی اور دیگر رشتے...
    مصائب و آلام اور تکالیف و حوادث انسانی زندگی کا لازمی حصہ ہیں، اس فانی دنیا میں عمرِ عزیز کی چند ساعتیں عیش کی گھنی چھاؤں میں بڑے سکون سے گزرتی ہیں اور کچھ گھڑیاں رنج کی جھلساتی ہوئی دھوپ میں کٹ جاتی ہیں۔  حیاتِ مستعار کے آنگن میں کبھی مسرتیں ڈیرے ڈال کر لمحات کو خوش گوار بنا دیتی ہیں تو کبھی غم و اندوہ کے جھکڑ خوشیوں کے آشیانے کو تنکا تنکا کر دیتے ہیں، رنج و الم سے عبارت یہ زندگی کی ہچکولے کھاتی ہوئی کشتی اپنے دامن میں زمانے کی تلخ و شیریں یادیں لیے ہوئے آخر موت کے ساحل پر لنگر انداز ہو جاتی ہے۔ یہ سفرِ حیات اتنا کٹھن کیوں ہے۔۔۔ ؟ مصیبتیں کیوں...
    دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے ابتدائی مذاکرات ایک نئی امید کا پہلو ہیں۔ان مذاکرات میں معاونت کا کردار قطر نے ادا کیا اور اس بات کی ضمانت ترکی نے دی ہے کہ معاہدے میں طے شدہ نکات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ان مذاکرات کی تمام تر تفصیلات یا معاملات 25 اکتوبر کو استنبول میں طے ہوں گے۔ یقیناً یہ معاہدہ یا مذاکرات درست سمت میں پہلا قدم کہا جاسکتا ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بقول استنبول میں قابل تصدیق نگرانی کا نظام قائم کیا جائے گا ۔ یہ بھی طے ہوا ہے کہ سرحد پر مستقل امن کے لیے طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا ۔ترکیہ اور قطر کے بقول افغان طالبان عملی...
    گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات ہوئے تھے۔ میز کے ایک طرف پاکستان اور دوسری طرف وہ ادارہ بیٹھا تھا جسے دنیا آئی ایم ایف کہتی ہے یعنی دنیا کا وہ خزانچی جوکہ کمزور معیشتوں کو ڈالر دکھاتا ہے اور اصلاحات کے دعوے لیتا ہے۔ ان کو اپنی شرائط میں باندھتا ہے۔ آئی ایم ایف کے مذاکرات ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اعداد و شمار کی روشنی میں نہیں بلکہ اپنی مرضی کے مطابق ہو رہے تھے۔ اس وقت کے معاشی حالات اور اعداد و شمار جوکہ سیلاب میں ڈوبے ہوتے ہیں۔ 50 لاکھ آبادی سے زائد سیلاب متاثرین ہیں، لیکن حال کے بجائے مستقبل کا سوال تھا کہ پاکستان مستقبل کی معیشت کن...
    راقم الحروف جس چھوٹی سی کالونی میں رہتا ہے، اِس کے عقب میں ایک چھوٹا سا بازار ہے ۔اِس بازار میں چھوٹے گوشت (Mutton)کی ایک بھی دکان نہیں ہے کہ اِس کالونی کے مکین مہنگا گوشت خریدنے کی سکت کم کم رکھتے ہیں۔یہاں بڑے گوشت (Beaf) کی ایک اچھی اور صاف ستھری دکان کھلی تو سہی ، مگر چند ماہ بعد یہ بھی بند ہو گئی کہ گاہک ہی نہیں تھے ۔مذکورہ کالونی میں البتہ مرغی کے گوشت (Chicken) کی دو دکانیں موجود ہیں اور چل بھی رہی ہیں ۔ وجہ شائد یہ ہے کہ مرغی کا گوشت MuttonاورBeafسے سستا ہے۔ ہماری اِسی کالونی کے بازار میں سبزیوں کی بھی دو دکانیں ہیں ۔ یہ کالم لکھنے سے دو گھنٹے...
    جو جاوے کوچے سے ترے آوے ہے گھائل تلوار کھیچے ہے نہ کوئی تیر چلے ہے کچھ ایسی ہی صورت حال آج کل ہمارے اس وطن عزیز کی ہے۔جس کے حصول کے لیے قربانیاں دی گئی تھیں ہزاروں جان کی، اس امید کے ساتھ کہ وہاں ہم دشمنوں سے دور،اپنے ہی اپنے ہوں گے کوئی غم خزن کوئی ملال نہیں ہوگا وہی ہماری فردوس گم گشتہ ہوگی اور ہم ہوں گے بہشت آں جا کہ آزارے نہ باشد کسے را باکسے کارے نہ باشد لیکن آج وہاں ایک گھمسان کی جنگ برپا ہے ہم اگر ہر طرف دیکھیں تو سارے کے سارے لہولہان ہیں۔اور وہی بات کہ تلوار کھچے ہے نہ کوئی تیر چلے ہے۔مطلب ہم اس لڑائی اور خونریزیوں...