Jasarat News:
2025-12-12@00:09:50 GMT

امریکا: پاکستان کے F-16  طیاروں کی اپ گریڈیشن کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-01-5

 

واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کیلیے 686 ملین ڈالر کے پرزوں اور ٹیکنالوجی کے فروخت کی منظوری دے دی۔امریکی

جریدے بلوم برگ کے مطابق طیاروں کی اپ گریڈیشن  کا مقصد پاکستان کے فضائی بیڑے کو جدید بنانا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق امریکی ڈیفنس سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اس ہفتے کانگریس کو جو نوٹس بھیجا ہے اس کے مطابق اس فروخت میں Link-16 نامی ایک ٹیکٹیکل سسٹم بھی شامل ہے۔یہ سسٹم طیاروں، زمینی فورسز اور کمانڈ سینٹرز کے درمیان معلومات کے تبادلے کو ممکن بناتا ہے اور اہداف کو تلاش کرنے، ٹریک کرنے اور نشانہ بنانے میں معاون سمجھا جاتا ہے۔ مجوزہ معاہدے میں 92 عدد Link-16 سسٹمز اور 6 اینرٹ بم باڈیز بھی شامل ہیں جو ہتھیاروں کی آزمائش کیلیے استعمال ہوتی ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس اپ گریڈ سے ’پاکستان کو انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں اور مستقبل کی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں امریکی اور اتحادی فورسز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی استعداد برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپ گریڈیشن 2021 میں طلب کی تھی لیکن یہ عمل اس وقت رک گیا جب واشنگٹن نے پاکستان کے حریف بھارت کو چین کے مقابلے میں ایک اہم سیکورٹی پارٹنر کے طور پر ترجیح دینا شروع کی۔ ہتھیاروں سے متعلق جائزوں کے مطابق پاکستان کے پاس  اس وقت تقریباً 75 ایف-16 طیارے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ اپ گریڈ ایف-16 طیاروں کی سروس لائف 2040 تک بڑھانے میں بھی مدد دے گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اپ گریڈیشن پاکستان کے طیاروں کی کے مطابق

پڑھیں:

امریکا اور ترکیہ ایف 35تنازع حل کرنے کے قریب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور ترکیہ کے صدور کے درمیان قریبی تعلقات کے باعث اب دونوں مل کر ایف 35 طیاروں کے معاملے میں حل کے قریب پہنچنے والے ہیں۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں ترکیہ کو ایک طویل عرصے نہ مل سکنے والے ایف 35 امریکی لڑاکا طیارے مل سکیں گے۔ یہ بات انقرہ میں امریکی سفیر نے بتائی ۔ امریکی سفیر نے کہا صدر ٹرمپ اور صدر اردوان کے درمیان مثبت اور قریبی تعلقات کی وجہ سے دونوں ملک ایک طویل عرصے لڑتے ہوئے اس مسئلے کو طے کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ سفیر ٹام باراک نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ تقریبا ایک دہائی سے الجھا ہوا مسئلہ حل کے قریب ہو رہا ہے۔ کیونکہ دونوں صدور کے درمیان تعاون اور اعتماد کا ایک نیا ماحول میسر ہے۔ یاد رہے صدر ٹرمپ کے پہلے دور صدارت کے دوران امریکا نے ترکیہ کو اس وقت ایف 35 طیارے فروخت کرنے کے لیے امریکی فہرست سے خارج کر دیا تھا جب ترکیہ نے روس سے فضائی دفاعی نظام خرید لیا تھا۔ اس سے امریکا ناراض ہو گیا اور جدید ترین امریکی لڑاکا طیاروں کی فراہمی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ امریکا کو ترکیہ اور روس کے درمیان ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے استعمال کے نتیجے میں یہ پریشانی لاحق ہو گئی تھی کہ ترکیہ کے توسط سے روس امریکی ساختہ ایف 35 طیاروں کا ڈیٹا حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب ترکیہ نے اس جدید امریکی طیارے کے حصول کے لیے مسلسل کوشش جاری رکھیں، تاکہ ناٹو کا رکن ہونے کے ناتے امریکا اس کی یہ درخواست مان لے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے 2019 ء سے پہلے امریکی طیاروں کے لیے 1.4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ اس سال کے بعد امریکا نے ترکیہ کے خلاف پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ٹام باراک جو کہ شام کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے بھی ہیں وہ ترکیہ کے ساتھ ایف 35 طیاروں کے سلسلے میں ترکیہ کے ساتھ جاری بات چیت کا حصہ ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں امید ظاہر کی ہے کہ اگلے چند ماہ کے دوران امریکہ اور ترکیا کے درمیان طیاروں کی اس ڈیل کے سلسلے میں پیش رفت ہو جائے گی۔ جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کی سلامتی سے متعلق امور کو بہتری کے ساتھ آگے بڑھایا جاسکے گا۔یاد رہے صدر اردوان اور صدر ٹرمپ کی ماہ ستمبر میں وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ امریکا جلد ترکیہ کو ایف 35 طیارے دے سکتا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • امریکا اور ترکیہ ایف 35تنازع حل کرنے کے قریب
  • پاکستان کے ایف 16 طیارے: امریکا نے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی
  • امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دیدی
  •  امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈ کی منظوری دے دی
  • امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی
  • امریکا، پاکستانی F16 طیاروں کی اپگریڈیشن کیلئے 686 ملین ڈالر منظور
  • امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی، 686 ملین ڈالر کا بڑا دفاعی پیکج
  • F-16 طیاروں کی اپ گریڈیشن، امریکہ نے 686 ملین ڈالر پیکج کی منظوری دیدی
  • 52 شہروں کی اپ گریڈیشن کیلئے 30 جو ن کا ہدف مقرر، 66 ارب کے ترقیاتی کاموں کی منظوری