data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی فروخت کرنے کی منظوری دے دی، جس کی مجموعی مالیت 686 ملین ڈالرز ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) نے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ یہ فروخت پاکستان کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت برقرار رکھے گی۔

خط کے مطابق امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید ٹیکنالوجی اور معاونتی خدمات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، اس پیکج میں لنک-16 ڈیٹا لنک سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ گریڈز، تربیت اور وسیع تر لاجسٹیکل سپورٹ شامل ہیں۔

ڈی ایس سی اے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ واشنگٹن کے وسیع تر مقاصد سے ہم آہنگ ہے اور یہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگی، کیونکہ اس سے پاکستان کو جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور آئندہ ہنگامی حالات کی تیاری میں امریکی اور اتحادی افواج کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

خط کے مطابق یہ فروخت پاکستان کے ایف-16 بیڑے کو جدید بنانے، اس کی حفاظت بہتر کرنے اور اسے موجودہ و مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے قابل بنانے میں معاون ہوگی۔ اس اپ گریڈ سے بلاک–52 اور مڈ لائف اپ گریڈ (MLU) ایف-16 طیاروں کے استعمال کی مدت 2040 تک بڑھ جائے گی۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کے ایف 16

پڑھیں:

پولینڈ کا ڈرون ٹیکنالوجی کے حصول کے بدلے یوکرین کو سوویت ساختہ مِگ 29 طیارے دینے کا اعلان

پولینڈ کے وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ پولینڈ پہلے ہی ڈرون آپریشنز میں یوکرین کی عسکری مہارت سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ "ڈرونز کے معاملے میں یوکرینی دنیا کے بہترین ماہرین میں شمار ہوتے ہیں، خصوصاً ان ممالک میں جن کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ پولینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے باقی ماندہ سوویت ساختہ مِگ 29 لڑاکا طیارے یوکرین کو دے کر ان کے بدلے میں یوکرینی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولینڈ نے اپنے پرانے سوویت دور کے طیاروں کی جگہ بڑی حد تک امریکی ایف-16 اور جنوبی کوریا کے ایف اے-50 طیارے شامل کر لیے ہیں، جبکہ امریکا سے آرڈر کیے گئے 32 ایف-35 طیاروں کی ترسیل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ پولینڈ کے وزیرِ دفاع ولادیسلاو کوسینیاک-کامیژ نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ "مِگ طیارے اپنی سروس لائف کے اختتامی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، جس کے باعث انہیں پولش فوج سے ہٹا دیا جائے گا اور ہم ان کے یوکرین کو منتقلی سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں۔"

ان کے مطابق اس معاہدے میں "خصوصاً ڈرونز اور میزائلوں کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے تبادلے کا امکان بھی شامل ہے، جو یوکرین سے پولینڈ کو منتقل کی جا سکتی ہے۔" میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ نے روس کے 2022ء کے حملے کے بعد اپنے متعدد مِگ-29 طیارے یوکرین کے حوالے کیے تھے اور اِس وقت اس کے پاس ایسے 14 طیارے موجود ہیں۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ اس حوالے سے "مذاکرات جاری ہیں اور ہم انہیں جلد از جلد حتمی شکل دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔" انہوں نے مزید بتایا کہ پولینڈ پہلے ہی ڈرون آپریشنز میں یوکرین کی عسکری مہارت سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ "ڈرونز کے معاملے میں یوکرینی دنیا کے بہترین ماہرین میں شمار ہوتے ہیں، خصوصاً ان ممالک میں جن کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔"

متعلقہ مضامین

  • امریکا اور ترکیہ ایف 35تنازع حل کرنے کے قریب
  • امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دیدی
  •  امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈ کی منظوری دے دی
  • امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی
  • امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کےلیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی
  • امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی، 686 ملین ڈالر کا بڑا دفاعی پیکج
  • پولینڈ کا ڈرون ٹیکنالوجی کے بدلے یوکرین کو طیارے دینے کا اعلان
  • پولینڈ کا ڈرون ٹیکنالوجی کے حصول کے بدلے یوکرین کو سوویت ساختہ مِگ 29 طیارے دینے کا اعلان
  • جنوبی کوریا اور جاپان نے روس و چین کی مشترکہ فضائی گشت کے جواب میں لڑاکا طیارے روانہ کیے