کراچی:

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس ساؤتھ زون کراچی کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث موٹروے ایم نائن پر نوری آباد سے کراچی آنے والا ٹریک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق نوری آباد کے قریب نامعلوم گاڑی سے آئل گرنے کے نتیجے میں سڑک پر شدید پھسلن پیدا ہوئی تھی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

موٹروے پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، ٹریفک کو ریگولیٹ کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا اور کسی بڑے حادثے کو ہونے سے بچا لیا۔

اہلکاروں نے سڑک پر پھیلے آئل پر مٹی ڈال کر اسے خشک کیا اور ٹریک کو دوبارہ محفوظ بنایا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ نوری آباد کے قریب ٹریفک اب مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے اور موٹروے پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرون ملک موجود ملزمان کے خلاف گیمنگ ایپ، سائبر کرائم سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی، درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل آحد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، جسٹس راجہ انعام امین نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔عدالت نے دونوں سوشل میڈیا شخصیات کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے موقع پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے۔خیال رہے پولیس اور ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم سمیت متعدد مقدمات درج ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوری آباد کے قریب ایم-9 پر آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک شدید متاثر
  • شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اور ایم 5 بند کر دی گئیں
  • کراچی میں مسجد کے قریب ندی سے انسانی سر برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
  • ڈیفنس میں کم عمر نوجوان نے ٹریفک پولیس کی دوڑیں لگوادیں
  • کراچی، نیٹ کیفے سمیت ڈکیتی کی کئی وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
  • کراچی، پولیس پر فائرنگ کرنے والا ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
  • سیلفی کے دوران 130 فٹ چٹان سے گرنے والا سیاح معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا
  • رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
  • اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کا دھرنا جاری، پولیس نے ممکنہ آپریشن کیلیے تیاریاں مکمل کر لیں