Jasarat News:
2025-12-12@00:10:00 GMT

 ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-01-16

 

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک) وزیر اعظم نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر اعلیٰ سطح اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیر اعظم کو ٹیکس محصولات کے اہداف، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس چوری کے خلاف جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 11 فیصد کے ہدف تک لے جانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دینے، حکومت کے تمام شعبوں میں مؤثر ٹیکس انفورسمنٹ یقینی بنانے اور سیلز ٹیکس ریفنڈ کی بروقت ادائیگی کی بھی ہدایت جاری کی۔ وزیر اعظم نے کسٹم کلیئرنس میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے دورانیہ کم ہونے پر ایف بی آر حکام کی تعریف کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ درآمدات و برآمدات کی کسٹم کلیئرنس کے دورانیے کو مزید کم کیا جائے۔ وزیر اعظم نے غیر قانونی سگریٹ سازی میں ملوث فیکٹریوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور صوبائی حکومتوں کو اس حوالے سے ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک بھر میں تمباکو کے شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایف بی آر اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے متعدد فوکل پرسن تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں غیر قانونی سگریٹ کی بڑی مقدار قبضے میں لی گئی ہے۔ وزیر اعظم کو مختلف ٹریبونلز اور اداروں میں ٹیکس سے متعلق زیر التوا مقدمات پر بھی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم سے چیئرمین واپڈا نے بھی ملاقات کی۔ آبی ذخائر میں اضافے اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین واپڈا نے وزیر اعظم کو واپڈا کے زیرِ نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران آبی ذخائر میں اضافہ اور واپڈا کے دیگر انتظامی و تکنیکی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں وزیر اعظم کو ملک میں آبی وسائل کے تحفظ اور ذخیرہ بڑھانے سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیر اعظم کو ایف بی ا ر کی ہدایت

پڑھیں:

ترک وفد کی وفاقی وزیرِ تجارت سے ملاقات، صنعتی و ٹیکنالوجیکل تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے ملاقات ہوئی جس میں ایوی ایشن، ڈیفنس مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے وفد نے پاکستان میں جوائنٹ وینچرز اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں گہری دلچسپی دکھائی جبکہ ترک کمپنیوں نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ صلاحیتیں قائم کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

جام کمال خان نے دوطرفہ صنعتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ وزیرِ تجارت نے ایرو اسپیس، ڈیفنس پروڈکشن، منرلز اور ڈوئل یوز مینوفیکچرنگ میں تعاون کے وسیع امکانات اجاگر کیے۔

پاکستان نے ترک کمپنیوں کو خطے کی مارکیٹوں کیلئے اسٹریٹجک پروڈکشن پارٹنر بنانے کا مشورہ دیا جبکہ ترکیہ کے وفد نے پاکستان کے اسٹریٹجک ویژن کی تعریف اور طویل المدتی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
    
دونوں فریقین کا B2B روابط، سرمایہ کاری پر مبنی صنعتی شراکت داری اور ٹیکنالوجیکل تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا ٹیکس نیٹ میں توسیع اور محصولات کے ہدف کے حصول کے لیے ہدایات
  • وزیراعظم نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت کردی
  • وزیراعظم کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 11 فیصد بڑھانے کی ہدایت
  • ترک وفد کی وفاقی وزیرِ تجارت سے ملاقات، صنعتی و ٹیکنالوجیکل تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
  • حکومتی ٹیکسوں اور بجلی ٹیرف میں کمی لائی جائے‘ پاکستان بزنس فورم
  • وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
  • مہنگے اسمارٹ فونز پر 55 فیصد تک ڈیوٹی ہے، ایف بی آراعتراف
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق