Islam Times:
2025-12-11@20:42:25 GMT

حکومت مخالف احتجاج، بلغاریہ کے وزیرِ اعظم مستعفی

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

حکومت مخالف احتجاج، بلغاریہ کے وزیرِ اعظم مستعفی

آج بلغارین وزیرِاعظم روزن زیلیازکوو کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بلغاریہ میں حکومت کی معاشی پالیسی اور کرپشن کیخلاف کئی ہفتوں سے احتجاج جاری تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلغاریہ میں کئی ہفتوں کے حکومت مخالف احتجاج کے بعد وزیرِاعظم مستعفی ہوگئے۔ دارالحکومت صوفیہ سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بلغاریہ کے وزیراعظم روزن زیلیازکوو نے استعفیٰ دے دیا۔ آج بلغارین وزیرِاعظم روزن زیلیازکوو کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بلغاریہ میں حکومت کی معاشی پالیسی اور کرپشن کے خلاف کئی ہفتوں سے احتجاج جاری تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔

امدادی سامان میں دوائیں، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طلحٰہ برکی نے لاہور ایئر پورٹ سے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امداد کی فراہمی کا یہ سلسلہ ہماری مشترکہ اقدار، اسلامی اخوت اور اخلاقی ذمے داری کا عکاس ہے۔

طلحٰہ برکی نے کہا کہ این ڈی ایم اے، تمام فلاحی ادارے بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن داد و تحسین کی مستحق ہیں جنہوں نے اس نیک مقصد کے حصول کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مجموعی طور پر 26 امدادی کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلغاریہ: وزیر اعظم روزن ژیلیازکوف نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا
  • بلغاریہ: کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج پر وزیراعظم عہدے سے مستعفی
  • ایمان مزاری کیس سماعت میں شرکت، نارویجن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج
  • قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا شورشرابہ،اجلاس احتجاج کی نذر
  • وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
  • مشرقی بیت المقدس میں اقوامِ متحدہ کے ایجنسی دفتر پر اسرائیلی چھاپہ، اقوامِ متحدہ کا شدید احتجاج
  • وفاقی حکومت بذریعہ نیب سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی: وزیرِ اعظم
  • انڈونیشیا کے صدر کی وزیرِ اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش
  • ہانگ کانگ میں قانون ساز کونسل کے انتخابات