سردیاں آتے ہی گیس بند کر دی گئی ہے، عبدالجبار خان
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآبد(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ سردیوں کے آتے ہی ایک مرتبہ پھر حیدرآباد سمیت دیگر شہرو میں سوئی گیس کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔ خاص طورپر حیدرآباد کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے صنعتیں ، مل کارخانے، فیکٹریاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ ایک طرف تو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے تو دوسری جانب گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے شہری براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں پر اس کا اثر پڑرہا ہے اس لئے وفاقی حکومت اس مسئلے کا فوری طورپر سدباب کرے کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ اب غریب افراد کیلئے ناقابل برداشت ہوتی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حیدرآباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں سوئی گیس سے لوگوں کا گزر بسر ہے ، گیس نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں خواتین بھی پریشان ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیس کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: سال 2025 میں دہشت گردی کے 1588 واقعات، بنوں سب سے زیادہ متاثر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 7 ہزار سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
صوبائی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں صوبے کے 14 اضلاع میں مختلف دہشت گردی کے واقعات سامنے آئے۔
اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ دہشت گردی کے 394 کیسز ضلع بنوں میں رپورٹ ہوئے، شمالی وزیرستان میں 181، پشاور میں 163، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 152 مقدمات درج کیے گئے، بنوں میں سب سے زیادہ 3 ہزار 437 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ہیں، شمالی وزیرستان میں 887 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 865 افراد کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
محکمہ سی آئی ڈی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔