الخدمت حیدرآباد اور ریسکیو 1122 میں مشترکہ خدمات کا معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فا¶نڈیشن ضلع حیدرآباد نے سندھ ریجن کے تعاون سے ریسکیو 1122 کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے 2 ریسکیو بوٹس سمیت المنظر جامشورو میں واقع ریسکیو پوائنٹ کو جوائن کیا ہے اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ الخدمت فا¶نڈیشن ضلع حیدرآباد نے ریسکیو 1122 کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے 2 ریسکیو بوٹس بمہ ساز و سامان ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن اور کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کی نگرانی میں ریسکیو 1122 سینٹر کو جوائنٹ کیا اور مشترکہ کام کرنے کا عزم کا اظہار کیا ریسکیو 1122 حیدرآباد اور الخدمت فا¶نڈیشن حیدرآبادکے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد ہنگامی حالات، قدرتی آفات اور حادثات کی صورت میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔تقریب میں سرپرست الخدمت فا¶نڈیشن وامیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید، جنرل سیکرٹری الخدمت فا¶نڈیشن سندھ شاہد شیخ، صدر الخدمت فا¶نڈیشن ضلع حیدرآباد نعیم عباسی، کمشنر حیدرآبا د فیاض حسین عباسی، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، چیف آپریشن ریسکیو 1122عابد جلال، ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فا¶نڈیشن کے چیئرمین جاوید اقبال، ایمرجنسی آفیسر روشن علی مہیسر سمیت مختلف سماجی شخصیات، سوشل ایکٹوسٹ اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے سرپرست الخدمت فا¶نڈیشن و امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا کہ الخدمت فا¶نڈیشن کی جانب سے حیدرآباد سمیت پورے ملک میں جاری فلاحی، ریلیف اور خدمت انسانیت کے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت قدرتی آفات، ہنگامی حالات، صحت، تعلیم، صاف پانی، یتیم کفالت اور رفاہ عامہ کے دیگر میدانوں میں ہمیشہ صفِ اوّل میں رہی ہے اور آئندہ بھی یہ مشن بلا تعطل جاری رہے گا۔ مقریرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ باہمی اعتماد، قومی خدمت اور انسانی ہمدردی کے جذبے کی ایک عمدہ مثال ہے۔ الخدمت فا¶نڈیشن کا تعاون ریسکیو سروسز کی استعداد میں مزید اضافہ کرے گا، جس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچے گا۔یہ اقدام حیدرآباد میں ہنگامی خدمات کے نظام کو مزید فعال، مربوط اور م¶ثر بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ ریسکیو 1122 کے افسران اور جوانوں کی شجاعت، قربانی اور جذبہ خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں یہ ادارہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمیشہ صف اول میں رہا ہے۔پروگرام کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے ریسکیو افسران اور جوانوں کو تعریفی شیلڈز سے نوازا گیا۔جاوید اقبال اور روشن علی مہیسرنے معزز مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کے خوبصورت تحائف بھی دیے گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الخدمت فا نڈیشن ریسکیو 1122
پڑھیں:
سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔ نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔