تعلیم سے تعمیر کا سفر ہمارا وژن ‘ اسی سے ہمارا شہر اور ملک بھی ترقی کرے گا ،منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹی ایم سی گلبرگ کے تحت بہادر یار جنگ اسکول فیڈرل بی ایریا میں سائنسی نمائش اور تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ تعلیم سے تعمیر کا سفر جماعت اسلامی کا وژن ہے، تعلیم و تعمیر کا سفر آگے بڑھے گا تو ہمارا شہر اور ملک بھی ترقی کرے گا ، سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع نہیں دیے جاتے ، گلبرگ ٹائون قابل تحسین ہے جو ماڈل اسکول بنانے ، عوامی خدمت اوردیگر تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کو جلابخشنے کے مواقع بھی فراہم کررہا ہے ، جماعت اسلامی محدود اختیارات وسائل میں بھی علم کی روشنی پھیلانے اور امید سے امید کے چراغ روشن کرنے کا فریضہ انجام دے رہی ہے ،ہمارے حکمرانوں کو تعلیم کے شعبے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ، پورے ملک میں 2کروڑ 62 لاکھ بچے جبکہ صرف صوبہ سندھ میں 78لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں،آج تعلیم اتنی مہنگی کردی گئی ہے کہ غریب ومتوسط طبقہ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم نہیں دلاسکتا ، ایسے حالات میں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے سرکاری اسکولوں کو ازسرنو بحال کررہے ہیں ، ہم نے گزشتہ 2 سال کے دوران اپنے 9ٹائونزمیں 42سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بنائی ہے اور اس کے بعد ان اسکولوں میں داخلوں کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔تعلیم کاسفر انسان کی پیدائش سے قبر تک جاری رہتاہے ، طلبہ مستقل کے معمار ہیں، یہی طلبہ آگے جاکر ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے ، تعلیم کا شعبہ ترقی کریگا تو وطن عزیز ترقی کرے گا،انہوں نے مزید کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے لازوال قربانیاں دے کر یہ وطن عزیز اس بنیاد پر حاصل کیاتھا کہ’’ پاکستان کا مطلب کیا ،لاالہ الااللہ ‘‘ لیکن افسوس کہ بانی پاکستان کی وفات کے بعد سے ہی اس مقصد کو فراموش کر دیا گیا اور ملک آج بھی اپنے قیام کے مقاصد سے محروم ہے ۔ تقریب سے ٹائون چیئر مین نصرت اللہ نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد ، خاتون کونسلر و ضلعی ایجوکیشن کمیٹی کی چیئر پرسن طاہرہ کامران سراج ، ڈائریکٹر پارکس اینڈ ایجوکیشن ندیم حنیف ، مختلف یوسی چیئر مین ، والدین ، اسکول پرنسپل ، اساتذہ کرام و دیگر بھی موجود تھے ۔ نمائش میں طلبہ و طالبات نے مختلف پروجیکٹ تیار کر کے پیش کیے تھے ، منعم ظفر و دیگر ذمے داران نے نمائش کا دورہ کیا ، پروجیکٹ کا جائزہ لیا اور طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی ، طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹائون چیئر مین گلبرگ نصرت اللہ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن نے سوا2 سال میں تعلیمی بہتری کے ساتھ ساتھ حقیقی ترقی اور عوامی خدمت کی مثال قائم کی ہے، تعلیمی بحالی اور اسکولوں کی ترقی کے حوالے سے گلبرگ ٹاؤن کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی روز بروز بہتر ہورہی ہے اور اس شاندار کارکردگی پر اساتذہ، طلبہ اور پوری تعلیمی ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے ، آج کی سائنسی نمائش میں بچوں کے پروجیکٹس بھی قابل تعریف اور قابل عمل ہیں، گلبرگ ٹاؤن کے سرکاری اسکولوں میں نجی اسکولوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے،تعلیم ہی قوموں اور معاشروں کی تقدیر بد لتی ہے،خلوص اور ایمانداری ہو تو معاشرے اور ریاستیں بدل جاتی ہیں،کراچی مسائلستان بن چکا ہے اور عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، کراچی ملک کا معاشی حب ہے، 64 فیصد وفاق اور 92 فیصد صوبائی ریونیو فراہم کرتا ہے۔ جماعت اسلامی اختیارات کا رونا نہیں رو رہی بلکہ اختیار سے بڑھ کر کام کر رہی ہے اور ہمارے منتخب نمائندے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، گلبرگ ٹاؤن میں ڈور اسٹیپ میونسپل سروسز، صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ٹی ایم سی گلبرگ کے تحت بہادر یار جنگ اسکول فیڈرل بی ایریا میں سائنسی نمائش اور تقریب تقسیم انعامات سے خطاب ‘ دوسری جانب طلبہ کے پرجیکٹس کا جائزہ لے رہے ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی گلبرگ ٹاؤن ہے اور
پڑھیں:
اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق پامال کر رہا ہے؛ حافظ نعیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دین اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا حقیقی علمبردار ہے، اسلام نے مرد و خواتین کے انسانی حقوق وضع کیے ہیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم محسن انسانیت اور انسانی حقوق کے داعی تھے۔
حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر عالمی صورتحال کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے فلسطین، کشمیر اور دیگر مقامات پر انسانی حقوق کی بدترین پامالی روکیں۔