5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہن علیمہ خان اور بھانجے شیر شاہ کی5 اکتوبر کے احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کر دی۔
عدالت میں سماعت جج منظر علی گل کی زیرِ صدارت ہوئی، جہاں ملزمان اپنی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمے کا ریکارڈ اس وقت دستیاب نہیں، اس لیے درخواست کی کہ سماعت کی نئی تاریخ مقرر کی جائے۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ ساتھ ہی، عدالت نے عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

محکمہ جنگلی حیات نےطوطوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی

  ثمرہ فاطمہ:محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے مختلف اقسام کے طوطوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 10 روز کی توسیع کر دی ہے۔

 پہلے سے مقررہ آخری تاریخ 5 دسمبر تھی، جسے اب بڑھا کر 15 دسمبر کر دیا گیا ہے۔

محکمہ کے مطابق شہری اب 15 دسمبر تک اپنے طوطوں کا اندراج وائلڈ لائف کے دفاتر یا سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے کرا سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو رجسٹریشن کا موقع فراہم کرنا ہے۔

محسن نقوی کی 30 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی ستائش

الیگزینڈرین، گلابی رنگ کے اور سلیٹی سر والے بلسم ہیڈ طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ دیگر اقسام کے کیسز بھی قواعد کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد بغیر رجسٹریشن طوطے رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔




متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست قابل سماعت قرار
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار، فریقین کو نوٹس جاری
  • ڈگری تنازع کیس: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست قابل سماعت قرار
  • راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذمیں 10 دسمبر تک توسیع
  • راولپنڈی، دفعہ 144 میں10 دسمبر تک توسیع ، جلسے، جلوس، ریلی، دھرنے، لاؤڈ اسپیکر پر پابندی
  • راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذمیں دس دسمبر تک توسیع
  • پتنگ بازی آرڈیننس 2025 کالعدم قرار دینے کی درخواست میں ڈی جی والڈ سٹی کو فریق بنانےکےلئے مہلت
  • محکمہ جنگلی حیات نےطوطوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
  • وفاقی آئینی عدالت ارشد شریف ازخود نوٹس کی سماعت 17 دسمبر کوکرے گی
  • عمر ایوب‘ زرتاج گل کو اشتہاری قرار‘جائیداد ضبطی سے متعلق سماعت 20 دسمبر کو ہوگی