جنگ کے بعد دشمن ملک نے ادویات دینا بند کر دی تھیں، جس کو چیلنج سمجھا، وفاقی وزیر صحت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
یلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چی میں مصطفی کمال نے کہا کہ دنیا میں دو ممالک افغانستان اور پاکستان میں پولیو موجود ہے، ہم پولیو والے ملک کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، سب لوگ اپنا رول پلے کریں گے تو صحت مند معاشرہ بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد دشمن ملک نے ادویات دینا بند کر دی تھیں، جس کو چیلنج سمجھا، ہم بھارت سے جو ویکیسن منگواتے تھے وہ ویکسین اب یہیں بنے گی، پاکستان میں لوگ بیماری کی وجہ سے سطح غربت سے نیچے جا رہے ہیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے لوگوں کو بیماریوں سے بچانا ہے، پاکستان میں اعضا کی پیوند کے علاوہ سارے علاج ہوتے ہیں، ویکسین کے بارے میں عوامی تصورات غلط ہیں، سروائیکل کینسر کی ویکسین دنیا کے 150 ملکوں میں لگوائی جارہی ہیں، بیس سال بعد پاکستان میں یہ ویکسین آئی ہے تو اس پر اعتراضات ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقدہ 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سندھ کے وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو اور کراچی میں تعینات مختلف ممالک کے قونصل جنرلز بھی موجود تھے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کی کی اکنامی میں آج بڑا دن ہے، پچاس ممالک کی کمپنیاں اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں، پاکستان کا ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ نئی جدت کو پہنچ رہا ہے، آنے والے وقت میں پاکستان کی اکنامی کا بیک بون صحت کا نظام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دوا ساز کمپنیاں اپنا سامان اور آلات ایکسپورٹ کر رہی ہیں آج طبی آلات اور ادیاوت کی ایکسپورٹ ایک ملین ڈالر اس کو 30ارب ڈالر تک لے جانا ہے، طبی انڈسٹری کو ہر طرح کی سہولیات دے رہے ہیں جنگ کے بعد دشمن ملک نے ادویات دینا بند کر دی تھیں جس کو چیلنج سمجھا، ہم نے بھارت سے جو ویکیسن منگواتے تھے وہ ویکسین اب یہاں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ 500 ملین کی ویکسین امپورٹ کرتے تھے یہ سب ویکسین یہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دو ممالک افغانستان اور پاکستان میں پولیو موجود ہے، ہم پولیو والے ملک کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، سب لوگ اپنا رول پلے کریں گے تو صحت مند معاشرہ بنے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان میں نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے