City 42:
2025-10-24@11:49:17 GMT

 ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے پرمریم نواز شریف کا خصوصی پیغام

اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT

راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے عزم کی تجدید کا موقع ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں تیز ترین ترقی کے جدید دور کا آغاز ہوچکا ہے، جہاں پائیدار ترقی اور موثر ابلاغ عوامی زندگیوں میں بہتری لانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا 

مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار 3 ہزار مراکز صحت، ہسپتالوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کا منفرد منصوبہ جاری ہے، جبکہ مختصر مدت میں 20 ہزار سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت ترقی کی ناقابلِ تردید مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ “ستھرا پنجاب“، 1100 الیکٹرو بسز اور “اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبہ صوبائی حکومت کی ترقیاتی کمیونیکیشن کی روشن دلیل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ہیلتھ، ایجوکیشن اور جدید مواصلاتی سہولتوں تک عوامی رسائی یقینی بنا کر ہی ڈویلپمنٹ کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق عوامی شعور اور معلومات کا فروغ معاشی ترقی اور مثبت تبدیلی کا بنیادی ذریعہ ہے۔

 تھیٹر ہالز کو ڈراما اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت  جاری

انہوں نے اس موقع پر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کو بھی سراہا، جو ڈویلپمنٹ کے لیے عوامی آگاہی پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

افغانستان میں خوارج کیخلاف مؤثر اقدامات کئے، دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں ، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا سے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ،طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی مزید بامقصد نشستیں منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا خاتمہ ہو۔

طلبا نے کہا کہ اس نوعیت کی بامقصد نشستیں زیادہ منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا مؤثر خاتمہ ہو سکے۔

انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا ہے، جبکہ قوم فوج کی امن، استحکام اور ترقی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’پاکستان کو پولیو فری بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے‘، ورلڈ پولیو ڈے پر خاتون اول کا پیغام
  • کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ گاڑی کا بڑا فراڈ ، وزیراعلیٰ مریم نواز سے مدد کی اپیل
  • ملائکہ اروڑا کی 52 ویں سالگرہ پر ارجن کپور کا خصوصی پیغام
  • افغانستان میں خوارج کیخلاف مؤثر اقدامات کئے، دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے، ترجمان پاک فوج
  • امپریل کالج لندن کی پاکستان میں کیمپس کھولنے کی تردید، وزیراعلیٰ مریم نواز کو یہ غلط خبر کس نے دی؟
  • پنجاب قانون کی بالادستی کیلئے اہم فیصلے : مریم نواز کا ہنر مندپروگرام ، ایک لاکھ 80ہزار سے زائد نوجوان کی ٹریننگ کا نیاریکارڈ
  • پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیئے ، امریکی صدر ٹرمپ کا مودی کو دو ٹوک پیغام
  • مریم نواز نے موبائل پویس سٹیشن ، لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا 
  • مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح