پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور شروع ہو گیا۔
اس ضمن میں اسلام آباد میں وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے ترک وزیرِ ٹرانسپورٹ نے ملاقات کی جس کے دوران جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے گوادر سے عمان تک فیری سروس شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان پاکستان،ایران فیری سروس کا آغاز ناممکن نہیں مگر بہت مشکلملاقات کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس موقع پر ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ گوادر کو جدید میری ٹائم حب میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترک وزیر نے پاکستان کے ساتھ میری ٹائم تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری سروس سے پاک ترک تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا، پاکستان کے پاس 25 ہزار ٹن ٹونا مچھلی کا کوٹہ موجود ہے، پاکستان آئندہ 3 ماہ میں میری ٹائم کانفرنس منعقد کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیری سروس پاکستان ا
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کا اگلا مرحلہ کل ترکیہ میں ہوگا — ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ایمبیسڈر طاہر اندرابی نے جمعرات کو صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ کل، 25 اکتوبر کو ترکیہ میں ہوگا۔
ترجمان کے مطابق مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، سرحدی سیکیورٹی اور انسدادِ دہشتگردی کے امور زیرِ غور آئیں گے۔
فلسطین پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
بین الاقوامی عدالت انصاف کا چوتھا فیصلہ
ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) نے اسرائیل کو ایک بار پھر ہدایت دی ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنائے۔
یہ عدالت کا اس نوعیت کا چوتھا فیصلہ ہے۔ پاکستان نے اس معاملے میں تحریری اور زبانی دلائل کے ذریعے عدالت میں مؤقف پیش کیا۔
اقوام متحدہ اور مسئلہ کشمیر
ایک سوال کے جواب میں، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 24 اکتوبر اقوام متحدہ کا دن اور آزاد کشمیر کا یومِ تاسیس دونوں ایک ہی دن منائے جاتے ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی مسئلہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو واضح کرتی ہیں۔
بھارتی جارحانہ عزائم پر پاکستان کی گہری نظر
ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارتی خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ آزاد کشمیر کو لاحق بھارتی خطرات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
بھارت زور زبردستی سے کشمیر کی حدود پر قبضہ نہیں کر سکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں