تمام تھیٹر ہالز کی مانیٹرنگ سخت
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
سٹی 42 : پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے تمام تھیٹر ہالز کی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ۔
پنجاب آرٹس کونسل نے ای مانیٹرنگ کے ساتھ اپنے نمائندے بھی رکھ دئیے ہیں۔
کوئی تھیٹر بھی اگر غیر اخلاقی پرفارمنس کرے گا تو کارروائی ہو گی۔
یہ بھی یاد رہے کہ پنجاب آرٹس کونسل نے تمام تھیٹر ہالز میں نصب کیمروں تک براہِ راست رسائی حاصل کر لی ہے جس کے تحت اب تھیٹرز کی سرگرمیوں کی نگرانی مؤثر انداز میں کی جا سکے گی، اس مقصد کیلئے شہر کے تمام تھیٹر ہالز نے اپنے کیمروں کے کوڈز اور پاس ورڈز پکار کو فراہم کر دیئے ہیں۔
فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا
حکام کے مطابق یہ اقدام تھیٹر کلچر میں بہتری، قانون کی پاسداری اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع
—فائل فوٹوسپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔