وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملکہ کوہسار مری کے جنگل کی حدود میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا۔

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیموں نے مری میونسپل فاریسٹ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے احاطہ نور خان میں قائم تجاوزات گرا دیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملکہِ کوہسار کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، بڑے پیمانے پر درخت جل کر خاکستر

آپریشن کے دوران 450 فٹ لمبی غیر قانونی سرحدی دیوار بھی مسمار کر دی گئی۔ حکام کے مطابق غیر قانونی تعمیر شدہ دیواروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

مزید بتایا گیا کہ مری میونسپل فاریسٹ کے اندر کمرشل تعمیرات کے خلاف بھی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد مری کے قدرتی حسن کا تحفظ اور جنگلات کو تجاوزات سے مکمل نجات دلانا ہے۔

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جنگل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیموں کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے یہ اقدامات نہایت اہم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن پنجاب مری مری تجاوزات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مری تجاوزات کے خلاف

پڑھیں:

پنجاب بھر میں ہوٹلوں، باربی کیو مقامات کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

لاہور:

پنجاب بھر میں محکمہ ماحولیات کی جانب سے ہوٹلوں اور باربی کیو مقامات کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے ہوٹلوں اور باربی کیو مقامات کے حوالے سے بڑا ایکشن لیتے ہوئے کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے تمام ریسٹورنٹس پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

عمران حامد شیخ نے تمام ہوٹل اور باربی کیو اسٹیشنز کو 15 دن کے اندر سَکشن ہُوڈز لگانے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کھلی جگہوں پر دھواں، چکنائی اور بدبو پھیلانے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حکم عدولی کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف ماحولیاتی قوانین کے تحت فوری جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب نے کہا کہ فضائی آلودگی برداشت نہیں کی جائے گی، دھواں اور اسموگ پھیلانے والے ہوٹل مالکان تیار رہیں، صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم ہیں، چیکنگ اور سیلنگ کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ای پی اے کا مشترکہ ایکشن پلان کے تحت کھلے پکوان والے ہوٹلوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

ڈی جی عمران حامد شیخ نے کہا کہ 15 دن میں سَکشن سسٹم نہ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور حکومت پنجاب کا واضح پیغام ہے کہ دھواں چھوڑنے والے ریسٹورنٹس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے ،مذہبی جماعت کیخلاف قانونی کارروائی شروع،پابندی کی سفارش
  • انتظامیہ نے آوارہ کتے مارے تو قانونی کارروائی یقینی، عدالتی وارننگ
  • پنجاب حکومت کا مرید کے واقعے پر موثر قانونی کارروائی کا فیصلہ
  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • ٹنڈوالٰہیار،غیرقانونی سرگرمیں میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی،11اہلکاروں کو سزائیں
  • افغان بستی میں آپریشن، 300 سے زائد غیر قانونی تعمیرات مسمار
  • کراچی:ناردرن بائی پاس پرافغان بستی میں آپریشن، 300 سے زائدغیرقانونی مکانات اور دکانیں مسمار
  • کراچی افغان بستی میں آپریشن: 300سے زائد غیرقانونی مکانات اوردکانیں مسمار،متعدد افراد گرفتار
  • پنجاب بھر میں ہوٹلوں، باربی کیو مقامات کے خلاف سخت کارروائی کا حکم