Juraat:
2025-12-02@22:21:39 GMT

نارتھ ناظم آباد میں خلاف ضابطہ تعمیرات،حکام خاموش

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

نارتھ ناظم آباد میں خلاف ضابطہ تعمیرات،حکام خاموش

شہریوں کی صحت و حفاظت خطرے میں،ڈپٹی کشن چند کی بے حسی ، حالات دسنگین
این پلاٹ نمبر اے 141اور بی 67پر بغیر نقشوں کے تعمیراتی لاقانونیت جاری

کراچی وسطی کے معروف علاقے نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر جاری خلاف ضابطہ تعمیرات نے شہریوں کی زندگیوں کو مشکل اور خطرے سے دوچار کر دیا ہے ، جبکہ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کشن چند کی بے حسی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے ۔محلے کے بزرگ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں نئی تعمیر ہونے والی رہائشی عمارتیں اور تجارتی پلازے بلڈنگ قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کیے گئے ہیں۔ ان غیرقانونی تعمیرات میں پارکنگ کے لیے مطلوبہ جگہ چھوڑنے ، کھلی فضا (اوپن اسپیس) کے اصولوں کو نظرانداز کرنے اور مخصوص اونچائی سے تجاوز جیسے سنگین جرائم شامل ہیں۔راتوں رات کھڑی ہوتی ہیں منہ دیکھتی عمارتیں”جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی رہائشی، عبداللہ احمد نے بتایا، ’’یہ کوئی راتوں رات کا کام نہیں۔ ہفتوں اور مہینوں چلتا ہے ۔ مٹیریل سڑک پر پڑا رہتا ہے ، ٹرک آتے ہیں، مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ یہ عمارتیں اچانک ہی سے منہ دیکھتی ہوئی کھڑی ہو جاتی ہیں۔ ہماری گلیاں اتنی تنگ ہو چکی ہیں کہ کسی ایمرجنسی میں خدا ہی حافظ ہے ‘‘۔شہری شکایات درج کروانے سے بھی قاصر ہیں ۔کئی شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور متعلقہ اداروں میں بارہا شکایات درج کرانے کی کوشش کی، مگر یا تو ان کی شکایات پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، یا پھر انہیں بتایا گیا کہ تعمیرات کے ’’اجازت نامے‘‘ موجود ہیں، جو شہریوں کے نزدیک جعلی یا سفارش سے حاصل کردہ ہیں۔نکاسی آب کا نظام تباہ، بیماریوں کا خدشہ بڑھنے لگا ہے ۔ناقص تعمیرات نے نکاسی آب کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے ۔ نئی عمارتوں کی بنیادوں نے پرانے سیوریج لائنوں کو نقصان پہنچایا ہے ، جس کے نتیجے میں گلیوں میں گٹر کے پانی کے کھڑے ہونے اور رسنے کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔محکمے کا مؤقف ہے کہ ’’ہماری کارروائی جاری ہے‘‘ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ایک ترجمان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ نارتھ ناظم آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں خلاف ضابطہ تعمیرات کے خلاف کارروائی کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا، "ہم نے کئی مقامات پر نوٹس جاری کیے ہیں اور کچھ جگہوں پر ڈیمولیشن کا عمل بھی شروع کیا ہے ۔ تاہم، وسائل کی کمی اور عدالتی امور کے باعث بعض اوقات کارروائی میں تاخیر ہو جاتی ہے ۔زمینی حقائق کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے بلاک این میں پلاٹ نمبر اے 148 اور بی 67 پر بغیر نقشے اور منظوری کے تعمیرات جاری ہیں ،جاری خلاف ضابطہ تعمیرات پر علاقہ مکین مطالبہ کر رہے ہیں کہ صوبائی اور بلدیاتی حکام اس مسئلے کی طرف فوری توجہ دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محض کاغذی نوٹس جاری کرنے سے کام نہیں چلے گا، بلکہ مخصوص ٹیمز تشکیل دے کر عملی طور پر غیرقانونی تعمیرات کو گرانے کا عمل تیز کرنا ہوگا، تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ خلاف ضابطہ تعمیرات میں ملوث کنسٹرکشن کمپنیوں اور انجینئرز کے خلاف بھی سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: خلاف ضابطہ تعمیرات نارتھ ناظم آباد

پڑھیں:

اسلام آباد: سرد موسم میں دودھ جلیبی کی طلب میں اضافہ، شہریوں کا رش برقرار

اسلام آباد میں سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی دودھ جلیبی کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں موجود دودھ جلیبی کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔  ایک مقامی دودھ جلیبی شاپ میں لوگ گرم دودھ اور تازہ تلی ہوئی جلیبی کے منفرد ذائقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے آئے ہوئے تھے۔

دکان دار کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ تازہ جلیبی تیار کرتے ہیں اور دودھ کو گرم رکھ کر پیش کرتے ہیں تاکہ سرد موسم میں گاہکوں کو بہترین ذائقہ فراہم کیا جا سکے۔ دودھ میں شامل کی جانے والی الائچی نہ صرف خوشبو بڑھاتی ہے بلکہ ذائقہ کو بھی مزید دلکش بناتی ہے۔

گاہکوں سے بات چیت میں عطا اللہ نامی شہری نے بتایا کہ وہ روزانہ اس دکان پر دودھ جلیبی کھانے آتے ہیں۔ ان کے مطابق چونکہ ان کے پاس اپنی بھینسیں ہیں، انہیں معیاری اور خالص دودھ ملتا ہے، اسی لیے وہ اس مخصوص جگہ سے دودھ جلیبی لینا پسند کرتے ہیں۔

سرد موسم میں یہ گرم اور روایتی لذت شہریوں کو اپنی جانب متوجہ رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • سندھ اسمبلی ‘ای چالان سے متعلق محمد فاروق کی قرارداد خلاف ضابطہ قرار
  • ہائیکورٹ آئیں یا اڈیالہ جائیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، طلال چوہدری
  • سی ڈی اے نے ضابطہ خلاف ورزیوں پر بحریہ ٹاؤن کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کر دی
  • سندھ بلڈنگ ،سوسائٹیز میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا بے قابو سلسلہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت، شفاف ٹرائل پر وکلا کے تحفظات
  • کراچی؛ مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال نہیں مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج
  • کراچی؛  مین ہول میں  گرنے والا بچہ تاحال نہیں مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج
  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد: سرد موسم میں دودھ جلیبی کی طلب میں اضافہ، شہریوں کا رش برقرار