پنجاب حکومت کے منصوبے ’’ایئر پنجاب‘‘ میں اہم پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
لاہور:
صوبہ پنجاب کی اپنی ایئر لائن کے قیام کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے گئے، ورکنگ کمیٹی نے ایک ارب روپے فنڈز کی ڈیمانڈ محکمہ خزانہ کو بھجوا دی۔
صوبائی حکومت ایئر پنجاب کے نام سے صوبے کی پہلی ایئر لائن کی منظوری دے چکی ہے۔
حکام کے مطابق پنجاب حکومت پانچ طیارے لیز پر لینے کا ارادہ رکھتی ہے اور منصوبے کا حتمی تخمینہ لگانے کا عمل ابھی جاری ہے، طیاروں کی لیزنگ کے حوالے سے مختلف کمپنیوں سے بات چیت بھی جاری ہے۔
پنجاب حکومت جلد ایئر اتھارٹی یا بورڈ کی حتمی منظوری دے گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کو لائسنس کے اجراء کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی۔ ’’ایئر پنجاب‘‘ سے صوبے میں فضائی سفر کے نئے امکانات روشن ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فنی خرابی پر قومی ایئرلائن کی پرواز درمیان راستے سے واپس آگئی
قومی ایئر لائن، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی کراچی مسقط کی پرواز درمیان راستے سے واپس آگئی۔
ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی کے سبب واپس کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہے۔
ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈنگ ہو گئی ہے جبکہ فلائٹ میں آنے والی خرابی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔