Jasarat News:
2025-10-18@09:56:38 GMT
سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اورنج لائن اور لاہور میٹرو کا روٹ عارضی طور پر محدود
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کے کچھ حصے بند کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق میٹرو بس سروس ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کر دی گئی ہے، اور اب سروس صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے۔
اسی طرح اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اور ملتان روڈ اسٹیشن بھی مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام سکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھر ،جی ایم سی میڈیکل کالج کے ہائوس جاب ڈاکٹرز تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251016-11-20