City 42:
2025-10-15@22:43:29 GMT

بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون کی سکیورٹی ; نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

سٹی 42: بلاول ہاؤس  بحریہ ٹاؤن کی سیکورٹی کا معاملہ  نئے رخ پر چلا گیا ۔ 
ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحادیوں میں دوریاں مزید بڑھنے لگی  ہیں  پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون کی سکیورٹی واپس لے لی۔بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون پر تعینات پنجاب پولیس کے تمام اہلکاروں کو واپس بلوا لیا گیا۔

ابھی یہ خبریں گردش میں تھیں کہ  لاہور پولیس کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا بلاول ہاوس کی سیکورٹی واپس لینے کی خبر حقائق کے منافی ہے۔بلاول ہاؤس کی سیکورٹی مکمل اور معمول کے مطا بق ہے۔

آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر

انہوں نے بتایا کہ چند اہلکار ریسٹ پر تھے جن کی جگہ متبادل بجھوا دیے گئے ہیں۔ معمول کی تبدیلی کو سیکورٹی واپس لینے سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔معمول کی تبدیلی کو سیاسی رنگ دینا حقائق کے منافی ہے۔حکومت پنجاب کی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری  نے بھی اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہیں۔میڈیا اور صحافیوں کو ایسی فیک خبریں چلانے سے گریز کرنا چاہیے۔بلاول ہاؤس لاہور میں سیکیورٹی معمول کے مطابق موجود ہے۔

کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے ریسٹورنٹس پر پابندی

پنجاب حکومت کا بلاول ہاوس سے  سکیورٹی واپس بلانے کے معاملے ایک فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں دکھایا گیا کہ  بلاؤل ہاوس کے باہر کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا۔

جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی لاہور  نے کہا بلاول ہاوس بحریہ ٹاون کی بیرونی سکیورٹی کے لئے پنجاب پولیس کے اہلکار تعینات ہوتے ہیں ،پنجاب حکومت کی جانب سے بلاول ہاوس کی سکیورٹی واپس لینا غلط ہے ۔ن لیگ کے اتحادی ہیں اور وفاق میں ن لیگ کی حکومت پیپلز پارٹی کے سہارے ہے۔وزیر اعلی بلاول ہاؤس کی سکیورٹی واپس بلانے کا نوٹس لیں۔

قتل کے مقدمے کا اشتہاری مجرم گرفتار

بلاول ہاوس کی بیرونی سکیورٹی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور جیالوں نے سنبھال لی۔

پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج، سینئر نائب صدر چوہدری ریاض، ندیم ملک سمیت دیگر سکیورٹی پر معمور ہوگئے ۔  جیالوں کا کہنا ہے کہ ہمیں پنجاب پولیس کی سکیورٹی کی ضرورت نہیں۔ہم بلاول ہاؤس کی سکیورٹی خود کر لیں گے۔

قندھار و کابل میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندستان کی قیادت ختم

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سکیورٹی واپس پیپلز پارٹی بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون کی سکیورٹی بلاول ہاوس

پڑھیں:

امیر ٹی ایل پی سیمت کئی افراد کے خلاف سکیورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ درج

 مرید  کے پولیس نیسب انسپکٹر محمد افضل کی مدعیت میں  امیر ٹی ایل پی سعد رضوی، انس رضوی سمیت علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی، مفتی وزیرعلی  کے خلاف سکیورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ    درج  کر لیا ہے ۔ایف آئی آر میں  امیر ٹی ایل پی سعد رضوی، انس رضوی سمیت علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی، مفتی وزیرعلی سمیت کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے وا لوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا اور ڈکیتی سمیت 32 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول ہاؤس لاہور سے سیکیورٹی واپس لینے کی تردید، پیپلزپارٹی کا دعویٰ بے بنیاد قرار
  • بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس نہیں لی: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لے لی
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن
  • امیر ٹی ایل پی سیمت کئی افراد کے خلاف سکیورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ درج
  • شاہدرہ ٹاون، تیز رفتار کار نے خاتون اور بچے کو کچل دیا
  • لاہور میں پولیس آپریشن کے خلاف حیدر آباد میں تحریک لبیک لائرز ونگ کی احتجاجی ریلی
  • مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا اختتام پذیر، تصادم میں ایس ایچ او شہید، 4 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
  • لاہور، مذہبی جماعت کا احتجاج، امریکی قونصل خانے کی سکیورٹی سخت