وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
سہیل آفریدی نے گورنر ہاؤس جانے سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجتماعی دعا کی بعدازاں گورنر ہاؤس جاکر حلف اٹھایا۔ حلف کے دوران شدید بدنظمی ہوئی اور کارکنان اسٹیج پر موجود رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدے کا حلف اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے عہدے کا حلف لیا۔ سہیل آفریدی نے گورنر ہاؤس جانے سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجتماعی دعا کی بعدازاں گورنر ہاؤس جاکر حلف اٹھایا۔ حلف کے دوران شدید بدنظمی ہوئی اور کارکنان اسٹیج پر موجود رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر ہاؤس
پڑھیں:
نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹرز جنرل پولیس سے صنم جاوید کے معاملے پر رپورٹ بھی طلب کی۔ وزیر اعلی نے آئی جی کو ہدایت کی کہ معاملے پر تفصیلی رپورٹ کل تک جمع کی جائے۔قبل ازیں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا۔ پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لیا۔
کوئٹہ، افغان مہاجرین سے 7 دن میں گھر اور دکانیں خالی کرانے کا حکم
مزید :